🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اس بات کا بیان کہ سینگی لگوانے سے سینگی لگانے والے اور سینگی لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1965 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1965
سنن دارقطنی: 2265، 2266، 2267
المعجم الکبیر للطبرانی: 17617
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1965
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الشَّيْبَانِيُّ بِبَغْدَادَ ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ أَبُو عُثْمَانَ الرَّهَاوِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلامٍ ، قَدْ خَرَّجْتُ هَذَا الْبَابَ بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْكَبِيرِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَقَدْ ثَبُتَ الْخَبَرُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ". فَقَالَ بَعْضُ مَنْ خَالَفَنَا فِي هَذِهِ الْمَسْأَلَةِ: إِنَّ الْحِجَامَةَ لا تُفَطِّرُ الصَّائِمَ، وَاحْتَجَّ بِأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ مُحْرِمٌ"، وَهَذَا الْخَبَرُ غَيْرُ دَالٍّ عَلَى أَنَّ الْحِجَامَةَ لا تُفَطِّرُ الصَّائِمَ ؛ لأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا" احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ فِي سَفَرٍ" لا فِي حَضَرٍ ؛ لأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ قَطُّ مُحْرِمًا مُقِيمًا بِبَلَدِهِ، إِنَّمَا كَانَ مُحْرِمًا وَهُوَ مُسَافِرٌ، وَالْمُسَافِرُ وَإِنْ كَانَ نَاوِيًا لِلصَّوْمِ قَدْ مَضَى عَلَيْهِ بَعْضُ النَّهَارِ، وَهُوَ صَائِمٌ عَنِ الأَكْلِ وَالشُّرْبِ، وَأَنَّ الأَكْلَ وَالشُّرْبَ يُفَطِّرَانِهِ، لا كَمَا تَوَهَّمَ بَعْضُ الْعُلَمَاءِ أَنَّ الْمُسَافِرَ إِذَا دَخَلَ الصَّوْمُ لَمْ يَكُنْ لَهُ أَنْ يُفْطِرَ إِلَى أَنْ يُتِمَّ صَوْمَ ذَلِكَ الْيَوْمِ الَّذِي دَخَلَ فِيهِ. فَإِذَا كَانَ لَهَ أَنْ يَأْكُلَ وَيَشْرَبَ وَقَدْ نَوَى الصَّوْمَ، وَقَدْ مَضَى بَعْضُ النَّهَارِ وَهُوَ صَائِمٌ يُفْطِرُ بِالأَكْلِ وَالشُّرْبِ، جَازَ لَهُ أَنْ يَحْتَجِمَ وَهُوَ مُسَافِرٌ فِي بَعْضِ نَهَارِ الصَّوْمِ، وَإِنْ كَانَتِ الْحِجَامَةُ مُفَطِّرَةً. وَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّ لِلصَّائِمِ أَنْ يُفْطِرَ بِالأَكْلِ وَالشُّرْبِ فِي السَّفَرِ فِي نَهَارٍ قَدْ مَضَى بَعْضُهُ وَهُوَ صَائِمٌ
امام صاب نے معاویہ بن سلام کی حدیث کی سند بیان کی ہے اور کہتے ہیں کہ میں نے یہ مکمّل باب کتاب الکبیر میں بیان کیا ہے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یقیناً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث صحیح ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سینگی لگانے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔“ اس مسئلہ میں ہمارے ایک مخالف نے یہ کہا کہ ہے کہ سینگی لگوانے سے روزے دار کا روزہ نہیں ٹوٹتا اور اُس نے دلیل یہ دی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے کی حالت میں سینگی لگوائی ہے جبکہ آپ حالت احرام میں بھی تھے اور یہ روایت اس بات پر دلالت نہیں کرتی کہ سینگی لگوانے سے روزے دار کا روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت سینگی لگوائی تھی جبکہ آپ سفر کے دوران روزہ رکھے ہوئے تھے۔ آپ اُس وقت مقیم نہیں تھے۔ کیونکہ آپ حالت احرام میں اپنے شہر میں کبھی مقیم نہیں رہے بلکہ آپ حالت احرام میں سفر میں تھے۔ جبکہ مسافر نے اگرچہ روزے کی نیت کی ہو اور دن کا کچھ حصّہ گزر بھی چکا ہو اور وہ کھانے پینے سے رکا ہوا ہو تو کھانے پینے سے اُس کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔ اور بعض علماء کو جو وہم ہوا ہے وہ صحیح نہیں ہے کہ مسافر جب روزہ رکھ لے تو پھر اُس کے لئے اس روزے کومکمّل کیے بغیر کھولنا جائز نہیں ہے۔ لہٰذا اگر مسافر کے لئے روزے کی نیت کرنے کے بعد کھانا پینا جائز ہے جبکہ دن کا کچھ حصّہ گزر بھی چکا ہو اور وہ روزہ رکھے ہوئے ہو تو کھانے پینے سے اُس کا روزہ ختم ہو جائے گا، تو پھر اُس کے لئے سفر کے دوران روزے کی حالت میں سینگی لگوانا بھی جائز ہے اگرچہ سینگی لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہو ـ اور اس بات کی دلیل کہ مسافر کے لئے دوران سفر کھانا کھا کر یا مشروب پی کر روزہ کھولنا جائز ہے جبکہ وہ روزے کی حالت میں دن کا کچھ حصّہ گزار بھی چکا ہو۔ (درج ذیل حدیث ہے۔) [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1965]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1964، 1965، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3535، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1566، 1567، والترمذي فى (جامعه) برقم: 774، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8377، 8378، 8379، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16070، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 7523، والطبراني فى(الكبير) برقم: 4257»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2234 ترقیم الرسالہ : -- 2265
نا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ الرَّاسِبِيُّ، ثنا مَسْعُودُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ ، ثنا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ يَاسِينَ الزَّيَّاتِ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ، بَعْدَمَا قَالَ:" أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے تھے، حالانکہ پہلے آپ نے یہ ارشاد فرمایا تھا: ”پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2265]
ترقیم العلمیہ: 2234
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2264، 2265، 2266، 2267، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 2821، 7890»
«قال الدارقطني: هذا إسناد ضعيف واختلف عن ياسين وهو ضعيف، سنن الدارقطني: (3 / 150) برقم: (2264)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2235 ترقیم الرسالہ : -- 2266
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتِ بْنِ أَحْمَدَ النُّعْمَانِيُّ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ سُلَيْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّعْمَانِيُّ، ثنا مَسْعُودُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ ، نا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ يَاسِينَ بْنِ مُعَاذٍ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِسَبْعَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ، بَعْدَ قَوْلِهِ:" أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے سترہویں دن پچھنے لگوائے، حالانکہ پہلے آپ نے ارشاد فرمایا تھا: ”پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2266]
ترقیم العلمیہ: 2235
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2264، 2265، 2266، 2267، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 2821، 7890»
«قال الدارقطني: هذا إسناد ضعيف واختلف عن ياسين وهو ضعيف، سنن الدارقطني: (3 / 150) برقم: (2264)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2236 ترقیم الرسالہ : -- 2267
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْقَاسِمِ الْمُحَارِبِيُّ ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا وَكِيعٌ ، ثنا يَاسِينُ أَبُو خَلَفٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ، بَعْدَمَا قَالَ:" أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے، حالانکہ پہلے آپ نے ارشاد فرمایا تھا: ”پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2267]
ترقیم العلمیہ: 2236
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2264، 2265، 2266، 2267، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 2821، 7890»
«قال الدارقطني: هذا إسناد ضعيف واختلف عن ياسين وهو ضعيف، سنن الدارقطني: (3 / 150) برقم: (2264)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17617
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُعَاذٍ ، ثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، قَالَ: شَهِدَ عِنْدِي نَفَرٌ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ - مِنْهُمُ الْحَسَنُ - عَلَى مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى عَلَى رَجُلٍ وَهُوَ يَحْتَجِمُ وَهُوَ صَائِمٌ، فَقَالَ: أَفْطَرَ الْحَاجِمُ، وَالْمَحْجُومُ.
عطاء بن سائب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: بصرہ کے کچھ لوگوں نے - جن میں حسن (بصری) بھی شامل تھے - میرے سامنے سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کے بارے میں گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسے آدمی کے پاس سے گزرے جو روزے کی حالت میں پچھنے لگوا رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچھنے لگانے والے اور جس کو پچھنے لگائے جائیں دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17617]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 210، حدیث 483»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں