الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
311. باب كراهة المسألة للناس
باب: لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانا مکروہ ہے
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 617 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 617
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5816
حدیث نمبر: 617
617 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَسْأَلُ النَّاسَ حَتَّى يَأْتِيَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَيْسَ فِي وَجْهِهِ مُزْعَةُ لَحْمٍ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی ہمیشہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ قیامت کے دن اس طرح اٹھے گا کہ اس کے چہرے پر ذرا بھی گوشت نہ ہو گا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 617]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 34 كتاب الزكاة: 52 باب من سأل الناس تكثرًا»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 5816
«ما يزال الرجل يسأل الناس حتى يأتي يوم القيامة وليس في وجهه مزعة لحم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی لوگوں سے مانگتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے چہرے پر گوشت کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5816]
”آدمی لوگوں سے مانگتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے چہرے پر گوشت کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5816]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي هريرة. المشكاة 1839 - ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح