🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
666. (433) بَابُ إِيجَابِ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ عَلَى الْمُسَلِّمِ قَبْلَ الْفَرَاغِ مِنَ الصَّلَاةِ سَاهِيًا،
نماز مکمّل ہونے سے پہلے بھول کر سلام پھیرنے والے پرسہو کے دو سجدے کرنے واجب ہیں۔
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1036 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1036
سنن دارقطنی: 1411
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1036
نَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنِي قَتَادَةُ بْنُ دِعَامَةَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ يَعْنِي أَنَّهُ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ يَوْمَ جَاءَهُ ذُو الْيَدَيْنِ بَعْدَ التَّسْلِيمِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: خَبَرُ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ دَالٌ عَلَى إِغْفَالِ مَنْ زَعَمَ أَنَّ هَذِهِ الْقِصَّةَ كَانَتْ قَبْلَ نَهْيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْكَلامِ فِي الصَّلاةِ، وَمَنْ فَهِمَ الْعِلْمَ، وَتَدَبَّرَ أَخْبَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَلْفَاظَ رُوَاةِ هَذَا الْخَبَرِ، عَلِمَ أَنَّ هَذَا الْقَوْلَ جَهْلٌ مِنْ قَائِلِهِ فِي خَبَرِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهَكَذَا رَوَاهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ مَوْلَى بَنِي أَحْمَدَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا حدیث کی مثل روایت بیان کرتے ہیں۔ یعنی ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہو کے دو سجدے کیے جس دن سلام پھیرنے کے بعد ذوالیدین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدم میں حاضر ہوا تھا (اور نماز میں کمی کی اطلاع دی تھی) امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ابن سیرین کی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اس شخص کی غفلت پر دلالت کرتی ہے جس کا خیال ہے کہ یہ قصّہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز میں کلام کرنے کی ممانعت سے پہلے کا ہے اور جو شخص علمی سوجھ بوجھ رکھتا ہو اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین اور اس حدیث کے راویوں کے الفاظ میں غور و فکر کیا ہو وہ جان لیتا ہے کہ یہ بات کہنے والے کی جہالت پر مبنی ہے۔ جناب ابن سیرین کی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں یہ الفاظ ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی۔“ اسی طرح امام مالک بن انس رحمه الله نے اپنی سند کے ساتھ یہ روایت بنی ابی احمد کے آزاد کر دہ غلام جناب ابوسفیان کے واسطے سے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کی ہے۔ اس میں ”صلی بنا“ کی بجائے ”صلی لنا“ کے الفاظ ہیں (مطلب ایک ہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی۔) [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب السهو فى الصلاة/حدیث: 1036]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 482، 714، 715، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 573، ومالك فى (الموطأ) برقم: 309، وابن الجارود فى "المنتقى"، 269، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 860، 1035، 1036، 1037، 1038، 1040 م، 1041، 1042، 1043، 1044، 1045، 1046، 1047، 1048، 1049، 1050، 1051، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2249، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1008، والترمذي فى (جامعه) برقم: 394، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1214، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3405، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1378، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5046»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1394 ترقیم الرسالہ : -- 1411
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ،" أَنَّهُ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ بَعْدَ التَّسْلِيمِ، وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَهُمَا بَعْدَ التَّسْلِيمِ" .
علقمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سلام پھیرنے کے بعد دو مرتبہ سجدہ سہو کیا تھا، اور انہوں نے یہ بات بتائی تھی: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ دونوں سجدے سلام پھیرنے کے بعد کیے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1411]
ترقیم العلمیہ: 1394
تخریج الحدیث: «عند الشوھد صحیح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 401، 404، 1226، 6671، 7249، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 572، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1028، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2656، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1239، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1019، 1020، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 392، 393، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1539، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1203، 1205، 1211، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1408، 1409، 1410، 1411، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 96، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 95، 206، 789، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3636»
«حديث ابن مسعود الذي يرويه منصور هو حديث معلول، شرح الزرقاني على الموطأ: (1 / 355) _x000D_

الحكم على الحديث:
عند الشوھد صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں