الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
896. باب استحباب خفض الصوت بالذكر
باب: آہستہ آواز سے ذکر کرنا افضل ہے
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 1729 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 1729
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4400
حدیث نمبر: 1729
1729 صحيح حديث أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رضي الله عنه، أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ فِي صَلاَتِي قَالَ: قُلِ اللهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا، وَلاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ، وَارْحَمْنِي، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ آپ مجھے کوئی ایسی دعا سکھا دیجیے جسے میں نماز میں پڑھا کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دعا پڑھا کرو: «اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا، وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ، وَارْحَمْنِي، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ» ”اے اللہ! میں نے اپنی جان پر (گناہ کر کے) بہت زیادہ ظلم کیا، پس گناہوں کو تیرے سوا کوئی دوسرا معاف کرنے والا نہیں۔ مجھے اپنے پاس سے بھرپور مغفرت عطا فرما اور مجھ پر رحم کر کہ مغفرت کرنے والا اور رحم کرنے والا بے شک و شبہ تو ہی ہے۔““ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 1729]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 149 باب الدعاء قبل السلام»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 4400
«قل اللهم إني ظلمت نفسي ظلما كثيرا وإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت فاغفر لي مغفرة من عندك وارحمني إنك أنت الغفور الرحيم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کہو: اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا، پس مجھے اپنی طرف سے بخشش عطا فرما اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو ہی بخشنے والا، رحم فرمانے والا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4400]
”کہو: اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا، پس مجھے اپنی طرف سے بخشش عطا فرما اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو ہی بخشنے والا، رحم فرمانے والا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4400]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت ن هـ] عن ابن عمر وأبي بكر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح