🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
151. باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ كُلُّ صَلاَةٍ لاَ يُتِمُّهَا صَاحِبُهَا تَتِمُّ مِنْ تَطَوُّعِهِ ‏"‏
باب: فرمان نبوی جس شخص کی فرض نماز نامکمل ہو گی اس کو نفل سے پورا کیا جائے گا۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 864 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 864
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 215
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 864
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ حَكِيمٍ الضَّبِّيِّ، قَالَ: خَافَ مِنْ زِيَادٍ، أَوْ ابْنِ زِيَادٍ، فَأَتَى الْمَدِينَةَ فَلَقِيَ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: فَنَسَبَنِي، فَانْتَسَبْتُ لَهُ، فَقَالَ: يَا فَتَى، أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى رَحِمَكَ اللَّهُ، قَالَ يُونُسُ: وَأَحْسَبُهُ ذَكَرَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ النَّاسُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ أَعْمَالِهِمُ الصَّلَاةُ، قَالَ: يَقُولُ رَبُّنَا جَلَّ وَعَزَّ لِمَلَائِكَتِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ: انْظُرُوا فِي صَلَاةِ عَبْدِي أَتَمَّهَا أَمْ نَقَصَهَا، فَإِنْ كَانَتْ تَامَّةً كُتِبَتْ لَهُ تَامَّةً وَإِنْ كَانَ انْتَقَصَ مِنْهَا شَيْئًا، قَالَ: انْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ، فَإِنْ كَانَ لَهُ تَطَوُّعٌ، قَالَ: أَتِمُّوا لِعَبْدِي فَرِيضَتَهُ مِنْ تَطَوُّعِهِ، ثُمَّ تُؤْخَذُ الْأَعْمَالُ عَلَى ذَاكُمْ".
انس بن حکیم ضبی کہتے ہیں کہ وہ زیاد یا ابن زیاد سے ڈر کر مدینہ آئے تو ان کی ملاقات ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انس کہتے ہیں: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے میرا نسب پوچھا تو میں نے انہیں اپنا نسب بتایا، پھر وہ کہنے لگے: اے نوجوان! کیا میں تم سے ایک حدیث نہ بیان کروں؟ انس کہتے ہیں: میں نے کہا: کیوں نہیں! ضرور بیان کیجئے، اللہ آپ پر رحم فرمائے، یونس کہتے ہیں: میں یہی سمجھتا ہوں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں سے ان کے اعمال میں سے جس چیز کے بارے میں سب سے پہلے پوچھ تاچھ کی جائے گی وہ نماز ہو گی، ہمارا رب اپنے فرشتوں سے فرمائے گا، حالانکہ وہ خوب جانتا ہے میرے بندے کی نماز کو دیکھو وہ پوری ہے یا اس میں کوئی کمی ہے؟ اگر پوری ہو گی تو پورا ثواب لکھا جائے گا اور اگر کمی ہو گی تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرمائے گا: دیکھو، میرے بندے کے پاس کچھ نفل ہے؟ اگر نفل ہو گی تو فرمائے گا: میرے بندے کے فرض کو اس کی نفلوں سے پورا کرو، پھر تمام اعمال کا یہی حال ہو گا“۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 864]
جناب انس بن حکیم ضبی سے مروی ہے کہ وہ زیاد یا ابن زیاد سے ڈر کر مدینہ آئے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملے۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے میرا نسب پوچھا تو میں نے انہیں اپنا نسب بتایا۔ انہوں نے کہا: اے نوجوان! کیا میں تمہیں ایک حدیث نہ سناؤں؟ میں نے کہا: کیوں نہیں، اللہ آپ پر رحم فرمائے۔ یونس کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انہوں نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں سے ان کے اعمال میں سے سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا۔ ہمارا رب عزوجل اپنے فرشتوں سے فرمائے گا حالانکہ وہ (پہلے ہی) خوب جاننے والا ہے: میرے بندے کی نماز دیکھو! کیا اس نے اس کو پورا کیا ہے یا اس میں کوئی کمی ہے؟ چنانچہ وہ اگر کامل ہوئی تو پوری کی پوری لکھ دی جائے گی اور اگر اس میں کوئی کمی ہوئی تو فرمائے گا کہ دیکھو! کیا میرے بندے کے کچھ نوافل بھی ہیں؟ اگر نفل ہوئے تو وہ فرمائے گا کہ میرے بندے کے فرضوں کو اس کے نفلوں سے پورا کر دو۔ پھر اسی انداز سے دیگر اعمال لیے جائیں گے۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 864]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 202 (1426)، (تحفة الأشراف: 12200،15503)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 189 (413)، سنن النسائی/الصلاة 9 (464)، مسند احمد (2/425، 2/90، 4/103) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (1425)
الحسن البصري مدلس و عنعن وتابعه علي بن زيد بن جدعان وھو ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 44

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 215
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «‏‏‏‏أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ صَلَاتُهُ، يَقُولُ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لِلْمَلَائِكَةِ: انْظُرُوا إِلَى صَلَاةِ عَبْدِي، فَإِنْ وَجَدُوهَا كَامِلَةً كُتِبَتْ لَهُ كَامِلَةً، وَإِنْ وَجَدُوهَا انْتُقِصَ مِنْهَا شَيْءٌ قَالَ: انْظُرُوا هَلْ تَجِدُونَ لِعَبْدِي تَطَوُّعًا، فَتُكْمَلُ صَلَاتُهُ مِنْ تَطَوُّعِهِ، ثُمَّ تُؤْخَذُ الْأَعْمَالُ عَلَى قَدْرِ ذَلِكَ» ‏‏‏‏ بِهَذَا أَوْ نَحْوِهِ.

وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، ثَنَا حَمَّادٌ، هُوَ ابْنُ زَيْدٍ بِهِ وَأَتَمَّ مِنْهُ، وَأَوَّلُهُ: «‏‏‏‏إِنَّ أَوَّلَ مَا افْتَرَضَ اللهُ تَعَالَى عَلَى النَّاسِ مِنْ أَمْرِ دِينِهِمُ الصَّلَاةُ، وَآخِرَ مَا يَبْقَى الصَّلَاةُ، وَأَوَّلَ مَا يُحَاسَبُونَ بِهِ الصَّلَاةُ، يَقُولُ: انْظُرُوا فِي صَلَاةِ عَبْدِي» ‏‏‏‏، فَذَكَرَهُ إِلَى أَنْ قَالَ: «‏‏‏‏فَإِنْ وُجِدَ لَهُ تَطَوُّعٌ أُتِمَّتِ الْفَرِيضَةُ مِنَ التَّطَوُّعِ» ‏‏‏‏، ثُمَّ قَالَ: «‏‏‏‏انْظُرُوا هَلْ زَكَاتُهُ تَامَّةٌ، فَإِنْ وُجِدَتْ زَكَاتُهُ تَامَّةً كُتِبَتْ تَامَّةً، وَإِنْ وُجِدَتْ نَاقِصَةً» ‏‏‏‏ قَالَ: «‏‏‏‏انْظُرُوا هَلْ لَهُ صَدَقَةٌ، فَإِنْ كَانَتْ لَهُ تَمَّتْ زَكَاتُهُ مِنَ الصَّدَقَةِ» ‏‏‏‏.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بندے سے (قیامت کے دن) سب سے پہلے جس چیز کا محاسبہ کیا جائے گا، وہ اس کی نماز ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ فرشتوں سے ارشاد فرمائے گا: میرے بندے کی نماز کی طرف دیکھو، اگر فرشتوں نے اسے مکمل پایا تو وہ اس کے حق میں مکمل ہی درج کی جائے گی، اور اگر اس کی نماز میں کچھ کمی پائی گئی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دیکھو، کیا میرے بندے کے پاس کچھ نوافل ہیں؟ چنانچہ اس کی (فرضی) نماز کو اس کے نوافل کے ذریعے مکمل کر دیا جائے گا، پھر دیگر اعمال کی جانچ پڑتال بھی اسی تناسب سے ہو گی۔“ امام حارث نے یہ حدیث انہی یا ان جیسے الفاظ کے ساتھ روایت کی ہے۔
امام ابو یعلیٰ نے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث زیادہ تفصیل سے روایت کی ہے جس کے آغاز میں یہ الفاظ ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے لوگوں پر ان کے دین کے امور میں سے سب سے پہلے جو چیز فرض قرار دی وہ نماز ہے، اور (دین میں) سب سے آخری چیز جو باقی رہے گی وہ بھی نماز ہی ہے، اور سب سے پہلے جس کا محاسبہ ہو گا وہ بھی نماز ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے بندے کی نماز کو دیکھو۔“ پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی یہاں تک کہ فرمایا: ”پس اگر اس کے پاس نوافل ہوئے تو فرض کو ان نوافل سے مکمل کر دیا جائے گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دیکھو، کیا اس کی زکوٰۃ پوری ہے؟ اگر اس کی زکوٰۃ مکمل پائی گئی تو اسے مکمل ہی لکھا جائے گا، اور اگر وہ ناقص نکلی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دیکھو، کیا اس کے پاس کچھ نفلی صدقہ ہے؟ اگر اس کے پاس صدقہ ہوا تو اس کی زکوٰۃ کو اس نفلی صدقے سے مکمل کر دیا جائے گا۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 215]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 466، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1425، 1426، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9210، وأخرجه فتح الباري برقم: 6168، 6471، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1004، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2220، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1597، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 770»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں