الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. باب الإِمَامِ يُصَلِّي مِنْ قُعُودٍ
باب: امام کے بیٹھ کر نماز پڑھانے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 605 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 605
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 411
حدیث نمبر: 605
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ، فَصَلَّى وَرَاءَهُ قَوْمٌ قِيَامًا فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنِ اجْلِسُوا، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ:" إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر میں بیٹھ کر نماز پڑھی اور لوگ آپ کے پیچھے کھڑے ہو کر پڑھنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بیٹھ جانے کا اشارہ کیا، پھر جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”امام اسی لیے مقرر کیا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، لہٰذا جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ اور جب وہ بیٹھ کر پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر پڑھو“۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 605]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر میں نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے اور لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ فرمایا کہ ”بیٹھ جاؤ۔“ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا: ”امام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے چنانچہ جب وہ رکوع کرے تو رکوع کرو اور جب سر اٹھائے تو تم بھی اٹھاؤ اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر پڑھو۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 605]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 51 (688)، وتقصیر الصلاة 17 (1113)، 20 (1119)، (تحفة الأشراف: 17156)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الصلاة 19 (412)، سنن ابن ماجہ/ إقامة الصلاة 144 (1237)، موطا امام مالک/ صلاة الجماعة 5 (17)، مسند احمد (6/114،169) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (688) صحيح مسلم (412)
حدیث نمبر: 411
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ يَقُولُ: قَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا صَلَّى الْإِمَامُ جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا» .
قَالَ: فَعَجِبَ النَّاسُ مِنْ صِدْقِ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
قَالَ: فَعَجِبَ النَّاسُ مِنْ صِدْقِ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب امام (بوجہ عذر) بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی (اس کی اقتدا میں) بیٹھ کر ہی نماز ادا کرو۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ (اس حدیث کو سن کر) لوگ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی سچائی اور ان کی (بیان کردہ روایت کی) درستی پر حیران رہ گئے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 411]
راوی بیان کرتے ہیں کہ (اس حدیث کو سن کر) لوگ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی سچائی اور ان کی (بیان کردہ روایت کی) درستی پر حیران رہ گئے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 411]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 689، 701، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 414، 415، وأخرجه سنن النسائي برقم: 921، 922، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 603، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 846، 1239، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1311، وأخرجه فتح الباري برقم: 656، 689، 699، 747، 6039، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 2811، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 828، 843، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 569، 570، 1576، 1577، 1613، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5968، 7452، 8599، 8951، 9020، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2492، 2744»