الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
286. باب تغليظ عقوبة من لا يؤدي الزكاة
باب: زکوٰۃ نہ دینے والوں کو سخت سزا دئیے جانے کا بیان
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 575 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 575
سنن ابن ماجہ: 4131
حدیث نمبر: 575
575 صحيح حديث أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ، فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ: هُمُ الأَخْسَرُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، هُمُ الأَخْسَرُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ قُلْتُ: مَا شَأْنِي أَيُرَى فِيَّ شَيْءٌ مَا شَأْنِي فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ، فَمَا اسْتَطَعْتُ أَنْ أَسْكُتَ، وَتَغَشَّانِي مَا شَاءَ اللهُ، فَقُلْتُ: مَنْ هُمْ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: الأَكْثَرُونَ أَمْوَالاً إِلاَّ مَنْ قَالَ هكَذَا وَهكَذَا وَهكَذَا
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا تو آپ کعبہ کے سایہ میں بیٹھے ہوئے فرما رہے تھے: ”کعبہ کے رب کی قسم! وہی سب سے زیادہ خسارے والے ہیں، کعبہ کے رب کی قسم! وہی سب سے زیادہ خسارے والے ہیں۔“ میں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ! میری حالت کیسی ہے؟ کیا مجھ میں (بھی) کوئی ایسی بات نظر آئی ہے؟ میری حالت کیسی ہے؟ پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے جا رہے تھے، میں خاموش نہ رہ سکا اور اللہ کی مشیت کے مطابق مجھ پر عجیب بے قراری طاری ہو گئی، میں نے پھر عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں یا رسول اللہ! وہ کون لوگ ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس مال زیادہ ہے، لیکن اس سے وہ مستثنیٰ ہیں جنہوں نے اس میں سے اس اس طرح (یعنی دائیں اور بائیں بے دریغ مستحقین پر) راہِ خدا میں خرچ کیا ہو گا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 575]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 83 كتاب الأيمان والنذور: 8 باب كيف كانت يمين النبي صلي الله عليه وسلم»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 4131
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأَكْثَرُونَ هُمُ الْأَسْفَلُونَ , إِلَّا مَنْ قَالَ: هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا" , ثَلَاثًا.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زیادہ مال والے ہی سب سے نیچے درجے والے ہوں گے مگر جو اس طرح کرے، اس طرح کرے اور اس طرح کرے، (یعنی کثرت سے صدقہ و خیرات کرے) تین بار اشارہ فرمایا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4131]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زیادہ مال والے زیادہ نیچے ہوں گے، مگر جس نے اس طرح، اس طرح اور اس طرح خرچ کیا۔“ (نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے) تین بار (اشارہ) فرمایا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4131]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14150، ومصباح الزجاجة: 1465)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/340، 428) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن