الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. باب فِي الْمَعُونَةِ لِلْمُسْلِمِ
باب: مسلمان کو مدد دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4946
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , وَعُثْمَانُ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قال عُثْمَانُ , وَجَرِيرٌ الرَّازِيُّ. ح وحَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى،حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، وَقَالَ وَاصِلٌ قَالَ: حُدِّثْتُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ثُمَّ اتَّفَقُوا , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا نَفَّسَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَمَنْ سَتَرَ عَلَى مُسْلِمٍ سَتَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَاللَّهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ" , قَالَ أَبُو دَاوُد: لَمْ يَذْكُرْ عُثْمَانُ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ: وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مسلمان کی دنیاوی تکالیف میں سے کوئی تکلیف دور کر دے، تو اللہ اس کی قیامت کی تکالیف میں سے کوئی تکلیف دور فرمائے گا، اور جس نے کسی نادار و تنگ دست کے ساتھ آسانی و نرمی کا رویہ اپنایا تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ دنیا و آخرت میں آسانی کا رویہ اپنائے گا، اور جو شخص کسی مسلمان کا عیب چھپائے گا تو اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کا عیب چھپائے گا، اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی مدد میں رہتا ہے، جب تک کہ بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہتا ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4946]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مسلمان سے دنیا کا ایک دکھ دور کیا اللہ عزوجل اس سے قیامت کے روز کا ایک دکھ دور کرے گا۔ اور جس نے کسی مشکل میں پڑے شخص کے لیے آسانی کی، اللہ اس کے لیے دنیا اور آخرت میں آسانی کرے گا۔ اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ داری کی، اللہ عزوجل دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ داری کرے گا اور اللہ عزوجل اس وقت تک بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک کہ بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عثمان (عثمان بن ابی شیبہ) نے ابومعاویہ سے یہ جملہ روایت نہیں کیا: ”جس نے کسی مشکل میں پڑے شخص کے لیے آسانی کی۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4946]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الحدود 3 (1425)، البر والصلة 19 (1930)، القراء ات 12 (2946)، (تحفة الأشراف: 12359، 12510، 12889)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الذکر والدعاء 11 (2699)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 17 (225)، مسند احمد (2/252، 325، 500، 522)، سنن الدارمی/المقدمة 32 (360) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (2699)
حدیث نمبر: 169
169 - أنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ بِدِمَشْقَ، ثنا أَبُو زَيْدٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، نا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، نا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ سَالِمًا أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يُسْلِمُهُ، وَمَنْ كَانَ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ كَانَ اللَّهُ فِي حَاجَتِهِ، وَمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا فَرَّجَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ وہ اس پر ظلم کرے اور نہ اس پر ظلم ہونے دے اور جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں رہتا ہے اللہ اس کی ضرورت پوری کرنے میں رہتا ہے اور جس نے کسی مسلمان کی دنیاوی مصیبتوں میں سے کسی مصیبت کو دور کیا اللہ اس کی روز قیامت کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور کرے گا اور جس نے کسی مسلمان کا پردہ رکھا اللہ روز قیامت اس کا پردہ رکھے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 169]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 2442، ومسلم: 2580، و أبو داود: 4893، و ترمذي: 1426»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث مبارک میں کئی باتوں کی تعلیم فرمائی گئی ہے:
① اسلامی اخوت: مسلمان مسلمان کا بھائی ہے چنانچہ دنیا بھر کے مسلمان، خواہ وہ زمین کے کسی بھی خطہ میں رہتے ہوں گورے ہوں یا کالے، امیر ہوں یا غریب، سب آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ ﴿إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ﴾ (الحجرات: 10) ”در حقیقت مومن بھائی بھائی ہیں۔“
② تحریم ظلم: جب سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں تو اس بات کا تقاضا ہے کہ کوئی بھی مسلمان کسی مسلمان پر نہ خود ظلم کرے اور نہ کسی دوسرے کو اس پر ظلم کرنے دے۔ ایک حدیث میں ہے: ”اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مظلوم کی تو ہم مدد کر سکتے ہیں لیکن ظالم کی مدد کیسے کریں؟ فرمایا: اس کے ہاتھ کو (ظلم سے) روک دو۔ (بخاری: 2444) گویا اسلامی بھائی چارے کا تقاضا ہے کہ مسلمان بھائی پر نہ خود ظلم کرے اور نہ ظلم ہونے دے اور نہ ہی اسے کسی پر ظلم کرنے دے۔
③ حاجت پوری کرنا: جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں رہتا ہے اللہ اس کی ضرورت پوری کرنے میں رہتا ہے۔ دوسری روایت میں ہے: ”اللہ اپنے بندے کی مدد کرتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں مشغول رہتا ہے۔“ گویا ایک نسخہ بتایا جا رہا ہے کہ جو شخص چاہتا ہے کہ میری فلاں ضرورت پوری ہو اور اللہ میری مدد کرے تو وہ اپنے مسلمان بھائی کی کسی جائز ضرورت کو پورا کر دے اللہ اس کی ضرورت پوری کر دے گا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ (المآئدة: 2) ”نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو گناہ اور زیادتی کے کاموں میں مددمت کرو۔“
اگر ہم اللہ اور اس کے رسول کے ان فرامین پر عمل پیرا ہو جائیں تو واللہ! ہر طرف امن وسکون کی بہار آ جائے، اور معاشرہ امن کا گہوارہ بن جائے۔
④ پریشانی و مصیبت دور کرنا: جس نے کسی مسلمان سے دنیا کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور کی اللہ اس سے قیامت کے دن کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور کرے گا۔ مطلب یہ ہے کہ مسلمان بھائی کو اگر کوئی پریشانی، دکھ، تکلیف یا کسی بھی طرح کی کوئی مصیبت پیش آئے تو دوسرے مسلمان اپنے بھائی کی اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے حتی الوسع کوشش کریں اس سلسلے میں جو بھی اپنے بھائی کی مدد کرنے میں شریک ہوا اللہ قیامت کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت اس سے نال دے گا۔ یہاں دنیا میں اپنے بھائی کی جتنی مصیبتوں میں یہ کام آیا اللہ بھی قیامت کے دن اس کی اتنی ہی مصیبتیں رفع کرے گا۔
⑤ پردہ پوشی: ”جس نے کسی مسلمان کا پردہ رکھا اللہ روز قیامت اس کا پردہ رکھے گا۔“ مطلب یہ ہے کہ اپنے بھائی کی کوئی ایسی خامی، کمی کوتاہی جو عام لوگوں کو معلوم نہ ہو اس کی تشہیر نہ کرے بلکہ پردہ ڈالے اور تنہائی میں اسے جذبہ خیر خواہی سے سمجھائے تاکہ وہ اپنی اصلاح کرلے۔ ایک دوسری روایت میں ہے: ”جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ ٰ دنیا و آخرت میں اس کی پردہ پوشی کرے گا۔“ (مسلم: 2799) لیکن یادر ہے کہ پردہ پوشی کا یہ مطلب نہیں کہ بندہ کسی کے جرائم پر پردہ ڈال کر اس کے حق میں جھوٹی گواہیاں دیتا پھرے، کیونکہ جھوٹی گواہی تو کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 13081
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَا: ثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ، وَلَا يُسْلِمُهُ، مَنْ كَانَ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ كَانَ اللهُ فِي حَاجَتِهِ، وَمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً فِي الدُّنْيَا، فَرَّجَ اللهُ عَنْهُ بِهَا كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے بےیار و مددگار چھوڑتا ہے۔ جو شخص اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں لگا رہے، اللہ اس کی حاجت پوری کرنے میں لگا رہتا ہے، اور جو کسی مسلمان کی دنیا کی کوئی مشکل دور کرے، اللہ اس کی وجہ سے قیامت کے دن کی مشکلات میں سے ایک مشکل اس سے دور کر دے گا، اور جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے، اللہ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13081]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 287، حدیث 13137»
حدیث نمبر: 16399
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ التَّغْلِبِيُّ ، ثَنَا شُعَيْبٌ الْأَنْمَاطِيُّ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً نَفَّسَ اللهُ عَنْهُ كُرْبَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ سَتَرَ عَلَى مُؤْمِنٍ عَوْرَتَهُ سَتَرَ اللهُ عَلَيْهِ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً فَرَّجَ اللهُ عَنْهُ كُرْبَةً.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی مومن کی کوئی تکلیف دور کرے، اللہ قیامت کے دن اس کی ایک تکلیف دور فرمائے گا، اور جو کسی مومن کی پردہ پوشی کرے، اللہ اس کی پردہ پوشی فرمائے گا، اور جو کسی مومن کی کوئی مشکل آسان کرے، اللہ اس کی ایک مشکل آسان فرمائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16399]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 158، حدیث 350»