🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
970. باب النهي عن هتك الإنسان ستر نفسه
باب: اپنے پوشیدہ گناہ ظاہر کر کے اپنی توہین آپ کرنے کی ممانعت
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 1883 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 1883
معجم صغیر للطبرانی : 488
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17475
المعجم الاوسط: 4498
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1883
1883 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كُلُّ أُمَّتِي مُعَافًى، إِلاَّ الْمُجَاهِرينَ وَإِنَّ مِنَ الْمَجَانَةِ أَنْ يَعْمَلَ الرَّجُلُ بِاللَّيْلِ عَمَلاً، ثُمَّ يُصْبِحُ، وَقَدْ سَتَرَهُ اللهُ، فَيَقُولُ: يَا فُلاَنُ عَمِلْتُ الْبَارِحَةَ كَذَا وَكَذَا وَقَدْ بَاتَ يَسْتُرُهُ رَبُّهُ، وَيُصْبِحُ يَكْشِفُ سِتْرَ اللهِ عَنْهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میری تمام امت کو معاف کیا جائے گا سوائے گناہوں کو کھلم کھلا کرنے والوں کے اور گناہوں کو کھلم کھلا کرنے میں یہ بھی شامل ہے کہ ایک شخص رات کو کوئی (گناہ کا) کام کرے اور اس کے باوجود کہ اللہ نے اس کے گناہ کو چھپا دیا ہے مگر صبح ہونے پر وہ کہنے لگے کہ اے فلاں! میں نے کل رات فلاں فلاں برا کام کیا تھا۔ رات گزر گئی تھی اور اس کے رب نے اس کا گناہ چھپائے رکھا، لیکن جب صبح ہوئی تو وہ خود اللہ کے پردے کو کھولنے لگا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 1883]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 60 باب ستر المؤمن على نفسه»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 488
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِمْرَانَ الأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"كُلُّ أُمَّتِي مُعَافًى إِلا الْمُجَاهِرِينَ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنِ الْمُجَاهِرُونَ؟، قَالَ: الَّذِي يَعْمَلُ الْعَمَلَ بِاللَّيْلِ فَيَسْتُرُهُ رَبُّهُ، ثُمَّ يُصْبِحُ، فَيَقُولُ: يَا فُلانُ عَمِلْتُ الْبَارِحَةَ كَذَا وَكَذَا، فَيَكْشِفُ سَتْرَ اللَّهِ عَنْهُ"، لا يُرْوَى عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحُلْوَانِيُّ
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری ساری امت کو عافیت مل جائے گی، مگر جو لوگ اعلانیہ گناہ کرتے ہیں۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ! اعلانیہ گناہ کرنے والے کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو رات کو کوئی برا کام کرتے ہیں تو اللہ ان پر پردہ ڈال دیتا ہے۔ پھر صبح کرتے ہیں تو کہتے ہیں: اے فلاں آدمی! میں نے آج رات فلاں فلاں گناہ کیے ہیں، تو اللہ ان کا پردہ کھول دیتا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب النكاح/حدیث: 488]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن حديث صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4498، والطبراني فى «الصغير» برقم: 632، وله شاهد من حديث أبى هريرة الدوسي أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6069، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2990، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17677، والبزار فى «مسنده» برقم: 8096
قال الھیثمی: وفيه عون بن عمارة وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 192)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17475
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ أُمَّتِي مُعَافًى إِلَّا الْمُجَاهِرُونَ"، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنِ الْمُجَاهِرُونَ؟ قَالَ:" الَّذِي يَعْمَلُ الْعَمَلَ بِاللَّيْلِ فَيَسْتُرُهُ رَبُّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ثُمَّ يُصْبِحُ فَيَقُولُ: يَا فُلَانُ عَمِلْتُ الْبَارِحَةَ كَذَا وَكَذَا، فَيَكْشِفُ سِتْرَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عَنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری ساری اُمت کو معافی مل جائے گی، البتہ کھلے عام کرنے والوں کا معاملہ مختلف ہے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کھلے عام کرنے والے لوگ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جو رات کے وقت کوئی (برا) عمل کرتا ہے، اور اس کا پروردگار اس کی پردہ پوشی کر لیتا ہے، لیکن وہ شخص صبح کے وقت اُٹھ کر یہ کہتا ہے: اے فلاں! میں نے گزشتہ رات یہ عمل کیا تھا، تو وہ شخص اپنے آپ سے، اللہ تعالیٰ کے پردے کو ہٹا دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17475]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (632)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 605»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4498
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِمْرَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: نَا عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُثَنَّى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ أُمَّتِي مُعَافًى، إِلَّا مَنْ يَعْمَلُ الْعَمَلَ بِاللَّيْلِ ثُمَّ يُصْبِحُ يَسْتُرُهُ رَبُّهُ، وَيَقُولُ: يَا فُلَانُ، عَمِلْتُ الْبَارِحَةَ كَذَا وَكَذَا I "، أَوْ قَالَ: I " بَاتَ يَسْتُرُهُ رَبُّهُ، وَيُصْبِحُ فَيَكْشِفُ سِتْرَ اللهِ عَنْهُ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری تمام امت عافیت یافتہ ہے، سوائے اس شخص کے جو رات کے وقت کوئی (برا) کام کرتا ہے، پھر جب صبح ہوتی ہے تو اس کے رب نے اس کی پردہ پوشی فرمائی ہوتی ہے، مگر وہ (خود ہی دوسروں سے) کہتا ہے: اے فلاں! میں نے گزشتہ رات ایسا اور ایسا کام کیا تھا؛ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا: اس نے رات اس حال میں گزاری کہ اس کا رب اس کے عیب کو چھپائے ہوئے تھا اور جب صبح ہوئی تو اس نے اللہ کی (دی ہوئی) پردہ پوشی کو خود ہی فاش کر دیا۔“
یہ حدیث سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے بیان کرنے میں حسن بن علی حلوانی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4498]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 632»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں