🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب
باب
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 36140 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 36140
سنن ابن ماجہ: 1877
المعجم الکبیر للطبرانی: 10241
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34564 ترقیم الشثری: -- 36140
حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن إبراهيم ، عن الاسود ، عن عائشة : ان النبي صلى الله عليه وسلم تزوجها وهي بنت تسع، ومات عنها وهي بنت ثمان عشرة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ابن).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٨٩٤)، ومسلم (١٤٢٢).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی جب ان کے ساتھ ہوئی تو ان کی عمر نو سال تھی اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ کی عمر اٹھارہ سال تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36140]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3894، 5133، 5134، 5160، 5156، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1422، 2440، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 771، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7097، 7118، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3255 / 1، 3256 / 2، 3258 / 4، 3257 / 3، 3378 / 1، 3379 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5345، 5346، 5347، 5348، 5349، 5543، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2121، 4935، 4933، (4/439)، (4/440) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2307، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1876، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 515، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13774، 13776، 13955، 14582، 21043، 21044، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24786، 25507، 27039، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1557، والحميدي فى «مسنده» برقم: 233، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4600، 4673، 4897، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18236، 36204، والطبراني فى «الكبير» برقم: 41، 45، 44، 48، 49، 46، 47، 50، 54، 51، 52، 53، 55، 59، 58، 69، 281، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2042، 6957، 8116، ترقيم محمد عوامة: 34564»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1877
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ وَهِيَ بِنْتُ سَبْعٍ، وَبَنَى بِهَا وَهِيَ بِنْتُ تِسْعٍ، وَتُوُفِّيَ عَنْهَا وَهِيَ بِنْتُ ثَمَانِي عَشْرَةَ سَنَةً".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا، اس وقت ان کی عمر سات برس تھی، اور ان کے ساتھ خلوت کی تو ان کی عمر نو سال تھی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا تو اس وقت ان کی عمر اٹھارہ سال تھی ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1877]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو ان کی عمر سات برس تھی اور جب ان کی رخصتی ہوئی تو وہ نو سال کی تھیں۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو ام المؤمنین رضی اللہ عنہا کی عمر اٹھارہ سال تھی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1877]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9620، ومصباح الزجاجة: 669)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/130) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں ابو عبیدہ اور عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے، لیکن حدیث دوسرے طریق سے صحیح ہے، نیزملاحظہ ہو: الإرواء: 6 /230)
وضاحت: ۱؎: ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل و مناقب بے شمار ہیں، اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام بیویوں میں خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا کے بعد سب سے افضل ہیں، اور بعضوں نے خدیجہ الکبری سے بھی ان کو افضل کہا ہے، غرض وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاص چہیتی تھیں اور آپ کی بیویوں میں صرف وہی کنواری تھیں، اور اس کم سنی میں آپ رضی اللہ عنہا کا یہ حال تھا کہ علم و فضل،قوت حافظہ اور عقل و دانش میں بڑی بوڑھی عورتوں سے سبقت لے گئی تھیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10241
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ حَمَّادٍ الْبَرْبَرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ وَهِيَ بِنْتُ سِتِّ سِنِينَ، وَدَخَلَ بِهَا وَهِيَ بِنْتُ تِسْعٍ، وَقُبِضَ وَهِيَ بِنْتُ ثَمَانِ عَشْرَةَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس وقت نکاح کیا جب وہ چھ سال کی تھیں، اور ان کے ساتھ رخصتی اس وقت ہوئی جب وہ نو سال کی تھیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت وہ اٹھارہ سال کی تھیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10241]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 149، حدیث 10279»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں