الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
794. (561) بَابُ التَّطَوُّعِ بِالنَّهَارِ لِلْمُسَافِرِ خِلَافَ مَذْهَبِ مَنْ كَرِهَ التَّطَوُّعَ لِلْمُسَافِرِ بِالنَّهَارِ
مسافر کے لئے دن کے وقت نفل نماز پڑھنے کا بیان، ان علماء کے مذہب کے برخلاف جو مسافر کے لئے دن کے وقت نفل نماز کو مکروہ قرار دیتے ہیں
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1251 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1251
سنن ابن ماجہ: 1379
المعجم الکبیر للطبرانی: 21397
حدیث نمبر: 1251
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: خَبَرُ أُمِّ هَانِئٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ" . قَدْ خَرَّجْتُهُ قَبْلُ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدہ اُم ہانی کی یہ حدیث میں اس سے پہلے بیان کر چکا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکّہ والے دن چاشت کی آٹھ رکعات ادا کی تھیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع فى السفر/حدیث: 1251]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 280، 357، 1103، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 336، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 237، 1233، 1234، 1235، 1251، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1187، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5246، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1290، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 465، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2610، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27528»
حدیث نمبر: 1379
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: سَأَلْتُ فِي زَمَنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، وَالنَّاسُ مُتَوَافِرُونَ أَوْ مُتَوَافُونَ عَنْ صَلَاةِ الضُّحَى، فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا يُخْبِرُنِي أَنَّهُ صَلَّاهَا يَعْنِي: النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ أُمِّ هَانِئٍ ، فَأَخْبَرَتْنِي:" أَنَّهُ صَلَّاهَا ثَمَانَ رَكَعَاتٍ".
عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں نماز الضحی (چاشت کی نماز) کے متعلق پوچھا اور اس وقت لوگ (صحابہ) بہت تھے، لیکن ام ہانی رضی اللہ عنہا کے علاوہ کسی نے مجھے یہ نہیں بتایا کہ آپ نے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نماز پڑھی، ہاں ام ہانی رضی اللہ عنہا نے یہ مجھے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ رکعت پڑھی ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1379]
حضرت عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کثیر تعداد میں موجود تھے، میں نے «صَلَاةُ الضُّحٰی» ”نمازِ ضحیٰ“ کے متعلق دریافت کیا تو مجھے ام ہانی رضی اللہ عنہا کے سوا کوئی شخص ایسا نہ ملا جو مجھے بتائے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نماز پڑھی ہے، البتہ ام ہانئ رضی اللہ عنہا نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نماز کی آٹھ رکعتیں پڑھی تھیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1379]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: (614)، (تحفة الأشراف: 18003) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: بہت سی احادیث سے یہ ثابت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کی نماز پڑھی، اور اس کے پڑھنے کی فضیلت بیان کی، اتنی بات ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر مواظبت نہیں کی، یہی وجہ ہے کہ بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پابندی سے چاشت کی نماز پڑھتے نہیں دیکھا، دوسری وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ نوافل کی طرح اس کو گھر میں ادا کرتے رہے ہوں، جس سے اکثر لوگوں کو پتا نہ چلا ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 21397
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ زَمَانَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ عَنْ صَلَاةِ الضُّحَى، هَلْ صَلَّاهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا يَزْعُمُ أَنَّهُ رَآهُ فَعَلَ ذَلِكَ إِلَّا أُمَّ هَانِئٍ ، فَإِنَّهَا زَعَمَتْ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى فَاطِمَةَ وَهِيَ عِنْدَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، فَأَفَاضَ عَلَيْهِ مِنَ الْمَاءِ، ثُمَّ صَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ لَمْ نَرَهُ صَلَّاهَا قَبْلُ وَلَا بَعْدُ.
عبداللہ بن حارث بن نوفل رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں چاشت کی نماز کے بارے میں پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھی؟ تو مجھے ام ہانی رضی اللہ عنہا کے سوا کوئی ایسا نہ ملا جو یہ دعویٰ کرے کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے دیکھا ہو، انہوں نے یہ بتایا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتحِ مکہ کے دن، جمعہ کے دن، فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، جبکہ ام ہانی بھی ان کے پاس تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اوپر پانی بہایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ رکعتیں پڑھیں، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ اس سے پہلے یہ نماز پڑھتے دیکھا نہ بعد میں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21397]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 423، حدیث 1029»