🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. باب فِي الْجَهْمِيَّةِ
باب: جہمیہ کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4721 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابوداود: 4721
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1542
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3961
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4721
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، أخبرنا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَزَالُ النَّاسُ يَتَسَاءَلُونَ حَتَّى يُقَالَ: هَذَا خَلَقَ اللَّهُ الْخَلْقَ، فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ، فَمَنْ وَجَدَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا، فَلْيَقُلْ: آمَنْتُ بِاللَّهِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ ایک دوسرے سے برابر سوال کرتے رہیں گے یہاں تک کہ یہ کہا جائے گا، اللہ نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا تو اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ لہٰذا تم میں سے کسی کو اس سلسلے میں اگر کوئی شبہ گزرے تو وہ یوں کہے: میں اللہ پر ایمان لایا“ ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4721]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ سوالات کرتے رہیں گے حتیٰ کہ کہا جائے گا: یہ مخلوق اللہ نے پیدا کی ہے تو اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ سو جو کوئی اس قسم کی بات کرے (یا وہم پائے) تو اسے چاہیے کہ یوں کہے: «آمَنْتُ بِاللَّهِ» ”میں اللہ پر ایمان لایا۔“” [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4721]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/بدء الخلق 11 (3276)، صحیح مسلم/الإیمان 60 (134)، سنن النسائی/ الیوم واللیلة (662)، (تحفة الأشراف: 14160)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/331) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اگر آدمی کو کوئی اس طرح کا شیطانی وسوسہ لاحق ہو تو اس کو دور کرنے اور ذہن سے جھٹکنے کی پوری کوشش کرے اور یوں کہے: میں اللہ پر ایمان لا چکا ہوں، صحیحین کی روایت میں ہے: میں اللہ و رسول پر ایمان لا چکا ہوں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح م خ نحوه بلفظ فليتعذ بالله ولينته
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (3276) صحيح مسلم (134)
مشكوة المصابيح (75)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1542
«إن أحدكم يأتيه الشيطان فيقول: من خلقك؟ فيقول: الله فيقول: فمن خلق الله؟ فإذا وجد ذلك أحدكم فليقل: آمنت بالله ورسوله فإن ذلك يذهب عنه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ تم میں سے کسی کے پاس شیطان آتا ہے اور کہتا ہے: تمہیں کس نے پیدا کیا ہے؟ تو وہ جواب دیتا ہے: اللہ نے۔ تو وہ (شیطان) کہتا ہے: پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ پس جب تم میں سے کوئی شخص یہ (وسوسہ) محسوس کرے تو اسے چاہیے کہ وہ کہے: «آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ» (میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا)، بے شک ایسا کہنے سے یہ (وسوسہ) اس سے دور ہو جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1542]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] 1 عن عائشة. الصحيحة 116، الترغيب 2/266.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3961
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْمُخْتَارِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا يَزَالُ النَّاسُ يَسْأَلُونَ مَا كَذَا، مَا كَذَا؟ حَتَّى يَقُولُوا: اللهُ خَلَقَ الْخَلْقَ، فَمَنْ خَلَقَ اللهَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ مسلسل طرح طرح کے سوالات کرتے رہیں گے کہ یہ کیا ہے اور وہ کیا ہے؟ یہاں تک کہ وہ یہ تک کہہ دیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے تو تمام مخلوق کو پیدا فرمایا ہے، تو پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا؟“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3961]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6866، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 136، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11584، وأخرجه فتح الباري برقم: 6866، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3948»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں