🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
187. في نفس المؤمن كيف (تخرج) ونفس الكافر
مؤمن کی روح کس طرح قبض کی جاتی ہے اور کافر کی روح کس طرح قبض کی جاتی ہے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 12436 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 12436
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4533
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 12436
قال محمد: قال ابو سلمة: قال ابو هريرة:" وإن كان كافرا فيؤتى من قبل راسه فلا يوجد له شيء، ثم ياتي عن يمينه فلا يوجد له شيء، ثم ياتي عن شماله فلا يوجد له شيء، ثم ياتي من قبل رجليه فلا يوجد له شيء فيقال له: اجلس فيجلس فزعا مرعوبا فيقال له: اخبرنا ما نسالك عنه، فيقول وعم تسالوني؟ فيقال: ارايت هذا الرجل الذي كان فيكم ماذا تقول فيه؟ وماذا تشهد به عليه؟ قال: فيقول: اي رجل؟ قال: فيقال: الذي كان فيكم، فلا يهتدي لاسمه، فيقال: محمد، فيقول: لا ادري، سمعت الناس يقولون قولا فقلت كما قالوا فقال على ذلك حييت وعلى ذلك مت وعلى ذلك تبعث إن شاء الله، ثم يفتح له باب إلى النار، فيقال له: ذلك مقعدك وما اعد الله لك فيها فيزداد حسرة وثبورا , ثم يفتح له باب إلى الجنة فيقال له ذلك مقعدك فيها فيزداد حسرة وثبورا، ثم يضيق عليه قبره حتى تختلف اضلاعه، وهي المعيشة الضنك التي قال الله تعالى: فإن له معيشة ضنكا ونحشره يوم القيامة اعمى سورة طه آية 124"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فيأتي).
(٢) في [هـ]: (فيأتي).
(٣) في [ص]: (شماله).
(٤) في [هـ]: (ويأتي).
(٥) في [ص]: ما بين القوسين ساقط.
(٦) في [هـ]: (ويأتي).
(٧) في [أ]: (وعن)، (الواو) سقطت من: [ص].
(٨) في [ص، ز]: (تسألون).
(٩) سقط من: [ص، ز].
(١٠) في [أ، ب]: (فيقولون).
(١١) سقط من: [ص].
(١٢) في [ص]: (حبت).
(١٣) في [ص]: زيادة (تعالى).
(١٤) في [ص، ز]: (فيقال).
(١٥) في [هـ]: (النار).
(١٦) في [ص]: (منها)، والمراد: لو أطعت اللَّه.
(١٧) في [ص]: (يختلف).
(١٨) سقط من: [ص].
(١٩) حسن؛ محمد بن عمر صدوق.

محمد راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر وہ کافر تھا تو اس کے سر کی جانب سے آیا جائے گا تو اس کے لیے کچھ نہیں پایا جائے گا، پھر اس کے دائیں جانب سے آیا جائے گا تو اس کے لیے کچھ نہیں پایا جائے گا، پھر اس کے بائیں جانب سے آیا جائے گا تو اس کے لیے کچھ نہیں پایا جائے گا، پھر اس کے پاؤں کی جانب سے آیا جائے گا تو اس کے لیے کچھ نہیں پایا جائے گا، اس کو کہا جائے گا، بیٹھ جا، وہ خوف زدہ انداز میں بیٹھے گا، اس کو کہا جائے گا جو ہم پوچھیں اس کا جواب دے، وہ کہے گا تم مجھ سے کیا پوچھتے ہو؟ اس کو کہا جائے گا، یہ شخص جو تم میں تھا تو اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ اور اس کے متعلق کیا گواہی دیتا ہے؟ وہ پوچھے گا کونسا شخص؟ اس کو کہا جائے گا جو تمہارے درمیان تھا، وہ ان کے نام کی طرف رہنمائی نہیں پائے گا، اس کو کہا جائے گا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، تو وہ کہے گا مجھے نہیں معلوم میں نے لوگوں سے اس کے متعلق سنا تھا تو جس طرح انہوں نے کہا اسی طرح میں نے کہا، اس کو کہا جائے گا اسی پر تو زندہ تھا، اسی پر تو مرا اور اسی پر دوبارہ ان شاء اللہ اٹھایا جائے گا، پھر اس کے لیے جہنم کی جانب ایک دروازہ کھول دیا جائے گا اور اس کو کہا جائے گا یہ تیرا ٹھکانہ ہے جس کا اللہ نے تجھ سے وعدہ کیا تھا، اس کی حسرت اور ہلاکت میں اضافہ ہوجائے گا، پھر اس کے لیے ایک دروازہ جنت کی طرف کھولا جائے گا، اور اس کو کہا جائے گا یہ تیرا ٹھکانہ ہوتا (اگر نیک اعمال کرتا ایمان لاتا) تو اس کی حسرت اور ہلاکت میں اضافہ ہوجائے گا، پھر اس کی قبر کو اس پر تنگ کردیا جائے گا یہاں تک کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں مل جائیں گی، اور یہی اس کی تنگ زندگی ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: { فَاِنَّ لَہٗ مَعِیْشَۃً ضَنْکًا وَّ نَحْشُرُہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اَعْمٰی } [طٰہٰ: 124] ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12436]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4533
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ الْمَعِيشَةَ الضَّنْكَ الَّتِي قَالَ اللهُ تَعَالَى هُوَ عَذَابُ الْقَبْرِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (اللہ تعالیٰ کے کلام کی تفسیر بیان کرتے ہوئے) فرمایا: ”بے شک وہ نہایت تنگ اور دشوار گزار زندگی جس کا ذکر اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ﴿فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا﴾ [سورة طه: 124] فرما کر کیا ہے، اس سے مراد قبر کا عذاب ہے۔“
اس روایت کی سند میں عبد الرحمن بن اسحاق (المدنی) کی وجہ سے ضعف پایا جاتا ہے، تاہم اس مفہوم کی تائید میں دیگر صحابہ کرام سے بھی آثار مروی ہیں اور کثیر مفسرین نے عذابِ قبر کو ہی اس آیت کا مصداق قرار دیا ہے جس سے اس کے معنی کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4533]
تخریج الحدیث: «قال أبو زرعة الرازي: هذا خطأ أي رواية أبي حازم عن أبي سلمة عن أبي سعيد قد رواه جماعة فقالوا عن أبي حازم عن النعمان يعني ابن أبي عياش (علل الحديث، ج 4، ص 635)»
«0»

الحكم على الحديث:
حسن موقوف بهذا الإسناد؛ وصحح المحقق الأثر لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں