الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
161. من قال يقام للجنازة إذا مرت
جب جنازہ گزرے اس کے لیے کھڑا ہوا جائے گا
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 12273 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 12273
ترقیم عوامۃ: 12033 ترقیم الشثری: -- 12273
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید کے پاس سے جنازہ گزرا تو آپ کھڑے ہوگئے، مروان نے کہا بیٹھ جائیے، آپ نے فرمایا کہ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنازے کو دیکھ کر کھڑے ہوگئے یہ سن کر مروان بھی کھڑا ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12273]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1309، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1323، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1917 / 4، 1918 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2057، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11613، 11683، 12108، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6455، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6310، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11874، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2791، ترقيم محمد عوامة: 12033»
حدیث نمبر: 9300
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ الْأَصَمِّ ، قَالَ: كُنْتُ بِالْمَدِينَةِ مَعَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، فَمَرَّتْ بِهِمَا جِنَازَةٌ، فَقَامَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَلَمْ يَقُمْ مَرْوَانُ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ :" إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ , فَقَامَ" . فَقَامَ عِنْدَ ذَلِكَ مَرْوَانُ.
یزید بن اصم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں مروان بن حکم اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدینہ منورہ میں تھا ان دونوں کے قریب سے ایک جنازہ گذرا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تو کھڑے ہوگئے لیکن مروان کھڑا نہ ہوا اس پر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرمانے لگے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے کوئی جنازہ گذرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے یہ سن کر مروان بھی کھڑا ہوگیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9300]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لضعف جابر الجعفي
حدیث نمبر: 17504
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ ، قَالَ أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ فَقَامَ" .
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حضرت ابو سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے سنا ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب سے کوئی جنازہ گذرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17504]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف جابر الجعفي، وهذا الحديث من مسند أبى سعيد الخدري، ونسبته إلى: أبى سعيد بن زيد وهم
حدیث نمبر: 19040
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ ، قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ، فَقَامَ" .
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کے میں نے حضرت ابوسعید بن زید رضی اللہ عنہ سے سنا ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب سے کوئی جنازہ گذرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19040]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف جابر، وأما قوله فى هذا الحديث: «أشهد على أبى سعيد بن زيد» فقد وقع فيه الخلاف