الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
258. (25) بَابُ اسْتِحْبَابِ تَأْخِيرِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ إِذَا لَمْ يَخَفِ الْمَرْءُ الرُّقَادَ قَبْلَهَا،
جب کسی آدمی کو نمازِ عشاء سے پہلے سو جانے کا خدشہ نہ ہو تو نمازِ عشاء کو مؤخر کرنا مستحب ہے
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 345 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 345
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1752
حدیث نمبر: 345
نا بُنْدَارٌ ، وَنا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ دَاوُدَ . ح وَحَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى الْقَزَّازُ ، نا عَبْدُ الْوَارِثِ ، نا دَاوُدُ . ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، نا عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: انْتَظَرْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلاةِ الْعِشَاءِ حَتَّى ذَهَبَ مِنْ شَطْرِ اللَّيْلِ، ثُمَّ، جَاءَ فَصَلَّى بِنَا، ثُمَّ قَالَ:" خُذُوا مَقَاعِدَكُمْ، فَإِنَّ النَّاسَ قَدْ أَخَذُوا مَضَاجِعَهُمْ، فَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلاةٍ مُنْذُ انْتَظَرْتُمُوهَا، وَلَوْلا ضَعْفُ الضَّعِيفِ وَسَقَمُ السَّقِيمِ وَحَاجَةُ ذِي الْحَاجَةِ، لأَخَّرْتُ هَذِهِ الصَّلاةَ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ" . هَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز عشاء کے لئے تقریبا آدھی رات تک انتظار کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ہمیں نماز پڑھائی اور فرمایا: ”اپنی نشستوں کو سنبھالو۔ بیشک لوگ سو چُکے ہیں۔ بیشک تم جب سے نماز کا انتظار کر رہے ہو، اُس وقت سے مسلسل نماز ہی میں ہو۔ اور اگر مجھے کمزور شخص کی کمزوری، بیمار شخص کی بیماری اور حاجت مند کی حاجت و ضرورت کا خیال نہ ہوتا تو میں اس نماز کوآدھی رات تک مؤخر کر دیتا۔“ یہ بندار کی حدیث ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: الصلاة/حدیث: 345]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 345، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1529، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 537، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1532، وأبو داود فى (سننه) برقم: 422، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 693، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1788، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11171»
حدیث نمبر: 1752
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْلَا ضَعْفُ الضَّعِيفِ وَسَقَمُ السَّقِيمِ لَأَخَّرْتُ صَلَاةَ الْعَتَمَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر کمزور شخص کی کمزوری اور بیمار کی بیماری کا خیال نہ ہوتا تو میں عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کرتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کریب ہے، اور ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1752]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کریب ہے، اور ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1752]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12161»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1975
«إن الناس قد صلوا ورقدوا وإنكم لن تزالوا في صلاة ما انتظرتم الصلاة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک لوگ نماز پڑھ کر سو چکے ہیں، اور تم جب تک نماز کے انتظار میں بیٹھے ہو، تب تک تم مسلسل نماز ہی کی حالت میں شمار کیے جاؤ گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 1975]
”بیشک لوگ نماز پڑھ کر سو چکے ہیں، اور تم جب تک نماز کے انتظار میں بیٹھے ہو، تب تک تم مسلسل نماز ہی کی حالت میں شمار کیے جاؤ گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 1975]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق هـ] عن أنس. مختصر البخاري 363.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5332
«لولا ضعف الضعيف وسقم السقيم لأخرت صلاة العتمة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر کمزور کی کمزوری اور بیمار کی بیماری نہ ہوتی تو میں عشاء کی نماز کو مؤخر کر دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5332]
”اگر کمزور کی کمزوری اور بیمار کی بیماری نہ ہوتی تو میں عشاء کی نماز کو مؤخر کر دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5332]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن ابن عباس. صحيح أبي داود 448: حم، د، ن، هـ، هق - أبي سعيد2.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 12109
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كُرَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْلَا ضَعْفُ الضَّعِيفِ، وَسَقَمُ السَّقِيمِ لَأَخَّرْتُ صَلَاةَ الْعَتَمَةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کمزور کی کمزوری اور بیمار کی بیماری کا خیال نہ ہوتا تو میں عشاء کی نماز مؤخر کر دیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12109]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 409، حدیث 12161»
حدیث نمبر: 12697
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصِّيصِيُّ ، وَأَبُو زُرْعَةُ قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ بِلَالٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْلَا ضَعْفُ الضَّعِيفِ، وَسَقَمُ السَّقِيمِ لَأَخَّرْتُ صَلَاةَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کمزور کی کمزوری اور بیمار کی بیماری نہ ہوتی تو میں عشاء کی نماز مؤخر کر دیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12697]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 158، حدیث 12752»