الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
266. باب في الصبر على المصيبة عند أول الصدمة
باب: ابتدائے صدمہ میں مصیبت پر صبر کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 533 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 533
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3856
حدیث نمبر: 533
533 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِامْرَأَةٍ تَبْكِي عِنْدَ قَبْرٍ فَقَالَ: اتَّقِي اللهَ وَاصْبِرِي قَالَتْ: إِلَيْكَ عَنِّي، فَإِنَّكَ لَمْ تُصَبْ بِمُصِيبَتِي وَلَمْ تَعْرِفْهُ فَقِيلَ لَهَا: إِنَّهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؛ فَأَتَتْ بَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ تَجِدْ عِنْدَهُ بَوَّابِينَ؛ فَقَالَتْ: لَمْ أَعْرِفْكَ فَقَالَ: إِنَّمَا الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الأُولَى
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک عورت کے پاس سے گزرے جو ایک قبر کے پاس بیٹھی رو رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے ڈر اور صبر کر۔“ وہ بولی: ”مجھ سے دور رہو، تم پر وہ مصیبت نہیں پڑی جو مجھ پر پڑی ہے۔“ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان نہ سکی تھی، پھر جب اس سے کہا گیا کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر آئی، وہاں اسے کوئی دربان نہیں ملا، پھر اس نے عرض کیا: ”میں آپ کو پہچان نہ سکی تھی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر تو وہی ہے جو صدمہ کے شروع میں کیا جائے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجنائز/حدیث: 533]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 23 كتاب الجنائز: 32 باب زيارة القبور»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 3856
«الصبر عند الصدمة الأولى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”صبر کا اصل مقام پہلے صدمے کے وقت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3856]
”صبر کا اصل مقام پہلے صدمے کے وقت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3856]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [البزار ع] عن أبي هريرة. أحكام الجنائز 23: ق هق - أنس»
قال الشيخ الألباني: صحيح