الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. باب من مات لا يشرك بالله شيئًا دخل الجنة
باب: جو شخص شرک سے پاک حالت میں مرے وہ جنت میں جائے گا
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 59 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 59
المعجم الکبیر للطبرانی: 17245
حدیث نمبر: 59
59 صحيح حديث أَبي ذَرٍّ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتانِي آتٍ مِنْ رَبّي فَأَخْبَرَني، أَوْ قَالَ بَشَّرَني، أَنَّهُ مَنْ ماتَ مِنْ أُمَّتِي لا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ قلْتُ: وَإِنْ زَنى وَإِنْ سَرَقَ قَالَ: وَإِنْ زَنى وَإِنْ سَرَقَ
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”(خواب میں میرے پاس میرے رب کا) ایک آنے والا (فرشتہ) آیا، اس نے مجھے خبر دی یا آپ نے یہ فرمایا کہ اس نے مجھے خوش خبری دی کہ میری امت میں سے جو کوئی اس حال میں مرے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس نے کوئی شریک نہ ٹھہرایا ہو تو وہ جنت میں جائے گا۔“ (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) اس پر میں نے پوچھا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو، اگرچہ اس نے چوری کی ہو؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”ہاں، اگرچہ زنا کیا ہو، اگرچہ چوری کی ہو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 59]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 23 كتاب الجنائز: 1 باب في الجنائز ومن كان آخر كلامه لا إله إلا الله»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 17245
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ مُعَاذٍ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأَرْدَفَنِي خَلْفَهُ، فَمَا مَسِسْتُ شَيْئًا أَلْيَنَ مِنْ جِلْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا وَجَدْتُ رَائِحَةً أَطْيَبَ مِنْ رَائِحَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " يَا مُعَاذُ، هَلْ سَمِعْتَ مُنْذُ اللَّيْلَةِ حِسًّا؟ " قُلْتُ: لَا، قَالَ: " إِنَّهُ أَتَانِي آتٍ مِنْ رَبِّي فَبَشَّرَنِي أَنَّهُ: مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَفَلَا أَخْرُجُ إِلَى النَّاسِ فَأُبَشِّرَهُمْ؟ قَالَ: " دَعْهُمْ فَلْيَسْتَبِقُوا الصِّرَاطَ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے سوار کر لیا، پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جلد سے زیادہ نرم کوئی چیز نہیں چھوئی، اور نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو سے زیادہ عمدہ کوئی خوشبو پائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے معاذ! کیا تم نے آج رات کوئی آواز سنی؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے رب کی طرف سے میرے پاس ایک آنے والا آیا اور اس نے مجھے یہ خوشخبری دی کہ میری امت میں سے جو شخص اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھہرائے بغیر مرے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں لوگوں کے پاس نکل کر انہیں یہ خوشخبری نہ سنا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں رہنے دو تاکہ وہ (نیکی کی) راہ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17245]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 59، حدیث 109»