🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
929. باب لن يدخل أحد الجنة بعمله بل برحمة الله تعالى
باب: کوئی شخص اپنے اعمال کی وجہ سے جنت میں نہ جائے گا بلکہ اللہ کی رحمت سے جائے گا
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 1794 (کل: 52 مقامات، 18 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 1794، 1793
صحیح بخاری: 5673، 6463
صحیح مسلم: 7113، 7114، 7117
سنن ابن ماجہ: 4201
الادب المفرد: 461
سنن دارمی: 2768
صحیح الادب المفرد: 358
مشکوۃ المصابیح: 2371
مسند احمد: 7203، 7587، 8529، 9831، 10010، 10256، 10425، 10534، 10614، 10677، 10733، 10939، 14627، 14901
مسند الشهاب: 626
الفتح الربانی: 8906، 10196
صحیح ابن حبان: 348، 350، 660
الجامع الكامل: 103، 3528، 13140، 13611، 15142، 15143، 16338، 16340
السنن الكبرى للبيهقي: 4740، 6563
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18428، 18430
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4297، 5222، 5229، 7667
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1775، 6243
المعجم الاوسط: 4272، 8004
41 تا 50
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4740
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ فَارِسٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْكُمْ أَحَدٌ يُنَجِّيهِ عَمَلُهُ" قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ:" وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ، سَدِّدُوا وَقَارِبُوا، أَوْ قَرِّبُوا، وَرُوحُوا وَاغْدُوا، وَخُطًى مِنَ الدُّلْجَةِ، وَالْقَصْدَ الْقَصْدَ تَبْلُغُوا". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جس کو اس کا عمل نجات دلوائے گا۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں میں بھی نہیں، اگر اللہ نے مجھے اپنی رحمت میں نہ ڈھانپ لیا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سیدھے رہو اور میانہ روی اختیار کرو، یا فرمایا: تم قریب رہو اور شام کے وقت چلو، اور صبح کے وقت چلو اور رات کا کچھ حصہ، اور میانہ روی اختیار کرو تم اپنے مقصد کو پالو گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4740]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 5349»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6563
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَرَوِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنِي شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي أَبُو عُبَيْدٍ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ أَحَدًا عَمَلُهُ" قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ:" وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللهُ مِنْهُ بِفَضْلٍ وَرَحْمَةٍ، فَسَدِّدُوا، وَقَارِبُوا، وَلَا يَتَمَنَّى أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ، إِمَّا مُحْسِنًا فَلَعَلَّهُ أَنْ يَزْدَادَ، وَإِمَّا مُسِيئًا فَلَعَلَّهُ أَنْ يَسْتَعْتِبَ". ⦗٥٢٩⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”کسی کو اس کا عمل ہرگز جنت میں داخل نہیں کرے گا۔“ انہوں نے کہا: نہ ہی آپ کو اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور نہ ہی مجھ کو، مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت اور فضل میں چھپا لے۔ سو تم سیدھے رہو اور قریب قریب رہو اور کوئی تم میں سے موت کی خواہش نہ کرے۔ اگر وہ نیکی کرنے والا ہے تو شاید اس کی نیکی میں اضافہ ہو جائے اور اگر وہ گناہ گار ہے تو شاید توبہ کر لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6563]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18428
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَنْ يُنْجِيَ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُهُ". قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! قَالَ:" وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ. فَسَدِّدُوا وَقَارِبُوا، وَاغْدُوا وَرُوحُوا، وَشَيْءٌ مِنَ الدُّلْجَةِ، وَالْقَصْدَ الْقَصْدَ تَبْلُغُوا". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک کو اس کا عمل نجات نہیں دے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے بھی نہیں، البتہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی رحمت کے ذریعے ڈھانپ لیا ہے، تم درستی اختیار کرو اور (اس کے) قریب رہو، تم صبح اور شام اور رات کے کچھ حصے میں (نماز ادا کرو) اور میانہ روی اختیار کرو، میانہ روی اختیار کرو، تم پہنچ جاؤ گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18428]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (262/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2816، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8324»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18430
وَعَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَنْ يُنْجِيَ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُهُ". قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولُ اللَّهِ؟! قَالَ:" وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْكَبِيرِ:" مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يُدْخِلُهُ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ". فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: وَلَا أَنْتَ؟! فَذَكَرَهُ. وَفِي أَسَانِيدِهِمْ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک کو اس کا عمل نجات نہیں دلوائے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے بھی نہیں البتہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے ذریعے مجھے ڈھانپ لیا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے معجم کبیر میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک کو اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کروائے گا، حاضرین میں سے کسی نے دریافت کیا: آپ کو بھی نہیں؟۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ ان روایات کی اسانید میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، ان روایات کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18430]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3447)، أخرجه مسند البزار برقم: 3121»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4297
«قاربوا وسددوا وأبشروا واعلموا أنه لن ينجوأحد منكم بعمله ولا أنا إلا أن يتغمدني الله برحمة منه وفضل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میانہ روی اختیار کرو، درستی پر قائم رہو اور خوش ہو جاؤ، اور جان لو کہ تم میں سے کوئی بھی اپنے عمل کی وجہ سے نجات نہیں پائے گا، اور نہ ہی میں، سوائے اس کے کہ اللہ مجھے اپنی رحمت اور فضل سے ڈھانپ لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4297]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن جابر [حم م هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1927 - عائشة نحوه.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5222
«لن يدخل أحدا عمله الجنة ولا أنا إلا أن يتغمدني الله بفضل رحمته فسددوا وقاربوا ولا يتمنى أحدكم الموت إما محسن فلعله يزداد خيرا وإما مسيء فلعله أن يستعتب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کسی کا عمل اسے جنت میں داخل نہیں کرے گا، اور نہ مجھے، سوائے اس کے کہ اللہ اپنی رحمت کے فضل سے مجھے ڈھانپ لے، پس سیدھی راہ پر رہو اور اس سے قریب رہو، اور تم میں سے کوئی موت کی تمنا نہ کرے، اگر وہ نیک ہے تو شاید اس کی نیکی میں اضافہ ہو، اور اگر وہ گناہ گار ہے تو شاید وہ توبہ کر کے اللہ کو راضی کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5222]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أبي هريرة. شرح الطحاوية 613.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5229
«لن ينجي أحدا منكم عمله ولا أنا إلا أن يتغمدني الله برحمته ولكن سددوا وقاربوا واغدوا وروحوا وشيء من الدلجة والقصد القصد تبلغوا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کسی کو اس کا عمل نجات نہیں دے گا، اور نہ مجھے، سوائے اس کے کہ اللہ اپنی رحمت سے مجھے ڈھانپ لے، لیکن سیدھی راہ پر رہو اور قریب رہو، اور صبح، شام اور کچھ رات کے حصے میں نکلو، اور میانہ روی، میانہ روی اپناؤ، تم منزل تک پہنچ جاؤ گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5229]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أبي هريرة. المشكاة 2371.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7667
«لا يدخل أحدا منكم عمله الجنة ولا يجير من النار ولا أنا إلا برحمة الله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کسی کو اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کرے گا اور نہ ہی اسے جہنم سے بچائے گا، اور نہ ہی مجھے، سوائے اللہ کی رحمت کے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7667]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1775
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَعَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: سَدِّدُوا وَقَارِبُوا، وَلَنْ يُنْجِيَ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُهُ، قُلْنَا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ.
سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «سَدِّدُوا وَقَارِبُوا، وَلَنْ يُنِجِيَ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُهُ» ”درستی اختیار کرو اور میانہ روی اپناؤ، اور (یاد رکھو کہ) تم میں سے کسی کو بھی اس کا عمل ہرگز نجات نہیں دلا سکے گا“، ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کو بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ» ”مجھے بھی نہیں، سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی جانب سے رحمت میں ڈھانپ لے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1775]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 5042، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14485، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2733، وأخرجه فتح الباري برقم: 1098، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18428، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1769»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6243
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بَصْرِيٌّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَا مِنْ أَحَدٍ يُدْخِلُهُ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ، قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِيَ اللهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جسے محض اس کا عمل جنت میں داخل کر سکے،“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کو بھی نہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور نہ ہی مجھے، مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت کے سائے میں ڈھانپ لے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6243]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5349، 6098، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2816، 5039، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4201، وأخرجه فتح الباري برقم: 26، 39، 5349، 6098، 6221، وأخرجه مسند البزار برقم: 3121، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8000، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18428، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6215»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں