الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
483. باب إِنما الولاء لمن أعتق
باب: ولاء اسی کو ملے گی جو آزاد کرے
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 960 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 960
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6393
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4530
المعجم الکبیر للطبرانی: 10823
حدیث نمبر: 960
960 صحيح حديث عَائِشَةَ أَنَّ بَرِيرَةَ جَاءَتْ تَسْتَعِينُهَا فِي كِتَابَتِهَا، وَلَمْ تَكُنْ قَضَتْ مِنْ كِتَابَتِهَا شَيْئًا قَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ: ارْجِعِي إِلَى أَهْلِكِ فَإِنْ أَحَبُّوا أَنْ أَقْضِيَ عَنْكِ كِتَابَتَكِ وَيَكُونَ وَلاَؤُكِ لِي فَعَلْتُ فَذَكَرَتْ ذلِكَ بَرِيرَةُ َلأهْلِهَا فَأَبَوْا، وَقَالُوا: إِنْ شَاءَتْ أَنْ تَحْتَسِبَ عَلَيْكِ فَلْتَفْعَلْ وَيَكُونَ وَلاَؤُكِ لَنَا؛ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ابْتَاعِي فَأَعْتِقِي، فَإِنَّمَا الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ قَالَ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا بَالُ أُنَاسٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتْ فِي كَتَابِ اللهِ، مَنِ اشْتَرَطَ شَرْطًا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللهِ فَلَيْسَ لَهُ، وَإِنْ شَرَطَ مِائَةَ شَرْطٍ، شَرْطُ اللهِ أَحَقُّ وَأَوْثَقُ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا ان کے پاس اپنے معاملہ مکاتبت میں مدد لینے آئیں، ابھی انہوں نے کچھ بھی ادا نہیں کیا تھا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا کہ تو اپنے مالکوں کے پاس جا اگر وہ یہ پسند کریں کہ تیرے معاملہ مکاتبت کی پوری رقم میں ادا کر دوں اور تمہاری ولاء میرے ساتھ قائم ہو تو میں ایسا کر سکتی ہوں۔ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا نے یہ صورت اپنے مالکوں کے سامنے رکھی لیکن انہوں نے انکار کیا اور کہا کہ اگر وہ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) تمہارے ساتھ ثواب کی نیت سے یہ نیک کام کرنا چاہتی ہیں تو انہیں اختیار ہے لیکن تمہاری ولاء تو ہمارے ہی ساتھ رہے گی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو خرید کر انہیں آزاد کر دے، ولاء تو اسی کے ساتھ ہوتی ہے جو آزاد کر دے۔“ راوی نے بیان کیا کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے خطاب کیا اور فرمایا: ”کچھ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ ایسی شرطیں لگاتے ہیں جن کی کوئی اصل کتاب اللہ میں نہیں، پس جو بھی کوئی ایسی شرط لگائے جس کی اصل کتاب اللہ میں نہ ہو تو وہ ان سے کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتا خواہ وہ ایسی سو شرطیں کیوں نہ لگا لے، اللہ تعالیٰ کی شرط ہی سب سے زیادہ معقول اور مضبوط ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب العتق/حدیث: 960]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 50 كتاب المكاتب: 2 باب ما يجوز من شروط المكاتب»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 6393
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ شَرْطٍ لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَهُوَ بَاطِلٌ، وَإِنْ كَانَ مِائَةَ شَرْطٍ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر وہ شرط جس کی اجازت اللہ کی کتاب میں نہ ہو وہ باطل شمار ہو گی خواہ وہ سو شرطیں ہی کیوں نہ ہوں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6393]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1295)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10869»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 4530
«كل شرط ليس في كتاب الله تعالى فهو باطل وإن كان مائة شرط»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر وہ شرط جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہے، باطل ہے، خواہ وہ سو شرطیں ہی کیوں نہ ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4530]
”ہر وہ شرط جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہے، باطل ہے، خواہ وہ سو شرطیں ہی کیوں نہ ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4530]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [البزار طب] عن ابن عباس. الروض النضير 789، الإرواء 1308: حم، ق، مالك، د، هـ، ابن الجارود، الطحاوي، قط، هق - عن عائشة1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10823
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ غُفْرَةَ الْبَجَلِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ شَرْطٍ لَيْسَ فِي كِتَابِ اللهِ فَهُوَ بَاطِلٌ، وَإِنْ كَانَ مِائَةَ شَرْطٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ شرط جو اللہ کی کتاب میں نہ ہو وہ باطل ہے، چاہے وہ سو شرطیں ہی کیوں نہ ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10823]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 11، حدیث 10869»