🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
536. (303) بَابُ ذِكْرِ الْبَيَانِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا أَرَادَ بِالْمَرْأَةِ الَّتِي قَرَنَهَا إِلَى الْكَلْبِ الْأَسْوَدِ وَالْحِمَارِ وَأَعْلَمَ أَنَّهَا تَقْطَعُ الصَّلَاةَ، الْحَائِضَ دُونَ الطَّاهِرِ، وَهَذَا مِنْ أَلْفَاظِ الْمُفَسِّرِ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ وہ عورت جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیاہ کُتّے اور گدھے کے ساتھ ملا کر بیان کیا ہے کہ ان کے نمازی کے آگے سے گزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے، اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد حائضہ عورت ہے پاک و طاہر عورت مراد نہیں ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 832 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 832
مسند احمد: 9490، 21455
المعجم الکبیر للطبرانی: 1619
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1137
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 832
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يَقْطَعُ الصَّلاةَ الْكَلْبُ، وَالْمَرْأَةُ الْحَائِضُ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کُتّا اور حائضہ عورت نماز توڑ دیتی ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 832]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 832، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2387، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 750، وأبو داود فى (سننه) برقم: 703، 704، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 949، 953، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3540، 3541، 3542، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3303»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9490
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْكَلْبُ، وَالْحِمَارُ، وَالْمَرْأَةُ" ، قَالَ هِشَامٌ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورت، کتا اور گدھا نمازی کے آگے سے گذرنے پر نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9490]

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، وقد وقع فیه اختلاف کبیر علی قتادۃ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21455
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْكَلْبُ الْأَسْوَدُ، أَحْسَبُهُ قَالَ: وَالْمَرْأَةُ الْحَائِضُ؟ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ مَا بَالُ الْكَلْبِ الْأَسْوَدِ؟ قَالَ: أَمَا إِنِّي قَدْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَاكَ، فَقَالَ:" إِنَّهُ شَيْطَانٌ" .
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر انسان کے سامنے کجاوے کا پچھلا حصہ بھی نہ ہو تو اس کی نماز عورت، گدھے یا کالے کتے کے اس کے آگے سے گذرنے پر ٹوٹ جائے گی، راوی نے پوچھا کہ کالے اور سرخ کتے میں کیا فرق ہے؟ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا بھیتجے! میں نے بھی اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال پوچھا تھا جیسے تم نے مجھ سے پوچھا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21455]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 510، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن زيد لكنه متابع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1619
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْكَلْبُ الْأَسْوَدُ، - أَحْسَبُهُ قَالَ - وَالْمَرْأَةُ الْحَائِضُ "، قَالَ: فَقُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ : مَا بَالُ الْكَلْبِ الْأَسْوَدِ؟ قَالَ: أَمَا إِنِّي قَدْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: " إِنَّهُ شَيْطَانٌ ".
عبداللہ بن صامت بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نماز کو کالا کتا توڑ دیتا ہے - میرا خیال ہے انہوں نے کہا - اور حائضہ عورت بھی“، میں نے ابوذر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کالے کتے میں کیا خاص بات ہے؟ فرمایا: میں نے اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شیطان ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1619]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 151، حدیث 1632»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1137
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يَعْلَى بْنُ عَبَّادٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْحَكَمِ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْكَلْبُ وَالْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کتا، گدھا اور عورت (نمازی کے سامنے سے گزر کر) نماز کو منقطع کر دیتے ہیں۔“ اس حدیث کو امام بزار نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القبلة وفيه ستر العورة وما يصلى فيه/حدیث: 1137]
تخریج الحدیث: «رواه البزار بسند صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 489، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 512، وأخرجه سنن النسائي برقم: 166، 167، 168، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 710، 711، 712، 713، 714، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23633، 25356، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1413، وأخرجه فتح الباري برقم: 486، 1095، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 3401، وأخرجه مسند البزار برقم: 3927، 3945، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 824، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 553، 1309، 2001، 2203، 5184، 6015، 7041، 8963، 9019، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2654، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2386، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7461، 9461، وأخرجه شرح السنة برقم: 551»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں