الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
377. (144) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ هَذِهِ اللَّفْظَةَ الَّتِي ذَكَرْتُهَا لَفْظٌ عَامٌّ مُرَادُهُ خَاصٌّ،
اس بات کی دلیل کا بیان کہ جو الفاظ میں ذکر کیے ہیں، یہ عام ہیں، ان سے مراد خاص ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر مرتبہ اٹھتے وقت اللہ اکبر نہیں کہتے تھے بلکہ بعض دفعہ کہتے تھے، آپ رکوع یا سر اٹھاتے وقت اللہ اکبر کہتے تھے بلکہ آپ رکوع سے سراٹھانے کے سوا ہر مرتبہ اٹھتے وقت اللہ اکبر کہتے ہیں
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 580 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 580
سنن دارقطنی: 1122
حدیث نمبر: 580
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، نا أَبُو عَامِرٍ ، أنا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: اشْتَكَى أَبُو هُرَيْرَةَ، أَوْ غَابَ، فَصَلَّى بِنَا أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، فَجَهَرَ بِالتَّكْبِيرِ حِينَ افْتَتَحَ، وَحِينَ رَكَعَ، وَحِينَ قَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، وَحِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ، وَحِينَ سَجَدَ، وَحِينَ رَفَعَ، وَحِينَ قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ، حَتَّى قَضَى صَلاتَهُ عَلَى ذَلِكَ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ النَّاسَ قَدِ اخْتَلَفُوا فِي صَلاتِكَ، فَخَرَجَ فَقَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي وَاللَّهِ مَا أُبَالِي اخْتَلَفَتْ صَلاتُكُمْ أَوْ لَمْ تَخْتَلِفْ، هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَوْلُهُ: وَحِينَ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، إِنَّمَا أَرَادَ حِينَ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَأَرَادَ الإِهْوَاءَ لِلسُّجُودِ كَبَّرَ، لا أَنَّهُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ كَبَّرَ، وَكَذَلِكَ أَرَادَ فِي خَبَرِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ حِينَ ذَكَرَ صَلاتَهُ خَلْفَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، فَقَالَ: وَإِذَا نَهَضَ مِنَ الرُّكُوعِ كَبَّرَ، إِنَّمَا أَرَادَ نَهَضَ مِنَ الرُّكُوعِ، فَأَرَادَ الإِهْوَاءَ إِلَى السُّجُودِ كَبَّرَ
جناب سعید بن الحرث بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیمار ہوگئے، یا کسی سفر پر چلے گئے تو ہمیں سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی، انہوں نے جب نماز شروع کی تو بلند آواز سے «اللهُ أَكْبَرُ» کہا۔ اور جب آپ رُکوع کو گئے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہا، اور جب «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہا تو تکبیر کہی (یعنی سجدے کو جاتے وقت) سجدوں کو جاتے اور سجدے سے سر اُٹھاتے وقت بھی «اللهُ أَكْبَرُ» کہا اور جب (دوسرے سجدے کے بعد سر) اُٹھایا تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہا، اور جب دو رکعت کے بعد (تشہد بیٹھنے کے بعد) کھڑے ہوئے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہا، حتیٰ کہ اُنہوں نے وہ نماز اسی طرح مکمّل کی۔ اُن سے عرض کی گئی کہ لوگ آپ کی نماز کے متعلق اختلاف کر رہے ہیں۔ وہ باہر تشریف لائے اور منبر پر کھڑے ہوکر فرمایا کہ اے لوگو، اللہ کی قسم مجھے اس بات کی قطعاً پروا نہیں ہے کہ تمہاری نماز (میری نماز سے) مختلف ہے یا مختلف نہیں ہے۔ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ امام ابوبکر رحمہ اﷲ فرماتے ہیں کہ ان کا یہ کہنا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے تھے تو ان کی مراد یہ ہے کہ جب وہ «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہتے اور سجدے کے لئے جٗھکنے کا ارادہ کرتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے یہ مطلب نہیں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رُکوع سے سر اُٹھاتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے تھے (بلکہ اُس وقت تو «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ہی کہتے تھے۔) اسی طرح حضرت عمران بن حصین کی روایت میں جب اُنہوں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پیچھے اپنی نماز کا تذکرہ کیا تو فرمایا، جب اُنہوں نے رکوع سے سر اُٹھایا تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہا، اُن کی مراد یہ ہے کہ جب اُنہوں نے رُکوع سے سر اُٹھایا اور سجدے کے لیے جُھکنے کا ارادہ فرمایا تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 580]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 825، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 580، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 818، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2313، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11309، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1234»
ترقیم العلمیہ : 1107 ترقیم الرسالہ : -- 1122
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا جَرِيرٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاةَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِلَى أُذُنَيْهِ، وَإِذَا رَكَعَ، وَإِذَا قَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، رَفَعَ يَدَيْهِ .
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ نے نماز کے آغاز میں، رکوع میں جاتے ہوئے، اور ”سمع اللہ لمن حمدہ“ پڑھتے ہوئے (یعنی رکوع سے اٹھتے ہوئے) دونوں ہاتھ کانوں تک بلند کیے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1122]
ترقیم العلمیہ: 1107
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 401، وابن الجارود فى "المنتقى"، 225، 231، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 457، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1805، 1860، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 878، 1267، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 723، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 248، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 810، 854، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1101، 1104، 1120، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19143»
«والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909»
«والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909»
الحكم على الحديث:
صحيح