🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبے کی کیفیت اور آپ کے اللہ تعالی کی حمد و ثنا کے ساتھ خطبہ شروع کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1785 (کل: 12 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1785
مسند احمد: 7861، 9814، 9983، 12245، 13251، 14014
الفتح الربانی: 6046
المعجم الکبیر للطبرانی: 8489
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3146، 4343، 5948
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1785
نا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْبِسْطَامِيُّ ، نا أَنَسٌ يَعْنِي ابْنَ عِيَاضٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ . ح وَحَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أنا سُفْيَانُ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي خُطْبَتِهِ: يَحْمَدُ اللَّهَ , وَيُثْنِي عَلَيْهِ بِمَا هُوَ لَهُ أَهْلٌ , ثُمَّ يَقُولُ: " مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَلا مُضِلَّ لَهُ , وَمَنْ يُضْلِلْ فَلا هَادِيَ لَهُ , إِنَّ أَصْدَقَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ , وَأَحْسَنَ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ , وَشَرَّ الأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا , وَكُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ , وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلالَةٌ , وَكُلَّ ضَلالَةٍ فِي النَّارِ" ثُمَّ يَقُولُ: ثُمَّ يَقُولُ: " بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ". وَكَانَ إِذَا ذَكَرَ السَّاعَةَ احْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ , وَعَلا صَوْتُهُ , وَاشْتَدَّ غَضَبُهُ، كَأَنَّهُ نَذِيرُ جَيْشٍ:" صَبَّحَتْكُمُ السَّاعَةُ وَمَسَّتْكُمْ" ثُمَّ يَقُولُ: ثُمَّ يَقُولُ: " مَنْ تَرَكَ مَالا فَلأَهْلِهِ , وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيَاعًا فَإِلَيَّ أَوْ عَلَيَّ , وَأَنَا وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ" . هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ الْمُبَارَكِ. وَلَفْظُ أَنَسِ بْنِ عِيَاضٍ مُخَالِفٌ لِهَذَا اللَّفْظِ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ اپنے خطبے میں اللہ تعالی کی شان کے لائق حمد وثناء بیان کرتے تھے پھر فرماتے: ”جسے اللہ تعالیٰ راہ راست پر ڈال دے اُسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جسے گمراہ کر دے، اُسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے۔ یقیناً سب سے اچھی بات اللہ کی کتاب (قرآن مجید) ہے اور بہترین سیرت و طریقه محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و طریقہ ہے اور بدترین کام دین میں نئے کام ایجاد کرنا ہے۔ اور نیا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور گمراہی جہنّم میں جانے کا سبب ہوگی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”میں اور قیامت ان دو انگلیوں کی طرح قریب قریب بھیجے گئے ہیں“ اور جب آپ قیامت کا ذکر فرماتے تو آپ کے رخسار سرخ ہو جاتے آپ کی آواز بلند ہوجاتی اور آپ شدید غصّے میں آجاتے، گویا کہ آپ لشکر جرار سے ڈرانے والے ہوں۔ صبح کو قیامت برپا ہونے والی ہے، رات کو قیامت آنے والی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”جوشخص مال چھوڑ گیا وہ اس کے وارثوں کا ہے اور جس نے قرض یا بچّے چھوڑے تو وہ میرے ذمے ہیں اور میں ان کی پرورش کروں گا اور میں مؤمنوں کا ولی اور دوست ہوں۔“ یہ ابن مبارک کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ اور انس بن عیاض کی حدیث کے الفاظ اس سے مختلف ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1785]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 867، وابن الجارود فى "المنتقى"، 326، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1785، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 10، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2359، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1577، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2954، 2956، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 45، 2416، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5834، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3084، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14375»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7861
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأَهْلِهِ، وَمَنْ تَرَكَ ضَيَاعًا فَإِلَيَّ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص مال و دولت چھوڑ کر مرے وہ اس کے اہل خانہ کی ملیکت ہے اور جو شخص یتیم بچے چھوڑ جائے ان کی ضرویات میرے ذمے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7861]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 6731، م: 1619.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9814
حَدَّثَنَا يَزِيدُ , أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنِ عَمْرو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: " مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأَهْلِهِ، وَمَنْ تَرَكَ ضِيَاعًا فَإِلَيَّ" .
گزشتہ سند سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص مال چھوڑ کر جائے وہ اس کے ورثاء کا ہے اور جو شخص بچے چھوڑ کر جائے ان کی پرورش میرے ذمے ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9814]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 6731، م: 1619
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9983
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قََالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَا أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ، فَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيَاعًا فَإِلَيَّ، وَمَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِلْوَارِثِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں مومنین پر ان کی جانوں سے زیادہ حق رکھتا ہوں اس لئے جو شخص قرض یا بچے چھوڑ کر جائے وہ میرے ذمے ہے اور جو شخص مال چھوڑ کر جائے وہ اس کے ورثاء کا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9983]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6745، م: 1619
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12245
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ"، وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں اور قیامت ان دو انگلیوں کی طرح اکٹھے بھیجے گئے ہیں، یہ کہہ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت والی انگلی اور درمیانی انگلی کی طرف اشارہ فرمایا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12245]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 6504 ، م: 2951
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13251
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي أَيُّوبَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ أَعْيَنَ الْبَصْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأَهْلِهِ، وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا، فَعَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَعَلَى رَسُولِهِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اپنے ورثاء کے لئے مال چھوڑ جائے، وہ اس کے اہل خانہ کا ہے اور جو قرض چھوڑ جائے اس کی ادائیگی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمے ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13251]

الحكم على الحديث:
صحيح، لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أعين البصري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14014
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ يَعْنِي الْعَطَّارَ ، أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسَلَّمَ، قَالَ:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ"، وَأَوْمَأَ عَفَّانُ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں اور قیامت ان دو انگلیوں کی طرح اکٹھے بھیجے گئے ہیں، یہ کہہ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت والی انگلی اور درمیانی انگلی کی طرف اشارہ فرمایا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14014]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6504، م: 2951
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6046
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأَهْلِهِ وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا فَعَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَعَلَى رَسُولِهِ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مال چھوڑا، وہ اس کے اہل وعیال کے لیے ہو گا اور جس نے قرض چھوڑا وہ اللہ تعالی اور اس کے رسو ل کے ذمے ہو گا۔ [الفتح الربانی/كتاب السلم كتاب القرض والدين/حدیث: 6046]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابويعلي: 4343، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13251 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13284»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه ابويعلي: 4343
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8489
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: إِنَّمَا هُمَا اثْنَتَانِ: الْهَدْيُ وَالْكَلَامُ، وَأَصْدَقُ الْحَدِيثِ كَلَامُ اللهِ، وَأَحْسَنُ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَشَرُّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلُّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ، وَكُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ، وَكُلُّ ضَلَالَةٍ فِي النَّارِ ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”بات صرف دو ہی ہیں: ہدایت اور کلام، سب سے سچا کلام اللہ کا کلام ہے، اور سب سے بہتر ہدایت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت ہے، اور سب سے بری چیز نئی ایجاد کردہ باتیں ہیں، اور ہر نئی ایجاد کردہ بات بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہی ہے، اور ہر گمراہی جہنم میں (لے جانے والی) ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8489]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 97، حدیث 8521»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3146
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنِي حَرَمِيٌّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ بِإِصْبَعَيْهِ: السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت اور درمیانی انگلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”میری بعثت اور قیامت ان دو انگلیوں کی مانند قریب قریب ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3146]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 2925)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6139، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2951، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2214، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11836، 11913، 11925، 12598، 12874، 12906، 12923، 13496، 13538، 13602، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2759، وأخرجه فتح الباري برقم: 2151، 5659، 5815، 6220، 6988، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 743، 1844، 1845، 1846، 1848، 1998، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18225، وأخرجه شرح السنة برقم: 4294، 4295، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3134»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں