الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
30. باب ما جاء في الأحكام
احکام اور فیصلوں کے متعلق جو مروی ہے
شواہد الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 1008 (کل: 38 مقامات، 16 کتب)
سنن ابوداود: 3610
سنن ترمذی: 1343
سنن ابن ماجہ: 2368
الفتح الربانی: 6421
صحیح ابن حبان: 5073
الجامع الكامل: 6762
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6683
المعجم الاوسط: 4782
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4916
21 تا 30
حدیث نمبر: 20642
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَسَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ قَالَا: أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الرَّفَّاءُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمَكِّيُّ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ". قَالَ سَلَمَةُ فِي حَدِيثِهِ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ: قَالَ عَمْرٌو:" فِي الْحُقُوقِ" وَخَالَفَهُمَا مَنْ لَا يُحْتَجُّ بِرِوَايَتِهِمْ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ، فَزَادُوا فِي إِسْنَادِهِ طَاوُسًا، وَرَوَاهُ بَعْضُهُمْ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ عَمْرٍو، فَزَادَ فِي إِسْنَادِهِ: جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ، وَرِوَايَةُ الثِّقَاتِ لَا تُعَلَّلُ بِرِوَايَةِ الضُّعَفَاءِ، وَرُوِيَ ذَلِكَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا.
عمرو بن دینار، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ایک قسم اور گواہ کے ساتھ فیصلہ فرمایا۔“
ان دونوں کی مخالفت ان لوگوں نے کی ہے جن کی روایت حجت نہیں، انہوں نے محمد بن مسلم سے روایت کرتے ہوئے اس کی سند میں طاؤس کا اضافہ کر دیا، اور بعض نے اسے عمرو سے دوسری سند سے روایت کیا تو اس کی سند میں جابر بن زید کا اضافہ کر دیا، جبکہ ثقہ راویوں کی روایت کو ضعیف راویوں کی روایت کی وجہ سے معلول قرار نہیں دیا جاتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20642]
ان دونوں کی مخالفت ان لوگوں نے کی ہے جن کی روایت حجت نہیں، انہوں نے محمد بن مسلم سے روایت کرتے ہوئے اس کی سند میں طاؤس کا اضافہ کر دیا، اور بعض نے اسے عمرو سے دوسری سند سے روایت کیا تو اس کی سند میں جابر بن زید کا اضافہ کر دیا، جبکہ ثقہ راویوں کی روایت کو ضعیف راویوں کی روایت کی وجہ سے معلول قرار نہیں دیا جاتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20642]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 20643
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، فِي آخَرِينَ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، وَرَجُلٍ آخَرَ سَمَّاهُ، فَلَا يَحْضُرْنِي ذِكْرُ اسْمِهِ، مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ".
معاذ بن عبدالرحمن، ابن عباس رضی اللہ عنہما اور ایک دوسرے صحابی سے نقل فرماتے ہیں، جن کا نام مذکور نہیں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”قسم اور ایک گواہ کے ساتھ فیصلہ فرمایا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20643]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 20644
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، فِي آخَرِينَ قَالُوا: أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةُ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ". قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسُهَيْلٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ وَهُوَ عِنْدِي ثِقَةٌ أَنِّي حَدَّثَتْهُ إِيَّاهُ، وَلَا أَحْفَظُهُ، قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ: وَقَدْ كَانَ أَصَابَ سُهَيْلًا عِلَّةٌ أَذْهَبَتْ بَعْضَ عَقْلِهِ، وَنَسِيَ بَعْضَ ⦗٢٨٤⦘ حَدِيثِهِ، وَكَانَ سُهَيْلٌ بَعْدُ يُحَدِّثُهُ عَنْ رَبِيعَةَ، عَنْهُ، عَنْ أَبِيهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم اور ایک گواہ کے ساتھ فیصلہ کیا۔“
عبدالعزیز کہتے ہیں: میں نے یہ بات سہیل سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: مجھے ربیعہ نے، جو میرے نزدیک ثقہ ہیں، بتایا کہ میں نے انہیں یہ حدیث بیان کی تھی، لیکن مجھے یہ یاد نہیں۔ عبدالعزیز کہتے ہیں: سہیل کو ایک بیماری لاحق ہو گئی تھی جس نے ان کی عقل کا کچھ حصہ زائل کر دیا اور وہ اپنی کچھ احادیث بھول گئے، چنانچہ اس کے بعد سہیل اسے ربیعہ سے، وہ ان سے، وہ اپنے والد سے روایت کیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20644]
عبدالعزیز کہتے ہیں: میں نے یہ بات سہیل سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: مجھے ربیعہ نے، جو میرے نزدیک ثقہ ہیں، بتایا کہ میں نے انہیں یہ حدیث بیان کی تھی، لیکن مجھے یہ یاد نہیں۔ عبدالعزیز کہتے ہیں: سہیل کو ایک بیماری لاحق ہو گئی تھی جس نے ان کی عقل کا کچھ حصہ زائل کر دیا اور وہ اپنی کچھ احادیث بھول گئے، چنانچہ اس کے بعد سہیل اسے ربیعہ سے، وہ ان سے، وہ اپنے والد سے روایت کیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20644]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم ما قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 20645
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو فِي آخَرِينَ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أنبأ سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ح وَأنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ الْقَاضِي، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، ح، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ التُّوقَاتِيُّ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ رَبِيعَةَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”قسم اور ایک گواہ کے ذریعے فیصلہ فرمایا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20645]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 20647
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ بِبَغْدَادَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَامِرِيُّ، مَدَنِيٌّ ثِقَةٌ، أَنَّهُ سَمِعَ سُهَيْلَ بْنَ أَبِي صَالِحٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ". وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”قسم اور ایک گواہ کے ذریعے فیصلہ فرمایا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20647]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 20658
وَقِيلَ: عَنْ شَبَابَةَ كَمَا: أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ، ثنا شَبَابَةُ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ الْمَاجِشُونُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَضَى بِشَهَادَةِ رَجُلٍ وَاحِدٍ مَعَ يَمِينِ صَاحِبِ الْحَقِّ". وَقَضَى بِهِ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِالْعِرَاقِ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ حُسَيْنُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ایک گواہ اور صاحبِ حق کی قسم سے فیصلہ فرمایا“ ہے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بھی عراق میں ایسا ہی فیصلہ فرمایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20658]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 20659
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعْدٍ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ حُسَيْنَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ:" قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ الْوَاحِدِ" عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ جَدُّ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَإِنْ لَمْ يُدْرِكْ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَهُوَ أَقْرَبُ مِنَ الِاتِّصَالِ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَقَدْ رَوَاهُ غَيْرُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْبَاقِرِ عَلَى الْإِرْسَالِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ نے قسم اور ایک گواہ کے ذریعے فیصلہ فرمایا۔
علی بن حسین بن علی بن ابی طالب، جو جعفر بن محمد کے دادا ہیں، اگرچہ انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا، پھر بھی (ان کی روایت) محمد بن علی کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی بہ نسبت اتصال کے زیادہ قریب ہے، اور جعفر بن محمد کے علاوہ دوسروں نے اسے محمد بن علی باقر سے مرسل روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20659]
علی بن حسین بن علی بن ابی طالب، جو جعفر بن محمد کے دادا ہیں، اگرچہ انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا، پھر بھی (ان کی روایت) محمد بن علی کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی بہ نسبت اتصال کے زیادہ قریب ہے، اور جعفر بن محمد کے علاوہ دوسروں نے اسے محمد بن علی باقر سے مرسل روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20659]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 20662
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا فِي آخَرِينَ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: وَجَدْنَا فِي كُتُبِ سَعْدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ". قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَذَكَرَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُطَّلِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: وَجَدْنَا فِي كُتُبِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ: يَشْهَدُ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ عَمْرَو بْنَ حَزْمٍ أَنْ يَقْضِيَ بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ".
سعید بن عمرو بن شرحبیل اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی کتب کے اندر پایا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گواہ اور قسم کے ذریعے فیصلہ فرمایا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20662]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 20663
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، أنبأ مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ رَبِيعَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَمْرِو بْنِ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُمْ وَجَدُوا فِي كِتَابِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ".
اسماعیل بن عمرو بن قیس بن سعد بن عبادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی کتب میں پایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”قسم اور گواہ کے ذریعہ فیصلہ فرمایا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20663]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقديم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 20683
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، وَأَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ سُئِلَا: أَيُقْضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ؟ فَقَالَا:" نَعَمْ". قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَذَكَرَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّ شُرَيْحًا قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ، قَالَ: وَذَكَرَ إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ، قَالَ: وَذَكَرَ هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ قَالَ: خَاصَمْتُ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ فَقَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ". قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَذُكِرَ عَنْ عِمْرَانَ بْنَ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ قَالَ: قَضَى زُرَارَةُ بْنُ أَوْفَى، فَقَضَى بِشَهَادَتِي وَحْدِي"، قَالَ: وَقَالَ شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّ شُرَيْحًا أَجَازَ شَهَادَةَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا وَحْدَهُ.
امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سلیمان بن یسار رحمہ اللہ اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ دونوں سے سوال کیا گیا: کیا قسم اور گواہ کے ذریعہ فیصلہ کیا جائے گا؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔
(ب) محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قاضی شریح رحمہ اللہ نے قسم اور گواہ کے ذریعے فیصلہ کیا۔
(ج) ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رحمہ اللہ نے قسم اور گواہ کے ساتھ فیصلہ کیا۔
(د) ہشیم رحمہ اللہ، حضرت حصین رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں اپنا جھگڑا عبداللہ بن عتبہ رحمہ اللہ کے پاس لے کر گیا تو انہوں نے قسم اور گواہ کے ذریعہ فیصلہ کیا۔
(ز) ابومجلز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ زرارہ بن اوفیٰ رحمہ اللہ نے فیصلہ کیا تو صرف میری اکیلی شہادت پر فیصلہ فرمایا۔
(ح) ابوقیس اور ابواسحاق رحمہما اللہ سے روایت ہے کہ قاضی شریح رحمہ اللہ نے ان دونوں میں سے ہر ایک کی اکیلی شہادت کو جائز قرار دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20683]
(ب) محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قاضی شریح رحمہ اللہ نے قسم اور گواہ کے ذریعے فیصلہ کیا۔
(ج) ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رحمہ اللہ نے قسم اور گواہ کے ساتھ فیصلہ کیا۔
(د) ہشیم رحمہ اللہ، حضرت حصین رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں اپنا جھگڑا عبداللہ بن عتبہ رحمہ اللہ کے پاس لے کر گیا تو انہوں نے قسم اور گواہ کے ذریعہ فیصلہ کیا۔
(ز) ابومجلز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ زرارہ بن اوفیٰ رحمہ اللہ نے فیصلہ کیا تو صرف میری اکیلی شہادت پر فیصلہ فرمایا۔
(ح) ابوقیس اور ابواسحاق رحمہما اللہ سے روایت ہے کہ قاضی شریح رحمہ اللہ نے ان دونوں میں سے ہر ایک کی اکیلی شہادت کو جائز قرار دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20683]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف