🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
122. في المرأة (تنكح) على (عمتها) أو خالتها
کیا اپنی بیوی کی پھوپھی یا خالہ سے نکاح کیا جاسکتا ہے؟
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 17603 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 17603، 17599
سنن ترمذی: 1125
سنن نسائی: 3299، 3300، 3301
مسند احمد: 14633
الفتح الربانی: 6950
الجامع الكامل: 6450
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7375، 7377، 7381
المعجم الکبیر للطبرانی: 9765
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7377
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَفَعَهُ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ - قَالَ:" لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا، وَلَا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صَحْفَتِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ الْمِنْهَالِ بْنِ خَلِيفَةَ وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي ضِرَارٍ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے: أحمد بن اسحاق نامی راوی نے اسے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”عورت کے ساتھ، اُس کی پھوپھی پر، یا اس کی خالہ پر نکاح نہ کیا جائے، اور عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے، تاکہ اس کے پیالے میں آنے والی چیز خود حاصل کر لے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہونے کے طور پر ہم اس روایت سے صرف اسی سند سے واقف ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، منہال بن خلیفہ اور عمرو بن حارث بن ابوضرار کے درمیان اس روایت کی سند منقطع ہے، ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7377]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9801)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7381
وَعَنْ عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا وَلَا عَلَى خَالَتِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عورت کے ساتھ، اس کی پھوپھی پر، یا اس کی خالہ پر نکاح نہ کیا جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7381]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (162/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9765
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، قَالَا: ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثَنَا الْمِنْهَالُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا رَفَعَهُ -: لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا، وَلَا تَشْتَرِطُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْفِئَ مَا فِي صَحْفَتِهَا.
سیدنا عبداللہ کی زوجہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی - راوی کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا مگر یہ کہ انہوں نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً بیان کیا: ”کسی عورت سے اس کی پھوپھی پر نکاح نہ کیا جائے، اور نہ اس کی خالہ پر، اور نہ عورت یہ شرط رکھے کہ اس کی بہن کو طلاق دی جائے تاکہ وہ اس کے حصے کا سارا برتن الٹ دے (یعنی سارا حق خود لے لے)۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9765]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 18، حدیث 9801»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 1462، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10762، 10809، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17028، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9708»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں