🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
110. باب مَا يُؤْمَرُ الْمُصَلِّي أَنْ يَدْرَأَ عَنِ الْمَمَرِّ بَيْنَ يَدَيْهِ
باب: نمازی کو حکم ہے کہ وہ اپنے سامنے سے گزرنے والے کو روکے۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 699 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
سنن ابوداود: 699
مشکوۃ المصابیح: 5327
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10425، 12308
المعجم الکبیر للطبرانی: 1649، 1672
المعجم الاوسط: 8495
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 699
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ الرَّازِيُّ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، أَخْبَرَنَا مَسَرَّةُ بْنُ مَعْبَدٍ اللَّخْمِيُّ لَقِيتُهُ بِالْكُوفَةِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدٍ حَاجِبُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: رَأَيْتُ عَطَاءَ بْنَ زَيْدٍ اللَّيْثِيَّ قَائِمًا يُصَلِّي، فَذَهَبْتُ أَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَرَدَّنِي، ثُمَّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ لَا يَحُولَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قِبْلَتِهِ أَحَدٌ فَلْيَفْعَلْ".
سلیمان بن عبدالملک کے دربان ابو عبید بیان کرتے ہیں کہ میں نے عطاء بن زید لیثی کو کھڑے ہو کر نماز پڑھتے دیکھا، تو میں ان کے سامنے سے گزرنے لگا، تو انہوں نے مجھے واپس کر دیا، پھر (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) کہا: ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص طاقت رکھے کہ کوئی شخص اس کے اور قبلہ کے بیچ میں حائل نہ ہو تو وہ ایسا کرے (یعنی سامنے سے گزرنے والے کو روکے)“۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب السترة /حدیث: 699]
جناب ابوعبید حاجبِ سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے عطا بن یزید لیثی کو نماز میں کھڑے دیکھا اور میں ان کے آگے سے گزرنے لگا تو انہوں نے مجھے روکا، پھر (نماز کے بعد) مجھ سے کہا کہ مجھے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی یہ کر سکتا ہو کہ کسی کو اپنے اور قبلے کے درمیان میں سے نہ گزرنے دے تو چاہیے کہ وہ ایسا کرے۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب السترة /حدیث: 699]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4159) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5327
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 5327 - وَعَنْ أَبِي تَمِيمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: شَهِدْتُ صَفْوَانَ وَأَصْحَابَهُ، وَجُنْدَبٌ يُوصِيهِمْ، فَقَالُوا: هَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ شَاقَّ شَقَّ اللَّه عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"قَالُوا: أَوْصِنَا، فَقَالَ: إِنَّ أَوَّلَ مَا يُنْتِنُ مِنَ الْإِنْسَانِ بَطْنُهُ، فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَأْكُلَ إِلَّا طَيَّبًا فَلْيَفْعَلْ، وَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَحُولَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ مِلْءُ كَفٍّ مِنْ دَمٍ أَهَرَاقَهُ فَلْيَفْعَلْ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ابوتمیمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، میں صفوان رحمہ اللہ اور ان کے ساتھیوں کے پاس موجود تھا اور جندب رضی اللہ عنہ انہیں وعظ و نصیحت فرما رہے تھے، انہوں نے پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کچھ سنا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص شہرت کی خاطر کوئی عمل کرتا ہے تو روز قیامت اللہ اس کو رسوا کرے گا (کہ یہ اس نیت سے عمل کرتا تھا) اور جو اپنی جان کو مشقت میں ڈالتا ہے تو اللہ روز قیامت اسے مشقت میں مبتلا کر دے گا۔“ انہوں نے کہا: ہمیں وصیت فرمائیں، انہوں نے فرمایا: انسان کے جسم سے اس کا پیٹ سب سے پہلے خراب ہوتا ہے، لہذا جو شخص استطاعت رکھتا ہو کہ وہ صرف حلال ہی کھائے گا تو اسے ایسے ہی کرنا چاہیے، اور جو شخص استطاعت رکھے کہ اس کے اور جنت کے درمیان ایک چلو خون، جو اس نے ناجائز بہایا ہو وہ حائل نہ ہو تو وہ ضرور ناجائز خون بہانے سے بچے۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5327]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (7152)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10425
وَعَنْ صَفْوَانِ بْنِ مُحْرِزٍ، عَنْ جُنْدَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
أَنَّهُ مَرَّ بِقَوْمٍ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، فَقَالَ: لَا يَغُرَّنَّكَ هَؤُلَاءِ، إِنَّهُمْ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ الْيَوْمَ، وَيَتَجَالَدُونَ بِالسُّيُوفِ غَدًا، ثُمَّ قَالَ: ائْتِنِي بِنَفَرٍ مِنْ قُرَّاءِ الْقُرْآنِ، وَلْيَكُونُوا شُيُوخًا. فَأَتَيْتُهُ بِنَافِعِ بْنِ الْأَزْرَقِ، وَأَتَيْتُهُ بِمِرْدَاسِ بْنِ بِلَالٍ، وَبِنَفَرٍ مَعَهُمَا، سِتَّةٌ أَوْ ثَمَانِيَةٌ، فَلَمَّا أَنْ دَخَلْنَا عَلَى جُنْدَبٍ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" مَثَلُ الَّذِي يُعَلِّمُ النَّاسَ الْخَيْرَ وَيَنْسَى نَفْسَهُ كَمَثَلِ الْمِصْبَاحِ الَّذِي يُضِيءُ لِلنَّاسِ وَيَحْرِقُ نَفْسَهُ، وَمَنْ سَمَّعَ النَّاسَ بِعَمَلِهِ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ، وَاعْلَمْ أَنَّ أَوَّلَ مَا يُنْتِنُ مِنْ أَحَدِكُمْ إِذَا مَاتَ بَطْنُهُ، فَلَا يُدْخِلْ بَطْنَهُ إِلَّا طَيِّبًا، وَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ لَا يَحُولَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ مِلْءُ كَفٍّ مِنْ دَمٍ فَلْيَفْعَلْ".
صفوان بن محرز نے سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ان کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا جو قرآن پڑھ رہے تھے، تو انہوں نے فرمایا: یہ لوگ تمہیں غلط فہمی کا شکار نہ کریں یہ لوگ آج قرآن پڑھ رہے ہیں، اور کل تلواریں لے کر ایک دوسرے کے مد مقابل آ جائیں گے پھر انہوں نے فرمایا: میرے پاس قرآن پڑھنے والے کچھ لوگوں کو لے کر آؤ اور وہ بڑی عمر کے لوگ ہونے چاہیں راوی کہتے ہیں: تو میں نافع بن ازرق کو ان کے پاس لے کر آیا اور مرداس بن بلال کو ان کے پاس لے کر آیا اور ان دونوں کے ساتھ کچھ اور لوگوں کو لے کر آیا جو چھ یا آٹھ افراد تھے جب ہم سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دیتا ہے، اور اپنے آپ کو بھول جاتا ہے اس کی مثال چراغ کی مانند ہے جو لوگوں کے لئے روشنی کرتا ہے، اور اپنے آپ کو جلا دیتا ہے، اور جو شخص اپنے عمل کے حوالے سے دکھاوا کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا، تم یہ بات جان لو کہ جب کوئی شخص مر جاتا ہے، تو سب سے پہلے اس کے وجود میں سے پیٹ بدبودار ہوتا ہے، تو آدمی کو اپنے پیٹ میں صرف پاکیزہ چیز داخل کرنی چاہیے تم میں سے جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ اس کے اور جنت کے درمیان مٹھی بھر خون بھی رکاوٹ نہ بنے تو اسے ایسا کرنا چاہیے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10425]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1685)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1685»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12308
وَعَنْ جُنْدَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَحُولَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ مِلْءُ كَفٍّ مِنْ دَمٍ يُهْرِيقُهُ كَأَنَّمَا يَذْبَحُ دَجَاجَةً كُلَّمَا يُعْرَضُ لِبَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ حَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ، وَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ لَا يَجْعَلَ فِي بَطْنِهِ إِلَّا طَيِّبًا فَإِنَّ أَوَّلَ مَا يُنْتِنُ مِنَ الْإِنْسَانِ بَطْنُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ کر سکتا ہو کہ اس کے اور جنت کے درمیان مٹھی بھر خون رکاوٹ نہ بنے، جو (خون) اس نے بہایا ہو، یوں جیسے وہ مرغی ذبح کرتا ہے، تو ایسا شخص جب بھی جنت کے کسی دروازے پر آئے گا، تو وہ خون اس کے اور جنت کے دروازے کے درمیان رکاوٹ بن جائے گا اور تم میں سے جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو، اسے اپنے پیٹ میں پاکیزہ چیز داخل کرنی چاہیے، کیونکہ انسان میں سے، سب سے پہلے اس کا پیٹ بدبودار ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12308]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1662)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1685»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1649
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، قَالُوا: ثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَحُولَنَّ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ مِلْءُ كَفٍّ مِنْ دَمٍ يُهَرِيقُهُ كَأَنَّمَا يَذْبَحُ دَجَاجَةً، كُلَّمَا تَقَدَّمَ لِبَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ حَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ، مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ لَا يُدْخِلَ بَطْنَهُ إِلَّا طَيِّبًا، فَإِنَّ أَوَّلَ مَا يُنْتِنُ مِنَ الْإِنْسَانِ بَطْنُهُ ".
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ ایک چلو خون بھی اسے جنت کے اور اس کے درمیان حائل نہ ہونے دے، جسے وہ اس طرح بہاتا ہے جیسے کوئی مرغی ذبح کرتا ہو، جب بھی وہ جنت کے کسی دروازے کی طرف بڑھے گا وہ خون اس کے اور اس کے درمیان حائل ہوجائے گا، تم میں سے جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ اپنے پیٹ میں پاکیزہ چیز کے سوا کچھ داخل نہ کرے تو ایسا کرے، کیونکہ انسان میں سب سے پہلے اس کا پیٹ ہی بدبودار ہوتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1649]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 160، حدیث 1662»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1672
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُعَافَى بْنِ سُلَيْمَانَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ ، قَالَا: ثَنَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّهُ مَرَّ بِقَوْمٍ يَقْرَأُونَ الْقُرْآنَ، فَقَالَ: لَا يَغُرَّنَّكَ هَؤُلَاءِ، إِنَّهُمْ يَقْرَأُونَ الْقُرْآنَ الْيَوْمَ وَيَتَجَالَدُونَ بِالسُّيُوفِ غَدًا، ثُمَّ قَالَ: ائْتِنِي بِنَفَرٍ مِنْ قُرَّاءِ الْقُرْآنِ وَلْيَكُونُوا شُيُوخًا، فَأَتَيْتُهُ بِنَافِعِ بْنِ الْأَزْرَقِ وَأَتَيْتُهُ بِمِرْدَاسٍ أَبِي بِلَالٍ، وَبِنَفَرٍ مَعَهُمَا سِتَّةٍ أَوْ ثَمَانِيَةٍ، فَلَمَّا أَنْ دَخَلْنَا عَلَى جُنْدُبٍ ، قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَثَلُ مَنْ يُعَلِّمُ النَّاسَ الْخَيْرَ وَيَنْسَى نَفْسَهُ كَمَثَلِ الْمِصْبَاحِ الَّذِي يُضِيءُ لِلنَّاسِ وَيَحْرِقُ نَفْسَهُ، وَمَنْ رَاءَى النَّاسَ بِعِلْمِهِ رَاءَى اللهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ سَمَّعَ النَّاسَ بِعَمَلِهِ سَمَّعَ اللهُ بِهِ "، " فَاعْلَمُوا أَنَّهُ أَوَّلُ مَا يُنْتِنُ مِنْ أَحَدِكُمْ إِذَا مَاتَ بَطْنُهُ، فَلَا يُدْخِلْ بَطْنَهُ إِلَّا طَيِّبًا، وَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ لَا يَحُولَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ مِلْءُ كَفٍّ مِنْ دَمٍ فَلْيَفْعَلْ.
صفوان بن محرز مازنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو قرآن پڑھ رہے تھے، تو انہوں نے فرمایا: یہ لوگ تمہیں دھوکہ نہ دیں، یہ آج قرآن پڑھ رہے ہیں اور کل تلواروں سے ایک دوسرے سے لڑیں گے۔ پھر فرمایا: میرے پاس قرآن پڑھنے والوں میں سے کچھ لوگ لے آؤ اور وہ بزرگ ہوں۔ چنانچہ میں نافع بن ازرق کو لے آیا اور مرداس ابوبلال کو بھی لے آیا، اور ان کے ساتھ چھ یا آٹھ افراد کو بھی، تو جب ہم جندب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو لوگوں کو بھلائی سکھاتا ہے اور خود کو بھول جاتا ہے، اس کی مثال اس چراغ کی طرح ہے جو لوگوں کو روشنی دیتا ہے اور خود کو جلاتا ہے، اور جو اپنے علم سے لوگوں کو دکھاوا کرے، اللہ قیامت کے دن اس کا دکھاوا ظاہر کرے گا، اور جو اپنے عمل کا لوگوں میں شہرہ کرے، اللہ اس کی رسوائی کا شہرہ کرے گا۔“ ”اور جان لو کہ جب تم میں سے کوئی مرتا ہے تو سب سے پہلے اس کا پیٹ ہی بدبودار ہوتا ہے، لہٰذا اپنے پیٹ میں پاکیزہ چیز کے سوا کچھ داخل نہ کرو، اور تم میں سے جو یہ استطاعت رکھتا ہو کہ ایک چلو خون بھی اس کے اور جنت کے درمیان حائل نہ ہو تو ایسا کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1672]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 167، حدیث 1685»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8495
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْأَسْوَدِ قَالَ: ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ لَا يَحُولَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ مِلْءُ كَفٍّ مِنْ دَمٍ يُهَرِيقُهُ كَأَنَّمَا يَذْبَحُ دَجَاجَةً، كُلَّمَا يَعْرِضُ لِبَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ، حَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ، وَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ لَا يَجْعَلَ فِي بَطْنِهِ إِلَّا طَيِّبًا، فَإِنَّ أَوَّلَ مَا يُنْتِنُ مِنَ الْإِنْسَانِ بَطْنُهُ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا أَبُو عَوَانَةَ ، وَالْحَجَّاجُ بْنُ الْحَجَّاجِ .
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص یہ طاقت رکھے کہ اس کے اور جنت کے درمیان خون کی ایک مٹھی بھر مقدار بھی حائل نہ ہو جسے اس نے (ناحق) اس طرح بہایا ہو گویا وہ مرغی ذبح کر رہا ہو، (تو وہ ایسا ہی کرے، کیونکہ) جب بھی وہ جنت کے دروازوں میں سے کسی دروازے کے پاس جائے گا تو وہ خون اس کے اور جنت کے درمیان حائل ہو جائے گا۔ اور تم میں سے جو شخص یہ طاقت رکھے کہ اپنے پیٹ میں صرف پاکیزہ (حلال) چیز ہی ڈالے تو وہ ایسا ہی کرے، کیونکہ انسان کا جو حصہ سب سے پہلے سڑتا ہے وہ اس کا پیٹ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے ابو عوانہ اور حجاج بن حجاج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8495]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 297» »
«قال الدارقطني: الصواب عن الحسن عن جندب بن عبد الله «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 7، ص 161» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6499، 7152، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2987، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 406، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4207، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19110، والحميدي فى «مسنده» برقم: 796، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1524، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 36309، 36446، 37183، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1660، 1662، 1681، 1685، 1682، 1697، 1696، 1700، 1698، 1699»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں