الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
236. ما قالوا إذا نسي السعي بين الصفا والمروة؟
اگر صفا ومروہ کی سعی بھول جائے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 14787 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 14787
صحیح بخاری: 4496
سنن نسائی: 2973
سنن دارقطنی: 2577
السنن الكبرى للبيهقي: 400
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5530
ترقیم عوامۃ: 14412 ترقیم الشثری: -- 14787
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن عائشة ، قالت: " ما اتم الله حج من لم يسع بين الصفا والمروة , ثم قرات إن الصفا والمروة من شعائر الله سورة البقرة آية 158"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [جـ، ص، ز].
(٢) في [ص]: (قرأة).
(٣) صحيح؛ وأخرجه مسلم (١٢٧٧).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ جس نے صفا مروہ کی سعی چھوڑ دی اللہ پاک نے اس کے حج کو مکمل نہ کیا، پھر آپ نے قرآن پاک کی یہ آیت تلاوت فرمائی، { اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآئِرِ اللّٰہِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14787]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .، ترقيم محمد عوامة: 14412»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4496
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ , حَدَّثَنَا سَفيانُ , عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ , قَالَ:" سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , عَنْ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ،فَقَالَ:" كُنَّا نَرَى أَنَّهُمَا مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا كَانَ الْإِسْلَامُ أَمْسَكْنَا عَنْهُمَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا سورة البقرة آية 158".
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، ان سے عاصم بن سلیمان نے بیان کیا اور انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے صفا اور مروہ کے متعلق پوچھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسے ہم جاہلیت کے کاموں میں سے سمجھتے تھے۔ جب اسلام آیا تو ہم ان کی سعی سے رک گئے، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی «إن الصفا والمروة» سے ارشاد «أن يطوف بهما» تک۔ یعنی بیشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ پس ان کی سعی کرنے میں حج اور عمرہ کے دوران کوئی گناہ نہیں ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4496]
حضرت عاصم بن سلیمان سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے صفا اور مروہ کی سعی کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”ہم ان کے درمیان سعی کرنے کو جاہلیت کے کاموں سے سمجھتے تھے۔ جب اسلام آیا تو ہم ان کے درمیان سعی کرنے سے رُک گئے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿بے شک صفا اور مروہ اللہ کی (عظمت کی) نشانیوں میں سے ہیں، لہذا جو کوئی بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے اسے (ان کے درمیان سعی کرنے میں) کوئی گناہ نہیں۔﴾ [سورة البقرة: 158] “” [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4496]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2973
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا جَابِرٌ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ إِلَى الصَّفَا، وَقَالَ:" نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ" , ثُمَّ قَرَأَ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ سورة البقرة آية 158.
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صفا کی طرف نکلے اور آپ نے فرمایا: ”ہم اسی سے شروع کریں گے جس سے اللہ تعالیٰ نے شروع کیا ہے، پھر آپ نے «إن الصفا والمروة من شعائر اللہ» کی تلاوت کی“۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2973]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوہ صفا کی طرف نکلے اور فرمایا: ”ہم اس پہاڑی سے ابتدا کریں گے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے پہلے فرمایا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ﴾ [سورة البقرة: 158] ”بلاشبہ صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ علامات میں سے ہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2973]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2972 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 2543 ترقیم الرسالہ : -- 2577
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، نا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ابْدَءُوا بِمَا بَدَأَ اللَّهُ تَعَالَى بِهِ، ثُمَّ قَرَأَ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ سورة البقرة آية 158" .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (محمد الباقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ اس سے آغاز کرو جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے پہلے کیا ہے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”بیشک صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2577]
ترقیم العلمیہ: 2543
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1557، 1568، 1570، 1651، 1785، 2505، 4352، 7230، 7367، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1213،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 755،، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 957، 2534، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1457، 3791، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2744، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 817، 856، 857، 862، 869، 886، 894، 897، 904، 947، 1502، 2967، 3786، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1785، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1008، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2533، 2577، 2578، 2579، 2580، 2598، 2599، 2600، 2601، 2602، 2603، 2604، 2605، 2606، 2614، 2615، 2616، 2682، 2683، 2696، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11942»
«قال الشيخ الألباني: صحيح»
«قال الشيخ الألباني: صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 400
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الطَّبَرَانِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، نا الْفِرْيَابِيُّ، قَالَ سُلَيْمَانُ: وَحَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، نا قَبِيصَةُ، قَالَا: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ ⦗١٣٨⦘ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ابْدَءُوا بِمَا بَدَأَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهِ {إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ} [البقرة: ١٥٨] ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس چیز کے ساتھ شروع کرو جس سے اللہ نے شروع کیا ہے، ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ﴾ [سورة البقرة: 158] ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 400]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه الطبراني في الكبير 1/264»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5530
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَتِ الْأَنْصَارُ: إِنَّ السَّعْيَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انصار نے کہا: صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا زمانہ جاہلیت کا کام ہے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”بے شک صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں جو شخص بیت اللہ کا حج کرتا ہے یا عمرہ کرتا ہے، تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہو گا اگر وہ ان دونوں کا طواف کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن جمیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5530]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن جمیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5530]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف