🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (1114)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
. باب المناسك
حج کے مناسک (طریقوں) کا بیان
شواہد الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 495 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 495
مسند امام شافعی: 1035
المعجم الکبیر للطبرانی: 13403
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2669
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 495
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ هُوَ الأَحْوَلُ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي كُلِّ وَجْهٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ لوگ مناسکِ حج کے بعد مختلف راستوں سے چلے جاتے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «کوئی بھی بیت اللہ کا طوافِ وداع کیے بغیر نہ جائے۔» [المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 495]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح مسلم: 1327»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1035
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ، فَقُلْتُ: مَا لَهُ؟ أَمَا سَمِعَ مَا سَمِعَ أَصْحَابُهُ؟. ثُمَّ جَلَسْتُ إِلَيْهِ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: زَعَمُوا أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمَرْأَةِ الْحَائِضِ.
طاؤس سے روایت ہے فرمایا: میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ میں نے ان کو فرماتے ہوئے سنا کہ تم میں سے کوئی بھی واپس نہ جائے یہاں تک کہ اس کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس گزرے، تو میں نے کہا، انہیں کیا ہے؟ کیا انہوں نے وہ بات نہیں سنی جو ان کے ساتھیوں نے سنی؟ پھر میں (طاؤس) آئندہ سال (دوبارہ) ان کے پاس بیٹھا تو میں نے سنا وہ فرما رہے تھے: ان کا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حیض والی عورت کو رخصت دی ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 1035]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحيض، باب المرأة تحيض بعد الافاضة (330)، (1761) مرفوعا.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13403
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَسَوِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ الْمَقَابِرِيِّ ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ ، قَالَ: سَمِعْتُ طَاوُسًا يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْفِرَ الرَّجُلُ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ إِلَّا الْحُيَّضَ رَخَّصَ لَهُنَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يَنْفِرْنَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کوئی آدمی روانہ ہو جب تک اس کی آخری ملاقات بیت اللہ سے نہ ہو جائے، سوائے حائضہ عورتوں کے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ ہونے کی رخصت دی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13403]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 396، حدیث 13460»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2669
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْفِرَ الْمَرْءُ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ إِلَّا الْحُيَّضَ رَخَصَّ لَهُنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ الْمَكِّيِّ. وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ دُونَ قَوْلِهِ: "إِلَّا الْحُيَّضَ..." إِلَى آخِرِهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص (مکہ سے) کوچ کرے جب تک کہ اس کا آخری عمل بیت اللہ (کے طواف) کے ساتھ نہ ہو، سوائے حائضہ عورتوں کے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رخصت عطا فرمائی ہے“؛ اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس میں ابراہیم بن یزید المکی ضعیف راوی ہے، اور امام ابن ماجہ نے بھی اسے روایت کیا ہے لیکن ان کی روایت میں ”سوائے حائضہ عورتوں کے...“ سے آخر تک کے الفاظ مذکور نہیں ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2669]
تخریج الحدیث: «رواه محمد بن يحيى بن أبي عمر بسند ضعيف؛ لضعف إبراهيم بن يزيد المكي»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3071، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13460»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں