🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
368. ‏(‏135‏)‏ بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى ضِدِّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسْجُدْ فِي الْمُفَصَّلِ بَعْدَ هِجْرَتِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ‏.‏
ان لوگوں کے گمان کے برخلاف دلیل کا بیان جو کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منوّرہ ہجرت کرنے کے بعد مفصل سورتوں میں سجدہ تلاوت نہیں کیا
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 559 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 559
مشکوۃ المصابیح: 1034
مصنف ابن ابی شیبہ: 4408
الجامع الكامل: 658
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3706
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3778
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 559
نا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُرَادِيُّ ، نا شُعَيْبٌ يَعْنِي ابْنَ اللَّيْثِ ، نا اللَّيْثُ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُجْمِرِ ، أَنَّهُ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَوْقَ هَذَا الْمَسْجِدِ، فَقَرَأَ: إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فِيهَا، وَقَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِيهَا" . قَدْ خَرَّجْتُ طُرُقَ هَذَا الْخَبَرِ فِي كِتَابِ الصَّلاةِ، كِتَابِ الْكَبِيرِ، مَنْ قَالَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ سَجَدْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَأَبُو هُرَيْرَةَ إِنَّمَا قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَسْلَمَ بَعْدَ الْهِجْرَةِ بِسِنِينَ، قَالَ فِي خَبَرِ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: قَدِمَتُ الْمَدِينَةَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَيْبَرَ قَدِ اسْتَخْلَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ سِبَاعَ بْنَ عُرْفُطَةَ، وَقَالَ قَيْسُ بْنُ أَبِي حَازِمٍ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: صَحِبْتُ النَّبِيَّ ثَلاثَ سَنَوَاتٍ، وَقَدْ أَعْلَمَ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ، وَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ، وَقَدْ أَعْلَمْتُ فِي غَيْرِ مَوْضِعٍ مِنْ كُتُبِنَا أَنَّ الْمُخْبِرَ وَالشَّاهِدَ الَّذِي يَجِبُ قَبُولُ شَهَادَتِهِ وَخَبَرِهِ مَنْ يُخْبِرُ بِكَوْنِ الشَّيْءِ، وَيَشْهَدُ عَلَى رُؤْيَةِ الشَّيْءِ وَسَمَاعِهِ، لا مَنْ يَنْفِي كَوْنَ الشَّيْءِ وَيُنْكِرُهُ، وَمَنْ قَالَ: لَمْ يَفْعَلْ فُلانٌ كَذَا لَيْسَ بِمُخْبِرٍ وَلا شَاهِدٍ، وَإِنَّمَا الشَّاهِدُ مَنْ يَشْهَدُ، وَيَقُولُ: رَأَيْتُ فُلانًا يَفْعَلُ كَذَا، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ كَذَا، وَهَذَا لا يَخْفَى عَلَى مَنْ يَفْهَمُ الْعِلْمَ وَالْفِقْهَ، وَقَدْ بَيَّنْتُ هَذِهِ الْمَسْأَلَةَ فِي غَيْرِ مَوْضِعٍ مِنْ كُتُبِنَا. وَتَوَهَّمَ بَعْضُ مَنْ لَمْ يَتَبَحَّرِ الْعِلْمَ أَنَّ خَبَرَ الْحَارِثِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ مَطَرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسْجُدْ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ مُنْذُ تُحَوَّلَ إِلَى الْمَدِينَةِ حُجَّةُ مَنْ زَعَمَ أَنْ لا سُجُودَ فِي الْمُفَصَّلِ، وَهَذَا مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي أَعْلَمْتُ أَنَّ الشَّاهِدَ مَنْ يَشْهَدُ بِرُؤْيَةِ الشَّيْءِ أَوْ سَمَاعِهِ لا مَنْ يُنْكِرُهُ وَيَدْفَعُهُ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ قَدْ أَعْلَمَ أَنَّهُ قَدْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَدْ سَجَدَ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ، وَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ بَعْدَ تَحَوُّلِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ، إِذْ كَانَتْ صُحْبَتُهُ إِيَّاهُ إِنَّمَا كَانَ بَعْدَ تَحَوُّلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَدِينَةِ لا قَبْلُ
جناب نعیم بن عبداللہ المجمر بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ اس مسجد کے اوپر نماز پڑھی تو اُنہوں نے «‏‏‏‏إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» ‏‏‏‏ [ سورة الإنشقاق ] پڑھی اور اُس میں (آیت سجدہ پر) سجدہ کیا۔ (نماز مکمّل کرنے کے بعد فرمایا) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ (امام صاحب فرماتے ہیں) میں نے اس حدیث کے طرق كتاب الكبير کی كتاب الصلاة میں بیان کیے ہیں۔ جس میں راوی نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ وہ فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (اس سورت میں سجدہ کرتے) دیکھا یا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ «‏‏‏‏إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» ‏‏‏‏ [ سورة الإنشقاق ] میں سجدہ کیا۔“ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہجرت کے کئی سال بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر مسلمان ہوئے ہیں، جناب عراک بن مالک کی روایت میں ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں مدینہ منوّرہ آیا جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر میں تھے، آپ نے سباع بن عرفطہ کو مدینہ منوّرہ میں اپنا جانشین بنا یا تھا۔ جناب قیس بن ابی حازم فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہر یرہ رضی اللہ عنہ کوفرماتے ہوئے سنا کہ میں نے تین سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں گزارے۔ اور اُنہوں نے بیان فرمایا ہے کہ اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سورۃ «‏‏‏‏إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» ‏‏‏‏ [ سورة الإنشقاق ] اور «‏‏‏‏اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ» ‏‏‏‏ [ سورة العلق ] میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ میں نے اپنی کتابوں میں بہت سارے مقامات پر بیان کیا ہے کہ بیشک وہ مخبر اور شاہد جس کی شہادت اور خبر قبول کرنا واجب اور ضروری ہے وہ، وہ ہے جو کسی چیز کے ہونے کی خبر دے یا کسی چیز کو دیکھنے اور سننے کی گواہی دے نہ کہ وہ شخص جو کسی چیز کے ہونے کی نفی کرے اور اس کا انکار کرے۔ اور جو شخص کہے فلاں شخص نے یہ کام نہیں کیا۔ تو یہ شخص نہ تو مخبر ہے اور نہ شاہد، بلاشبہ شاہد وہ شخص ہے جو گواہی دے اور کہے کہ میں نے فلاں شخص کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے، میں نے اسے ایسے ایسے کہتے ہوئے سنا ہے۔ اور یہ بات صاحب علم اور فہم و فراست والے شخص پر مخفی نہیں ہے۔ میں نے یہ مسئلہ اپنی کتابوں میں کئی مقامات پر بیان کیا ہے۔ اور بعض کم علم لوگوں کو جناب حارث بن عبید کی روایت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منوّرہ کی طرف ہجرت کے بعد مفصل سورتوں میں سجدہ نہیں کیا، سے وہم ہوا ہے کہ یہ ان لوگوں کی دلیل ہے جو گمان کرتے ہیں کہ مفصل سورتوں میں سجدہ نہیں ہے۔ اور یہ اسی قبیل سے ہے جسے میں نے بیان کیا ہے کہ شاہد وہ ہوتا ہے جو کسی چیز کو دیکھنے یا سننے کی گواہی دے، نہ کہ وہ شخص جو اس کا انکار اور رد کرے۔ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سورہ «‏‏‏‏إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» ‏‏‏‏ [ سورة الإنشقاق ] اور «‏‏‏‏اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ» ‏‏‏‏ [ سورة العلق ] میں ہجرت مدینہ کے بعد سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ کیونکہ وہ آپ کی صحبت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منوّرہ کی طرف ہجرت کے بعد رہے ہیں نہ کہ ہجرت سے پہلے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 559]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 766، 768، 1074، 1078، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 578، ومالك فى (الموطأ) برقم: 697، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 554، 555، 559، 561، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2761، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 960، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1407، 1408، والترمذي فى (جامعه) برقم: 573، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1058، 1059، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3783، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1526، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7261»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1034
1034 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رِضَى اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَسْجُدْ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ مُنْذُ تَحَوَّلَ إِلَى الْمَدِينَةِ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب سے مدینہ تشریف لائے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مفصل سورتوں میں سجدہ نہیں فرمایا۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1034]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (1403) [و ابن خزيمة: 560]
٭ أبو قدامة حارثة بن عبيد: ضعيف ضعفه الجمھور من جھة حفظه و أخرج له مسلم متابعة (2667، 2838)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4379 ترقیم الشثری: -- 4408
حدثنا حدثنا هشيم، عن مغيرة، عن إبراهيم، عن عبد الله بن مسعود انه كان " يسجد في الاعراف وبني إسرائيل والنجم و" اقرا باسم ربك الذي خلق" و" إذا السماء انشقت"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يسمع من ابن مسعود.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سورة الاعراف، سورة بنی اسرائیل، سورة النجم، سورة العلق اور سورة الانشقاق میں سجدہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4408]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 547، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5922، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4297، 4298، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8733، 8734، 8731، 8732، 8735، ترقيم محمد عوامة: 4379»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 658
658. عن عائشة قالت: أوّل سورة نزلت: اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الحاكم (2/220) عن أبي بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، أنبأنا بشر بن موسى، ثنا الحميديّ، ثنا سفيان، عن محمد بن إسحاق، عن الزّهريّ، عن عروة، عن عائشة، فذكرت الحديث.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3706
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ صَلَّى الصُّبْحُ فَقَرَأَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فِيهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ،، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے صبح کی نماز ادا کرتے ہوئے اس میں سورت انشقاق کی تلاوت کی اور اس میں سجدہ تلاوت کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3706]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3778
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ سُوَيْدٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو رَافِعٍ ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - الْعِشَاءَ، فَقَرَأَ: إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فِيهَا.
ابو رافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں عشاء کی نماز پڑھی، تو انہوں نے سورۃ ﴿إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ﴾ [سورة الانشقاق: 1] کی تلاوت فرمائی اور اس دوران (آیتِ سجدہ پر) سجدہ فرمایا۔“
امام مسدد رحمہ اللہ نے اس روایت کی تخریج یحییٰ بن سعید القطان اور علی بن سوید کے واسطے سے کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3778]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله موثقون (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 286)»
«0»

الحكم على الحديث:
صحيح موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں