الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
18. باب ما جاء في الذبائح
ذبیحوں (ذبح کیے گئے جانوروں) کا بیان
شواہد الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 900 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 900
المعجم الکبیر للطبرانی: 16207
حدیث نمبر: 900
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، قَالَ: ثنا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَنِينِ، فَقَالَ: " كُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ، فَإِنَّ ذَكَاتَهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ" .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنین (پیٹ کے بچے) کے متعلق پوچھا، تو فرمایا: اگر چاہیں، تو اسے کھا سکتے ہیں، کیوں کہ وہ اپنی ماں کے ذبح ہونے کی وجہ سے خود بھی ذبیح ہو جاتا ہے۔ (اس کی ماں کا ذبح ہونا اس کے لیے کافی ہے۔) [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 900]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف والحديث صحيح، له طرق و شواهد: مسند الإمام أحمد: 3/5331، سنن أبي داود: 2827، سنن الترمذي: 1476، سنن ابن ماجه: 3199، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن صحیح کہا ہے۔ مجالد بن سعید جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف ہے، البتہ صحیح ابن حبان (5889) میں اس کی متابعت موجود ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف والحديث صحيح، له طرق و شواهد
حدیث نمبر: 16207
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُذُوعِيُّ الْقَاضِي وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ - قَالَا: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرِو بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ذَكَاةِ الْجَنِينِ قَالَ: ذَكَاتُهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ کے بچے (جنین) کے ذبح کے بارے میں فرمایا: ”اس کا ذبح، اس کی ماں کے ذبح میں شامل ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16207]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 78، حدیث 157»