🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. في لعق الأصابع
انگلیاں چاٹنے کے بارے میں
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 26043 (کل: 14 مقامات، 12 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 26043، 26042
صحیح مسلم: 5306
سنن ابوداود: 3845
سنن ترمذی: 1803
شمائل ترمذی: 137
مسند احمد: 14089
الجامع الكامل: 9565، 14327
السنن الكبرى للبيهقي: 14618
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7942
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4682
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3312
المعجم الاوسط: 5381
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7942
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيَّتِهِنَّ الْبَرَكَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ عِنْدَ مُسْلِمٍ وَأَبِي دَاوُدَ مِنْ فِعْلِهِ: كَانَ إِذَا أَكَلَ طَعَامًا لَعِقَ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کچھ کھائے، تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹ لے کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ ان میں سے کس میں برکت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام مسلم اور امام ابوداؤد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل کے طور پر نقل کی ہے کہ ”جب آپ کھانا کھاتے تھے، تو تینوں انگلیاں چاٹ لیتے تھے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7942]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1803، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3845، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13675، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2028، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3620»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4682
«كان إذا أكل طعاما لعق أصابعه الثلاث»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھاتے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4682]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم، م، 3] عن أنس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3312
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَكَلَ طَعَامًا لَعِقَ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ، وَقَالَ: إِذَا سَقَطَتْ لُقْمَةُ أَحَدِكُمْ، فَلْيُمِطْ عَنْهَا الْأَذَى وَلْيَأْكُلْهَا، وَلَا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ. وَأَمَرَنَا أَنْ نَسْلِتَ الصَّحْفَةَ، وَقَالَ: إِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ يُبَارَكُ لَهُ فِيهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا تناول فرماتے تو اپنی تینوں مبارک انگلیاں چاٹ لیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اسے چاہیے کہ اس سے لگی ہوئی اذیت (مٹی یا گندگی) کو دور کر دے اور اسے کھا لے، اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے“، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پیالہ صاف کرنے کا حکم دیا اور فرمایا: ”بے شک تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں اس کے لیے برکت رکھی گئی ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3312]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1803، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3845، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12404، 13675، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2025، 2028، وأخرجه فتح الباري برقم: 5140، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3620، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7942، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3299»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5381
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ الْأَعْرَجُ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: نَا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللهِ الْأَغَرِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَكَلَ طَعَامًا لَعِقَ أَصَابِعَهُ، وَقَالَ: إِنَّ لَعْقَ الصَّحْفَةِ بَرَكَةٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَغَرِّ إِلَّا بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مَخْرَمَةُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا تناول فرماتے تو اپنی انگلیاں چاٹ لیتے تھے، اور فرمایا: ”بلاشبہ برتن کو چاٹ لینے میں برکت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اغر سے بکیر بن عبداللہ بن اشج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں مخرمہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5381]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الله بن محمد بن عمارة الأنصاري وهو مستور وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 28» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2035، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1801، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8615، 9493، والبزار فى «مسنده» برقم: 9052»

الحكم على الحديث:
فيه عبد الله بن محمد بن عمارة الأنصاري مستور، وبقية رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں