🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
291. ‏(‏58‏)‏ بَابُ ذِكْرِ الْأَخْبَارِ الْمُفَسِّرَةِ لِلَّفْظَتَيْنِ اللَّتَيْنِ ذَكَرْتُهُمَا فِي خَبَرِ أَبِي سَعِيدٍ وَأُمِّ حَبِيبَةَ
سیدنا ابوسعید اور سیدنا اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا کی دو روایات میں مذکورہ الفاظ کی تفسیر کرنے والی روایات کا بیان
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 415 (کل: 147 مقامات، 27 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 415، 399، 400، 422، 703، 708، 720، 1864
صحیح بخاری: 1202، 6265، 6328
صحیح مسلم: 847، 850، 897
سنن ابوداود: 499، 500، 504، 507، 527
سنن ترمذی: 289، 1105، 1618
سنن نسائی: 1163، 1164، 1168، 1169، 1170، 1172، 1278
سنن ابن ماجہ: 419، 706، 899، 939
بلوغ المرام: 247
معجم صغیر للطبرانی : 160
مشکوۃ المصابیح: 658، 660
مسند احمد: 965، 3622، 3877، 3919، 3935، 4017، 4064، 4177، 13532، 13852، 16477، 16478، 22124، 22134
المنتقى ابن الجارود: 158، 679
مصنف ابن ابی شیبہ: 3012، 3014، 3015
سنن دارقطنی: 1327، 1335، 1338
الفتح الربانی: 1092، 1266، 1284، 1286، 1297، 1776، 4978
صحیح ابن حبان: 1665، 1679، 1688، 1948، 1949، 1950، 1951، 1956، 4753، 6402
المستدرک علی الصحیحین: 739، 6699
مسند امام شافعی: 169
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 127
الجامع الكامل: 1885، 1898، 7858، 10364، 10366، 10982، 11017
السنن الكبرى للبيهقي: 1835، 1902، 1903، 1926، 1928، 1962، 1964، 1965، 1966، 1967، 2818، 2819، 2820، 2855، 2877، 2965، 3960، 5647
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1854، 1855، 1873، 1874، 1891، 1894، 1895، 2860، 2862، 3394
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 714
المعجم الکبیر للطبرانی: 5431، 6701، 6702، 9468، 9852، 9854، 9857، 9858، 9860، 9862، 9864، 9868، 9872، 9876، 9881، 9901، 10453، 16769، 16853، 17406، 18494
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3307، 5082، 5135، 5347، 7221
المعجم الاوسط: 1053، 5952، 6072، 7872
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3162
111 تا 120
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1894
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ فَسَمِعَ قَائِلًا يَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعْوَةُ الْحَقِّ"، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَلِمَةُ الْإِخْلَاصِ"، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَرَجَ صَاحِبُهَا مِنَ النَّارِ"، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَجِدُونَ هَذَا صَاحِبَ مِعْزًى أَوْ صَاحِبَ كِلَابٍ يَتَصَيَّدُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حِبَّانَ ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: رُبَّمَا خَالَفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے آپ نے کسی شخص کو اللہ اکبر اللہ اکبر کہتے ہوئے سنا (یعنی اذان دیتے ہوئے سنا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ حق کی دعوت ہے، اس نے کہا: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اخلاص کا کلمہ ہے، اس نے پڑھا اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہنے والا شخص جہنم سے نکل گیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس شخص کو پاؤ گے یہ بکریوں والا ہو گا یا یہ کتوں والا شخص ہو گا، جو شکار کر رہا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن حبان ہے، جسے امام ابوزرعہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے کہ یہ بعض اوقات دوسروں کے برخلاف روایت نقل کرتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1894]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4225»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کی سند میں موسیٰ بن محمد بن حبان کی وجہ سے ضعف ہے جبکہ بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1895
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَسَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ:" خَرَجَ مِنَ الشِّرْكِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ہم نے ایک شخص کو اللہ أَكْبَرَ اللَّهُ أَكْبَرَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہ کہتے ہوئے سنا (یعنی اذان دیتے ہوئے سنا) تو ارشاد فرمایا: یہ شرک سے نکل گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1895]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2860
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التَّشَهُّدَ فِي وَسَطِ الصَّلَاةِ وَفِي آخِرِهَا قَالَ: فَكَانَ يَقُولُ إِذَا جَلَسَ فِي وَسَطِ الصَّلَاةِ وَفِي آخِرِهَا عَلَى وِرْكِهِ الْيُسْرَى:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ" قَالَ: ثُمَّ إِنْ كَانَ فِي وَسَطِ الصَّلَاةِ نَهَضَ حِينَ يَفْرُغُ مِنْ تَشَهُّدِهِ وَإِنْ كَانَ فِي آخِرِهَا دَعَا بَعْدَ تَشَهُّدِهِ بِمَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدْعُوَ ثُمَّ يُسَلِّمُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نماز کے درمیان میں اور اس کے آخر میں تشہد پڑھنے کی تعلیم دی وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے درمیان میں اور نماز کے آخر میں بائیں زانوں کے بل بیٹھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے: ”ہر طرح کی جسمانی زبانی اور مالی عبادات اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں اے نبی آپ پر سلام ہو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں“۔ وہ بیان کرتے ہیں: پھر اگر آپ نماز کے درمیان میں ہوتے تھے تو تشہد پڑھنے کے بعد اٹھ جاتے تھے، اور اگر نماز کے آخر میں ہوتے تھے تو تشہد کے بعد جو اللہ کو منظور ہوتا تھا وہ دعا کرتے تھے، اور پھر سلام پھیرا کرتے تھے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اس کی بہ نسبت اختصار کے ساتھ منقول ہے، اسے امام أحمد نے نقل کیا ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2860]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 4369»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2862
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ: كَتَبَ إِلَيَّ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي أُخْبِرُكَ عَنْ هَدْيِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَقَوْلِهِ فِي الصَّلَاةِ وَفِعْلِهِ وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُعْطِيَ جَوَامِعَ الْكَلِمِ كَانَ يُعَلِّمُنَا كَيْفَ نَقُولُ فِي الصَّلَاةِ حِينَ نَقْعُدُ:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، سَلَامٌ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدَ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ثُمَّ تَسْأَلُ مَا بَدَا لَكَ بَعْدَ ذَلِكَ وَتَرْغَبُ إِلَيْهِ مِنْ رَحْمَتِهِ وَمَغْفِرَتِهِ كَلِمَاتٍ يَسِيرَةٍ وَلَا تُطِيلُ بِهَا الْقُعُودَ"، وَكَانَ يَقُولُ: أُحِبُّ أَنْ تَكُونَ مَسْأَلَتُكُمُ اللَّهَ حِينَ يَقْعُدُ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ وَيَقْضِي التَّحِيَّةَ أَنْ يَقُولَ بَعْدَ ذَلِكَ: سُبْحَانَكَ لَا إِلَهَ غَيْرُكَ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَأَصْلِحْ لِي عَمَلِي إِنَّكَ تَغْفِرُ الذُّنُوبَ لِمَنْ تَشَاءُ وَأَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ، يَا غَفَّارُ اغْفِرْ لِي يَا تَوَّابُ تُبْ عَلَيَّ، يَا رَحْمَنُ ارْحَمْنِي، يَا عَفُوُّ اعْفُ عَنِّي، يَا رَءُوفُ ارْؤُفْ بِي، يَا رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَطَوِّقْنِي حُسْنَ عِبَادَتِكَ، يَا رَبِّ أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ، يَا رَبِّ افْتَحْ لِي بِخَيْرٍ وَاخْتِمْ لِي بِخَيْرٍ وَآتِنِي شَوْقًا إِلَى لِقَائِكَ مِنْ غَيْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ وَلَا فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ، وَقِنِي السَّيِّئَاتِ وَمَنْ تَقِي السَّيِّئَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ وَذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ، ثُمَّ مَا كَانَ مِنْ دُعَائِكُمْ فَلْيَكُنْ فِي تَضَرُّعٍ وَإِخْلَاصٍ فَإِنَّهُ يُحِبُّ تَضَرُّعَ عَبْدِهِ إِلَيْهِ".
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فِي صَلَاةِ النَّافِلَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
یحیی بن ابوکثیر بیان کرتے ہیں: ابوعبیدہ بن عبداللہ نے مجھے خط لکھا اما بعد میں تمہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے طریقے اور نماز میں ان کے قول اور ان کے فعل کے بارے میں بتانے لگا ہوں وہ یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جامع کلمات عطا کیے گئے تھے آپ ہمیں اس بات کی تعلیم دیتے تھے کہ نماز کے دوران جب ہم بیٹھ جائیں تو ہمیں کیا پڑھنا چاہیے (وہ کلمات یہ ہیں:) ہر طرح کی جسمانی زبانی اور مالی عبادات اللہ تعالٰی کے لئے مخصوص ہیں اے نبی آپ پر سلام ہو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں ہم پر اور اللہ تعالی کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں“۔ پھر اس کے بعد جو تمہیں مناسب لگے تم وہ مانگو اور اس کی رحمت اور مغفرت کی طرف مختصر کلمات کے ذریعے رغبت کا اظہار کرو تم زیادہ طویل نہ بیٹھو وہ یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ جب تم میں سے کوئی ایک شخص نماز کے دوران بیٹھا ہوا ہو اور تحیت کو پورا کر لے تو اللہ تعالی سے تمہارا سوال یہ ہو کہ وہ اس کے بعد یہ پڑھے: ”تو ہر عیب سے پاک ہے تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو میرے گناہوں کی مغفرت کر دے میرے عمل کو ٹھیک کر دے بے شک تو جس کی چاہتا ہے، اس کے گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے، تو مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے اسے بہت زیادہ مغفرت کرنے والے، تو میری مغفرت کر دے اے بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والے، تو میری توبہ قبول فرما لے اے انتہائی مہربان تو مجھ پر رحم کر اے معاف کرنے والے، تو مجھ سے درگزر فرما اے مہربان تو مجھ پر مہربانی کر اے میرے پروردگارا! تو مجھے یہ توفیق عطا کر کہ میں تیری اس نعمت کا شکر ادا کروں جو نعمت تو نے مجھ پر کی ہے، تو مجھے اچھی طریقے سے اپنی عبادت کے راستے پر چلا: اے میرے پروردگار! میں تجھ سے ہر قسم کی بھلائی مانگتا ہوں، اور ہر قسم کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اے میرے پروردگار! میرے لئے بھلائی کو کھول دے اور میرا خاتمہ بھلائی کے ذریعے کرنا اور مجھے اپنی بارگاہ میں حاضری کا شوق نصیب فرما جو کسی نقصان پہنچانے والے نقصان اور کسی گمراہ کرنے والی آزمائش کے بغیر ہو اور مجھے برائیوں سے بچا کے رکھنا جسے تو برائیوں سے بچا لے گا اس پر تو رحم کرے گا، اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے“۔ اس کے بعد تم جو بھی دعا مانگو اس میں آہ وزاری اور اخلاص ہونا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں اپنے بندے کی آہ وزاری کو پسند کرتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت مکمل روایت کے طور پر آگے چل کر نفل نماز کے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2862]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3911، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9942»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3394
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ: كَتَبَ إِلَيَّ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي أُخْبِرُكَ عَنْ هَدْيِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَقَوْلِهِ فِي الصَّلَاةِ وَفِعْلِهِ، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُعْطِيَ جَوَامِعَ الْكَلِمِ كَانَ يُعَلِّمُنَا كَيْفَ نَقُولُ فِي الصَّلَاةِ:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ" ثُمَّ تَسْأَلُ مَا بَدَا لَكَ بَعْدَ ذَلِكَ وَتَرْغَبُ إِلَيْهِ مِنْ رَحْمَتِهِ وَمَغْفِرَتِهِ كَلِمَاتٍ يَسِيرَةٍ وَلَا تُطِيلُ الْقُعُودَ، وَكَانَ يَقُولُ:" أُحِبُّ أَنْ تَكُونَ مَسْأَلَتُكُمْ إِلَيْهِ حِينَ يَقْعُدُ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ وَيَقْضِي التَّحِيَّةَ أَنْ يَقُولَ: سُبْحَانَكَ لَا إِلَهَ غَيْرُكَ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَأَصْلِحْ لِي عَمَلِي إِنَّكَ تَغْفِرُ الذُّنُوبَ لِمَنْ تَشَاءُ وَأَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ يَا غَفَّارٌ اغْفِرْ لِي، يَا تَوَّابُ تُبْ عَلَيَّ، يَا رَحْمَنُ ارْحَمْنِي، يَا عَفُوُّ اعْفُ عَنِّي، يَا رَؤُوفُ ارْأَفْ بِي يَا رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَطَوِّقْنِي حُسْنَ عِبَادَتِكَ يَا رَبِّ أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ يَا رَبِّ افْتَحْ لِي بِخَيْرٍ وَاخْتِمْ لِي بِخَيْرٍ وَآتِنِي شَوْقًا إِلَى لِقَائِكَ مِنْ غَيْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ وَلَا فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ، وَقِنِي السَّيِّئَاتِ وَمَنْ تَقِي السَّيِّئَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ".
ثُمَّ مَا كَانَ مِنْ دُعَائِكُمْ فَلْيَكُنْ فِي تَضَرُّعٍ وَإِخْلَاصٍ فَإِنَّهُ يُحِبُّ تَضَرُّعَ عَبْدِهِ إِلَيْهِ، ثُمَّ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ كَانَ يَقُومُ بِالْهَاجِرَةِ حِينَ تَرْتَفِعُ الشَّمْسُ فَيُصَلِّي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يَقْرَأُ فِيهِنَّ بِسُوَرٍ مِنَ الْقُرْآنِ طِوَالٍ وَقِصَارٍ ثُمَّ لَا يَلْبَثُ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى يُصَلِّيَ صَلَاةَ الظُّهْرِ فَيُطِيلُ الْقِيَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ يَقْرَأُ فِيهِمَا بِسُورَتَيْنِ بِـ الَمْ تَنْزِيلِ السَّجْدَةِ وَنَحْوِهَا مِنَ الْمَثَانِي فَإِذَا صَلَّى الظُّهْرَ رَكَعَ بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ مَكَثَ حَتَّى إِذَا تَصَوَّبَتِ الشَّمْسُ وَعَلَيْهِ نَهَارٌ طَوِيلٌ صَلَّى صَلَاةَ الْعَصْرِ وَيَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ بِسُورَتَيْنِ مِنَ الْمَثَانِي أَوِ الْمُفَصَّلِ وَهُمَا أَقْصَرُ مِمَّا فِي صَلَاةِ الظُّهْرِ فَإِذَا قَضَى صَلَاةَ الْعَصْرِ لَمْ يُصَلِّ بَعْدَهَا حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فَإِذَا رَآهَا قَدْ تَوَارَتْ صَلَّى صَلَاةَ الْمَغْرِبِ الَّتِي تُسَمُّونَهَا الْعِشَاءَ وَيَقْرَأُ فِيهِمَا بِسُورَتَيْنِ مِنْ قِصَارِ الْمُفَصَّلِ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَنَحْوِهِمَا مِنْ قِصَارِ الْمُفَصَّلِ ثُمَّ يَرْكَعُ بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ، وَكَانَ يُقْسِمُ عَلَيْهَا - شَيْئًا لَا يُقْسِمُهُ عَلَى شَيْءٍ مِنَ الصَّلَوَاتِ - بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِنَّ هَذِهِ السَّاعَةَ لَمِيقَاتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ وَيَقُولُ تَصْدِيقُهَا: أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا، وَهِيَ الَّتِي تُسَمُّونَ صَلَاةَ الصُّبْحِ، وَعِنْدَهَا يَجْتَمِعُ الْحُرْسَانُ كَانَ يَعِزُّ عَلَيْهِ أَنْ يَسْمَعَ مُتَكَلِّمًا تِلْكَ السَّاعَةَ إِلَّا بِذِكْرِ اللَّهِ وَقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ.
ثُمَّ يَمْكُثُ بَعْدَهَا حَتَّى يُصَلِّيَ الْعِشَاءَ الَّتِي تُسَمُّونَ الْعَتْمَةَ وَيَقْرَأُ بِخَوَاتِيمِ آلِ عِمْرَانَ: إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَى خَاتِمَتِهَا، وَخَوَاتِيمِ سُورَةِ الْفُرْقَانِ: تَبَارَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا إِلَى خَاتِمَتِهَا فِي تَرْتِيلٍ وَحُسْنِ صَوْتٍ بِالْقُرْآنِ، وَكَانَ يَقُولُ: إِنَّ حُسْنَ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ زِينَةٌ لَهُ، فَإِنْ لَمْ يَقْرَأْ (فِيهَا بِخَوَاتِيمِ هَاتَيْنِ اقْرَأْ نَحْوَهُمَا، مِنَ الْمَثَانِي أَوِ الْمُفَصَّلِ فَإِذَا قَضَى صَلَاةَ الْعِشَاءِ رَكَعَ بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ، وَكَانَ لَا يُصَلِّي بَعْدَ شَيْءٍ مِنَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَلَاةَ الْجُمُعَةِ، فَإِنَّمَا كَانَ) يُصَلِّي بَعْدَهَا أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ حَتَّى إِذَا كَانَ مِنْ آخَرِ اللَّيْلِ قَامَ فَأَوْتَرَ مَا قَدَّرَ اللَّهُ مِنَ الصَّلَاةِ إِمَّا تِسْعًا أَوْ سَبْعًا أَوْ فَوْقَ ذَلِكَ حَتَّى إِذَا كَانَ حِينَ يَنْشَقُّ الْفَجْرُ وَرَأَى الْأُفُقَ وَعَلَيْهِ مِنَ اللَّيْلِ ظُلْمَةٌ قَامَ فَصَلَّى الصُّبْحَ قَرَأَ فِيهِمَا بِسُورَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ بِالرَّعْدِ وَنَحْوِهَا مِنَ الْمَثَانِي حَتَّى يَهِمَّ أَنْ يُضِيءَ الصُّبْحُ، وَكَانَ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ (شَيْءٍ) مِنَ الصَّلَاةِ حِينَ يَقُومُ لَهَا وَكَانَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ فَيَقُولُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ يَسْتَوِي قَائِمًا ثُمَّ يَحْمَدُ رَبَّهُ وَيُسَبِّحُهُ وَهُوَ قَائِمٌ، ثُمَّ يُكَبِّرُ لِلسَّجْدَةِ حِينَ يَخِرُّ سَاجِدًا ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ ثُمَّ يَسْتَوِي قَاعِدًا وَيَحْمَدُ رَبَّهُ وَيُسَبِّحُهُ ثُمَّ يُكَبِّرُ لِلسَّجْدَةِ الثَّانِيَةِ ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْهَا ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَقُومُ مِنَ الْقَعْدَةِ فَإِذَا صَلَّى صَلَاةً يُسَلِّمُ مَرَّتَيْنِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَلْتَفِتَ أَوْ يُشِيرَ بِيَدِهِ ثُمَّ يَعْمِدُ إِلَى حَاجَتِهِ إِنْ كَانَتْ عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ وَكَانَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ خَفَضَ فِيهَا صَوْتَهُ وَيَدَيْهِ وَكَانَ عَامَّةُ قَوْلِهِ وَهُوَ قَائِمٌ أَنْ يُسَبِّحَ، وَكَانَ تَسْبِيحُهُ فِيهَا" سُبْحَانَكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ" لَا يَفْتُرُ عَنْ ذَلِكَ قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ فِي التَّشَهُّدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
یحیی بن ابوکثیر بیان کرتے ہیں: (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے) ابوعبیدہ بن عبداللہ نے مجھے خط لکھا (جس میں یہ تحریر تھا:) ”اما بعد! میں تمہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے طریقہ کار اور نماز کے بارے میں اُن کے قول اور فعل کے بارے میں بتاتا ہوں، انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جامع کلمات عطا کیے گئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس بات کی تعلیم دیا کرتے تھے کہ ہمیں نماز میں کیا پڑھنا چاہیے؟ (نماز میں تشہد کے کلمات یہ ہیں:) ”ہر طرح کی زبانی، جسمانی اور مالی عبادات، اللہ تعالی کے لئے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو، اللہ تعالی کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ تعالی کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں“۔ (پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یا شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) اُس کے بعد جو تمہیں مناسب لگے، تم وہ سوال کرو، اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی مغفرت کے حوالے سے اس کی بارگاہ میں رغبت کا اظہار کرو، جو مناسب الفاظ کے ذریعے ہو، تم زیادہ دیر تک قعدہ نہ کرو، وہ یہ کہا: کرتے تھے: مجھے یہ بات پسند ہے کہ جب تم میں سے کوئی ایک شخص نماز میں قعدہ میں بیٹھا ہوا ہو، اور تشہد کے کلمات پڑھ لے، تو پھر وہ اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں یوں دعا کرے: ”تو ہر عیب سے پاک ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو میرے گناہ کی مغفرت کر دے، میرے عمل کو ٹھیک کر دے، بے شک تو جس کی چاہتا ہے، اس کے گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے، اور تو مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے، اے بہت زیاہ مغفرت کرنے والے، تو میری مغفرت کر دے، اے بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والے، تو میری توبہ قبول فرما لے، اے بہت زیادہ رحم کرنے والے، مجھ پر رحم فرما، اے معاف کرنے والے، تو مجھ سے درگزر فرما، اے مہربان تو میرے ساتھ مہربانی کا معاملہ فرما، اے میرے پروردگار! تو مجھے یہ توفیق عطا کر کہ میں تیری اُس نعمت کا شکر ادا کروں، جو نعمت تو نے مجھ پر کی ہے، اور مجھے اچھے طریقے سے اپنی عبادت کرنے کی توفیق نصیب فرما دے، اے میرے پروردگار! میں تجھ سے ہر قسم کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اور ہر قسم کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اے میرے پروردگار! تو میرے لئے بھلائی کو کھول دے، اور میرے لئے بھلائی پر مہر لگا دے، اور مجھے اپنی بارگاہ میں حاضری کا شوق عطا کر دے، ایسی حاضری جو کسی نقصان دہ صورت اور کسی گمراہ کرنے والے فتنے کے بغیر ہو، اور تو مجھے برائیوں سے بچا لے، جسے تو برائیوں سے بچا لے گا، تو گویا تو نے اُس پر رحم کر دیا اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے“۔ اس کے بعد تمہاری جو بھی دعا ہو، تو اُس میں گریہ وزاری اور اخلاص ہونا چاہیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کا اپنی بارگاہ میں گریہ وزاری کرنا پسند کرتا ہے۔ پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ دوپہر کے وقت جب سورج بلند ہو جاتا تھا، اُس وقت وہ کھڑے ہو کر چار رکعات ادا کرتے تھے جن میں وہ قرآن سے تعلق رکھنے والی طوال اور قصار سورتوں کی تلاوت کرتے تھے، اس کے تھوڑی دیر بعد وہ ظہر کی نماز ادا کر لیتے تھے جس میں وہ پہلی دو رکعات میں طویل قیام کرتے تھے، اور وہ ان دو رکعات میں سورت الم تنزیل السجدۃ کی تلاوت کرتے تھے، اور دوسری رکعت میں اُس کی مانند تلاوت کرتے تھے، جب وہ ظہر کی نماز ادا کر لیتے تھے، تو اس کے بعد دو رکعات ادا کرتے تھے، اس کے بعد وہ تھوڑی دیر تک ٹھہرے رہتے تھے، جب سورج کچھ اور ڈھل جاتا تھا اور ابھی دن کا خاصہ حصہ باقی ہوتا تھا، تو اس وقت وہ عصر کی نماز ادا کر لیتے تھے، وہ اس کی پہلی دو رکعات میں مثانی یا مفصل سے تعلق رکھنے والی دو سورتوں کی تلاوت کرتے تھے، لیکن یہ دونوں رکعات، ظہر کی نماز سے مختصر ہوتی تھیں، جب وہ عصر کی نماز ادا کر لیتے تھے، تو اس کے بعد وہ کوئی اور نماز ادا نہیں کرتے تھے، یہاں تک کہ سورج غروب ہو جاتا تھا، جب وہ سورج کو دیکھتے تھے کہ وہ چھپ گیا ہے، تو وہ مغرب کی نماز ادا کر لیتے تھے، جسے تم شام کی نماز کہتے ہو، وہ اس کی دو رکعات میں قصار فصل سے تعلق رکھنے والی دو سورتیں سورت والیل اور سورت الاعلیٰ کی تلاوت کرتے تھے، یا اس کی مانند قصار مفصل سے تعلق رکھنے والی کسی اور سورت کی تلاوت کرتے تھے، اس کے بعد وہ دو رکعات ادا کرتے تھے، وہ ان رکعات کے حوالے سے قسم اٹھایا کرتے تھے، حالانکہ وہ اور کسی بھی نماز کے حوالے سے قسم نہیں اٹھاتے تھے، وہ اُس اللہ کے نام کی قسم اٹھاتے تھے جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے کہ یہ وہ گھڑی ہے، جو اس نماز کا مخصوص وقت ہے، اور وہ اس کی تصدیق میں یہ آیت تلاوت کیا کرتے تھے: ”تم سورج کے ڈھلنے سے لے کر رات کے پھیلنے تک، نماز قائم کرو اور فجر کی تلاوت، بے شک فجر کی تلاوت میں حاضری ہوتی ہے“۔ یہ وہ نماز ہے، جسے تم صبح کی نماز کا نام دیتے ہو، اس وقت محافظ فرشتے اکھٹے ہوتے ہیں، انہیں یہ بات بہت گراں گزرتی تھی کہ وہ اس گھڑی میں کسی شخص کو کلام کرتے ہوئے سن لیں، البتہ اللہ کے ذکر، یا قرآن کی تلاوت کا معاملہ مختلف ہے، اس کے بعد وہ ٹھہرے رہتے تھے، یہاں تک کہ وہ عشاء کی نماز ادا کرتے تھے، جسے تم لوگ ”عتمہ“ کہتے ہو، وہ اس میں آل عمران کی آخری یہ آیات تلاوت کرتے تھے: ”بے شک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہاں سے لے کر سورت کے آخر تک، اور (دوسری رکعت میں) سورت الفرقان کی آخری آیات تلاوت کرتے تھے: ”برکت والی ہے، وہ ذات جس نے آسمان میں بروج بنائے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہاں سے لے کر آخر تک کی تلاوت ٹھہر، ٹھہر کر او عمدہ آواز میں کرتے تھے۔ اور وہ یہ فرمایا کرتے تھے: قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا، اس کی زینت ہے، اگر وہ ان رکعات میں، ان دو سورتوں کی اختتامی آیات نہیں پڑھتے تھے، تو اس کی مانند تلاوت کیا کرتے تھے، جس کا تعلق مثانی یا مفصل سے تعلق رکھنے والی سورتوں سے تھا، جب وہ عشاء کی نماز ادا کر لیتے تھے، تو اُس کے بعد دو رکعات ادا کرتے تھے، وہ ہر فرض نماز کے بعد صرف دو رکعات ہی ادا کیا کرتے تھے، صرف جمعہ کی نماز کا معاملہ مختلف ہے، تو وہ اس کے بعد چار رکعات ادا کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ جب رات کا آخری حصہ ہوتا تھا، وہ اُٹھ کر، جو اللہ تعالیٰ نے ان کے نصیب میں نماز لکھی ہوتی تھی، وہ ادا کرتے تھے، وہ وتر ادا کرتے تھے، خواہ وہ نو ہوں، یا سات ہوں، یا اس سے زیادہ ہوں، یہاں تک کہ جب صبح صادق ہو جاتی تھی، اور وہ افق کو دیکھ لیتے تھے، اور ابھی رات کی تاریکی باقی ہوتی تھی، تو وہ اٹھ کر صبح کی نماز ادا کرنا شروع کرتے تھے، ان دو رکعات میں وہ دو طویل سورتوں کی تلاوت کرتے تھے، جیسے سورۂ رعد، یا اس جیسی مثانی سے تعلق رکھنے والی کسی سورت کی تلاوت کرتے تھے، یہاں تک کہ یہ وہم ہوتا تھا کہ شاید صبح روشن ہو چکی ہے۔ ہر نماز میں، وہ جب بھی کھڑے ہوتے تھے، تو تکبیر کہتے تھے، جب وہ (رکوع سے) سر کو اٹھاتے تھے، تو سمع اللہ لمن حمد کہتے تھے یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہو جاتے تھے، پھر وہ اپنے پروردگار کی حمد اور اس کی تسبیح بیان کرتے تھے، جو قیام کے دوران کرتے تھے، پھر وہ سجدے کے لئے تکبیر کہتے تھے، یہاں تک کہ سجدے میں چلے جاتے تھے، پھر وہ تکبیر کہتے ہوئے سجدے سے سر کو اٹھاتے تھے پھر سیدھے ہو کر بیٹھ جاتے تھے، اپنے پروردگار کی حمد اور اس کی تسبیح بیان کرتے تھے، پھر وہ دوسرے سجدے کے لئے تکبیر کہتے تھے پھر وہ اس وقت تکبیر کہتے تھے، جب سجدے سے سر کو اٹھاتے تھے پھر وہ اُس وقت تکبیر کہتے تھے، جب وہ قعدہ کے بعد اٹھا کرتے تھے جب وہ کوئی نماز ادا کرتے تھے، تو وہ دو مرتبہ سلام پھیرا کرتے تھے، اور ادھر ادھر توجہ نہیں دیتے تھے، یا ہاتھ کے ذریعے اشارہ نہیں کرتے تھے، پھر وہ اُس کے (یعنی نماز ختم کرنے کے) بعد اپنی حاجت کی طرف بڑھ جاتے تھے، خواہ وہ دائیں طرف ہو، یا بائیں طرف ہو (یعنی وہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد کسی بھی طرف سے اُٹھ جاتے تھے) وہ جب نماز ادا کرنے کے لئے کھڑے ہوتے تھے، تو اپنی آواز کو اور دونوں ہاتھوں کو پست رکھتے تھے، قیام کے دوران وہ زیادہ تر تسبیح پڑھا کرتے تھے، اور نماز میں اُن کی تسبیح یہ ہوتی تھی: ”تو ہر عیب سے پاک ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“۔ اس میں کوئی وقفہ نہیں ہوتا تھا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے، جو تشہد کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3394]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 714
«إذا قال المؤذن: الله أكبر الله أكبر فقال أحدكم: الله أكبر الله أكبر، ثم قال: أشهد أن لا إله إلا الله قال: أشهد أن لا إله إلا الله، ثم قال: أشهد أن محمدا رسول الله قال: أشهد أن محمدا رسول الله، ثم قال: حي على الصلاة قال: لا حول ولا قوة إلا بالله، ثم قال: حي على الفلاح قال: لا حول ولا قوة إلا بالله، ثم قال: الله أكبر الله أكبر قال: الله أكبر الله أكبر ثم قال: لا إله إلا الله قال: لا إله إلا الله من قلبه دخل الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب مؤذن کہے: «اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ» اور تم میں سے کوئی (جواب میں) کہے: «اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ»، پھر مؤذن کہے: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» تو وہ کہے: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ»، پھر مؤذن کہے: «أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» تو وہ کہے: «أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ»، پھر مؤذن کہے: «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» تو وہ کہے: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»، پھر مؤذن کہے: «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» تو وہ کہے: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»، پھر مؤذن کہے: «اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ» تو وہ کہے: «اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ»، پھر مؤذن کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» تو وہ بھی صدقِ دل سے کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ»، تو وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 714]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م د] عن عمر. صحيح أبي داود 539، الإرواء 240: أبو عوانة، الطحاوي، السراج، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5431
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، وَعَنْ عَمَّارٍ ، وَعُمَرَ ابْنَيْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ آبَائِهِمْ ، عَنْ أَجْدَادِهِمْ ، عَنْ سَعْدٍ أَنَّ أَوَّلَ مَا بَدَأَ الْأَذَانُ أَنَّهُ أُرِيَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَأَخْبَرَهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا أَنْ يُؤَذِّنَ، فَأَلْقَاهُ عَلَيْهِ الْأَنْصَارِيُّ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، ثُمَّ عَادَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اذان کی ابتدا اس طرح ہوئی کہ انصار میں سے ایک آدمی کو خواب میں اذان دکھائی گئی، تو اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ اذان دیں۔ اس انصاری نے انہیں یوں سکھایا: اللہ اکبر اللہ اکبر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، پھر دوبارہ کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، نماز کی طرف آؤ، نماز کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ، اللہ اکبر اللہ اکبر، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5431]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 40، حدیث 5450»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6701
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى أَبُو مُوسَى ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ مُحَيْرِيزٍ ، حَدَّثَهُ، وَكَانَ يَتِيمًا فِي حَجْرِ أَبِي مَحْذُورَةَ، فَجَهَّزَهُ إِلَى الشَّامِ قَالَ: فَقُلْتُ لِأَبِي مَحْذُورَةَ : إِنِّي خَارِجٌ إِلَى الشَّامِ، فَأَخْشَى أَنْ أُسْأَلَ عَنْ تَأْذِينِكَ، فَأَخْبَرَنِي أَنَّ أَبَا مَحْذُورَةَ أَخْبَرَهُ قَالَ: خَرَجْتُ فِي نَفَرٍ، وَكُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ، فَأَذَّنَ مُؤَذِّنُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بِالصَّلَاةِ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَسَمِعْنَا صَوْتَ الْمُؤَذِّنِ وَنَحْنُ عِنْدَهُ، فَصَرَخْنَا نَحْكِيهِ لِيَسْمَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- الصَّوْتَ، فَأَرْسَلَ إِلَيْنَا، فَوَقَفْنَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: أَيُّكُمُ الَّذِي سَمِعْتُ صَوْتَهُ قَدِ ارْتَفَعَ؟ فَأَشَارَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ إِلَيَّ، وَصَدَقُوا، فَأَرْسَلَهُمْ كُلَّهُمْ وَحَبَسَنِي، قَالَ: " فَقُمْ فَأَذِّنْ بِالصَّلَاةِ " فَقُمْتُ، وَلَا شَيْءَ أَكْرَهُ إِلَيَّ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، وَلَا مِمَّا يَأْمُرُنِي بِهِ، فَقُمْتُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَأَلْقَى عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- التَّأْذِينَ هُوَ بِنَفْسِهِ، فَقَالَ: قُلِ: " اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ "، ثُمَّ قَالَ لِيَ: " ارْجِعْ فَمُدَّ مِنْ صَوْتِكَ، فَقُلْ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ "، ثُمَّ دَعَانِي حِينَ قَضَيْتُ التَّأْذِينَ، فَأَعْطَانِي صُرَّةً فِيهَا شَيْءٌ مِنْ فِضَّةٍ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى نَاصِيَةِ أَبِي مَحْذُورَةَ ، ثُمَّ أَمَرَّهَا عَلَى وَجْهِهِ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ، ثُمَّ عَلَى كَبِدِهِ، ثُمَّ بَلَغَتْ يَدُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- صُرَّةَ أَبِي مَحْذُورَةَ ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: " بَارَكَ اللهُ فِيكَ، وَبَارَكَ عَلَيْكَ ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مُرْنِي بِالتَّأْذِينِ بِمَكَّةَ، قَالَ: " قَدْ فَعَلْتُ " وَذَهَبَ كُلُّ شَيْءٍ كَانَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي قَلْبِي مِنْ كَرَاهِيَةٍ، وَعَادَ ذَلِكَ كُلُّهُ مَحَبَّةً لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَقَدِمْتُ عَلَى عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ عَامِلِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَأَذَّنْتُ مَعَهُ بِالصَّلَاةِ عَنْ أَمْرِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-.
عبداللہ بن محیریز رحمہ اللہ، جو سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کی پرورش میں یتیم تھے اور انہوں نے انہیں (سامانِ سفر دے کر) شام کی طرف روانہ کیا، بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے کہا: میں شام جا رہا ہوں، اور مجھے ڈر ہے کہ مجھ سے آپ کی اذان کے بارے میں پوچھا جائے گا، تو انہوں نے مجھے بتایا، فرمایا: میں چند لوگوں کے ساتھ نکلا، ہم راستے میں کسی جگہ تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نماز کے لیے اذان دی، ہم نے مؤذن کی آواز سنی جبکہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تھے، تو ہم نے (آواز بلند کرتے ہوئے اذان کی) نقل میں شور مچایا تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری آواز سن لیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بلا بھیجا، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہو گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے وہ کون ہے جس کی آواز میں نے بلند ہوتے سنی؟“ تو سب لوگوں نے میری طرف اشارہ کیا، اور انہوں نے سچ کہا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب کو چھوڑ دیا اور مجھے روک لیا، فرمایا: ”اٹھو اور نماز کے لیے اذان دو۔“ میں کھڑا ہوا، اور اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو حکم مجھے دے رہے تھے اس سے، بڑھ کر مجھے کوئی چیز ناپسند نہ تھی، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنی زبان سے مجھے اذان کے کلمات سکھائے، فرمایا: کہو: ”اللہ اکبر، اللہ اکبر، اللہ اکبر، اللہ اکبر، اشہد ان لا الہ الا اللہ، اشہد ان لا الہ الا اللہ، اشہد ان محمداً رسول اللہ، اشہد ان محمداً رسول اللہ۔“ پھر مجھ سے فرمایا: ”واپس جاؤ اور اپنی آواز کو کھینچ کر کہو: اشہد ان لا الہ الا اللہ، اشہد ان لا الہ الا اللہ، اشہد ان محمداً رسول اللہ، اشہد ان محمداً رسول اللہ، حی علی الصلاۃ، حی علی الصلاۃ، حی علی الفلاح، حی علی الفلاح، اللہ اکبر، اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ۔“ پھر جب میں اذان سے فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور ایک تھیلی عطا فرمائی جس میں کچھ چاندی تھی، پھر اپنا دست مبارک ابو محذورہ کی پیشانی کے بالوں پر رکھا، پھر اسے ان کے چہرے پر، سامنے سے، پھیرا، پھر ان کے جگر (کے مقام) پر، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ ابو محذورہ کی تھیلی تک پہنچا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تجھے برکت دے، اور تجھ پر برکت نازل فرمائے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے مکہ میں اذان دینے کا حکم دیجیے، فرمایا: ”دے دیا۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق میرے دل میں جو کچھ ناپسندیدگی تھی سب ختم ہو گئی، اور وہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں بدل گئی، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عامل عتاب بن اسید کے پاس آیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ان کے ساتھ نماز کے لیے اذان دی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6701]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 172، حدیث 6731»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 379، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 180، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 378، 379، 377، 385، (1/467)، (1/472) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1680، 1681، 1682، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 631 / 2، 632 / 1، 628 / 1، 629 / 1، 630 / 1، 646 / 1، 647 / 2، 651 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1607، 1609، 1608، 1606، 1623، 1624، 1628، وأبو داود فى «سننه» برقم: 500، 504، 502، 503، (1/191)، (1/193) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 191، 192، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1232، 1233، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 709، 708، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1879، 1876، 1877، 1878، 1994، 1993، 2000، 2001، 1998، 1999، 2002، 2003، 2005، 2012، 2013، 2011، والدارقطني فى «سننه» برقم: 901، 902، 903، 904، 908، 905، 907، 909، 913، 910، 912، 914، 948، 949، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15612، 15613، 15614، 15615، 15616، 15617، 27893، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1451، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1779، 1821، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2132، 2136، 2139، 2158، 2160، 2159، 2163، 2161، 2166، 2168، 2170، 2180، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 800، 805، 829، 831، 832، 834، 838، 840، 841، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1710، 1711، 6077، 6078، 6079، 6080، 6081، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6728، 6729، 6733، 6730، 6732، 6734، 6738، 6739، 6735، 6736، 6740، 6741، 6742، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1106، 1660، 3091»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6702
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ الرُّمَّانِيُّ الْمِصِّيصِيُّ ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِقَالٍ ، قَالُوا: ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبِي مَحْذُورَةَ ، يَذْكُرُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا مَحْذُورَةَ ، يَقُولُ: أَلْقَى عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- الْأَذَانَ حَرْفًا حَرْفًا، " اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ.
سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حرف بحرف اذان سکھلائی: ”اللہ اکبر، اللہ اکبر، اللہ اکبر، اللہ اکبر، اشہد ان لا الہ الا اللہ، اشہد ان لا الہ الا اللہ، اشہد ان محمداً رسول اللہ، اشہد ان محمداً رسول اللہ، اشہد ان لا الہ الا اللہ، اشہد ان لا الہ الا اللہ، اشہد ان محمداً رسول اللہ، اشہد ان محمداً رسول اللہ، حی علی الصلاۃ، حی علی الصلاۃ، حی علی الفلاح، حی علی الفلاح، اللہ اکبر، اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6702]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 173، حدیث 6732»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 379، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 180، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 378، 379، 377، 385، (1/467)، (1/472) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1680، 1681، 1682، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 631 / 2، 632 / 1، 628 / 1، 629 / 1، 630 / 1، 646 / 1، 647 / 2، 651 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1607، 1609، 1608، 1606، 1623، 1624، 1628، وأبو داود فى «سننه» برقم: 500، 504، 502، 503، (1/191)، (1/193) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 191، 192، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1232، 1233، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 709، 708، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1879، 1876، 1877، 1878، 1994، 1993، 2000، 2001، 1998، 1999، 2002، 2003، 2005، 2012، 2013، 2011، والدارقطني فى «سننه» برقم: 901، 902، 903، 904، 908، 905، 907، 909، 913، 910، 912، 914، 948، 949، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15612، 15613، 15614، 15615، 15616، 15617، 27893، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1451، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1779، 1821، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2132، 2136، 2139، 2158، 2160، 2159، 2163، 2161، 2166، 2168، 2170، 2180، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 800، 805، 829، 831، 832، 834، 838، 840، 841، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1710، 1711، 6077، 6078، 6079، 6080، 6081، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6728، 6729، 6733، 6730، 6731، 6734، 6738، 6739، 6735، 6736، 6740، 6741، 6742، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1106، 1660، 3091»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9468
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ مِنَ الْجَفَاءِ أَرْبَعَةً: أَنْ يَسْمَعَ الْمُؤَذِّنَ يَقُولُ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَلَا يَقُولُ مِثْلَ مَا يَقُولُ، وَأَنْ يَمْسَحَ وَجْهَهُ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَ صَلَاتَهُ، وَأَنْ يَبُولَ قَائِمًا، وَأَنْ يُصَلِّيَ وَلَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ شَيْءٌ يَسْتُرُهُ ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”بے رخی (کی نشانیوں) میں سے چار باتیں ہیں: مؤذن کو یہ کہتے سننا: اللہ اکبر اللہ اکبر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اس جیسا نہ کہنا، اور نماز پوری کرنے سے پہلے اپنا چہرہ (ہاتھ سے) پونچھنا، اور کھڑے ہو کر پیشاب کرنا، اور اس حال میں نماز پڑھنا کہ اس کے اور قبلے کے درمیان کوئی چیز نہ ہو جو اسے (لوگوں کے گزرنے سے) روکے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9468]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 299، حدیث 9501»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3608، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 1335، 2383، 4751، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9501، 9502»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں