🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں رمضان المبارک کے اُنتیس روزوں کی تعداد روزوں کی نسبت زیادہ تھی۔ ان جاہل اور بے عقل لوگوں کے خیال کے برخلاف جو کہتے ہیں کہ ہر رمضان کے تیس روزے مکمّل کرنا واجب ہے
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1922 (کل: 12 مقامات، 10 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1922
سنن ابن ماجہ: 1658
مسند احمد: 24518، 24597
سنن دارقطنی: 2351، 2352
الفتح الربانی: 3700
الجامع الكامل: 4334
السنن الكبرى للبيهقي: 8201
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4815
المعجم الاوسط: 5249
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2173
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5249
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ سَوْرَةَ قَالَ: نَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: مَا صُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ، أَكْثَرُ مِمَّا صُمْتُ ثَلَاثِينَ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انتیس (دن کے مہینے کے) جو روزے رکھے، وہ تیس (دن کے مہینے کے) روزوں سے زیادہ ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں اسحاق بن سعید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5249]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8297، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25236»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2173
وَعَنْ (سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ) قَالَ: "ذُكِرَ عِنْدَ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - صَوْمُ شَهْرِ رَمَضَانَ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ، فَتُعُجِّبَ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: وَمَا تَعَجُّبُكُمْ مِنْ ذَلِكَ؟ لَمَا صُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا، وَعِشْرِينَ أَكْثَرُ مِمَّا صُمْتُ ثَلَاثِينَ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ . وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَابْنِ مَاجَهْ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ .
سعید بن عاص بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی موجودگی میں ماہِ رمضان کے انتیس ایام ہونے کا تذکرہ ہوا تو اس پر اظہارِ تعجب کیا گیا، جس پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”تم اس بات پر کیوں تعجب کرتے ہو؟ بلا شبہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تیس ایام کی نسبت انتیس دن کے روزے زیادہ کثرت سے رکھے ہیں۔“ اسے ابوداؤد طیالسی اور احمد بن حنبل نے امام مسلم کی شرط پر صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز ابوداؤد اور ترمذی نے اسے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اور ابن ماجہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2173]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي وأحمد بن حنبل بسند صحيح على شرط مسلم»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں