🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
157. الصلاة في أعطان الإبل
اونٹوں کے باندھنے کی جگہ یعنی باڑہ میں نماز ادا کرنے کا حکم
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 3934 (کل: 43 مقامات، 16 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 3934، 3918، 3921، 3925، 3935، 38807، 38809
سنن ابن ماجہ: 497، 768، 769
سنن دارمی: 1429
مسند عبداللہ بن عمر: 11
مشکوۃ المصابیح: 739
مسند احمد: 9825، 10365، 16788، 16799، 17351، 18703، 20541، 20556
صحیح ابن خزیمہ: 795
الفتح الربانی: 1421، 1422
صحیح ابن حبان: 1384، 1700، 1701، 1702، 2314، 2317
الجامع الكامل: 2624
السنن الكبرى للبيهقي: 4355، 4357
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2052، 2054، 9072
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1439، 3788
المعجم الکبیر للطبرانی: 15009
المعجم الاوسط: 6537، 8074
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1142، 1143
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2624
2624. عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن لم تجدوا إلا مرابض الغنم وأعطانَ الإبل، فصلوا في مرابض الغنم، ولا تُصلوا في أعطانِ الإبل.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الترمذي (348)، وابن ماجه (768) كلاهما من طريق هشام بن حسان، عن محمد بن سِيرين، عن أبي هريرة. واللفظ لابن ماجه.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4355
أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، قَالَا: ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَلَمْ تَجِدُوا إِلَّا مَرَابِضَ الْغَنَمِ وَأَعْطَانَ الْإِبِلِ فَصَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کا وقت ہو جائے اور صرف اونٹوں اور بکریوں کے باڑے موجود ہوں تو تم بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لو، لیکن اونٹوں کے باڑے میں نہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4355]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابن خزيمه 795، ابن حبان 2317»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4357
أنبأ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا هُشَيْمٌ، أنبأ يُونُسُ، عَنِ الْحُسَيْنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ، فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الشَّيَاطِينِ" كَذَا رَوَاهُ جَمَاعَةٌ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، وَقَالَ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ" كُنَّا نُؤْمَرُ"، لَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھو اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو کیونکہ یہ شیاطین سے پیدا کیے گئے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4357]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 4352»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2052
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ فَإِنَّهَا مِنَ الْجِنِّ خُلِقَتْ، أَلَا تَرَوْنَ إِلَى عُيُونِهَا وَهَيْئَتِهَا إِذَا نَفَرَتْ؟ وَصَلُّوا فِي مَرَابِدِ الْغَنَمِ فَإِنَّهَا هِيَ أَقْرَبُ مِنَ الرَّحْمَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَصَلُّوا فِي مَرَاحِ الْغَنَمِ فَإِنَّهَا بَرَكَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ".
وَقَدْ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَالنَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِقَوْلِهِ حَدَّثَنِي.
سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا نہ کرو کیونکہ ان کی پیدائش جنات سے ہوئی ہے کیا تم نے دیکھا نہیں کہ جب یہ سرکش ہو جائیں تو ان کی آنکھیں اور ان کی ہیئت کیسے ہو جاتی ہے؟ تم لوگ بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لو کیونکہ وہ رحمت کے زیادہ قریب ہیں“۔ یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم لوگ بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کرو کیونکہ یہ رحمان کی طرف سے برکت ہیں“۔
یہ روایت امام ابن ماجہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں ابن اسحاق نے اس بات کی صراحت کی ہے کہ میرے استاد نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2052]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20034، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 5114، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1143/2، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 770، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2054
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَلُّوا فِي مَرَابِدِ الْغَنَمِ وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ - أَوْ مَبَارِكِ الْإِبِلِ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَأَحْمَدُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لو اونٹوں کے بارے میں (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اونٹوں کو بٹھانے کی جگہ پر نماز ادا نہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اسے امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے، اور امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2054]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16900، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1391، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6533»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9072
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ أَمِيرًا أَمَّرَهُ عَلَيْنَا مُعَاوِيَةُ فَتَقَدَّمَ عَلَيْنَا غُلَامًا سَفِيهًا يَسْفِكُ الدِّمَاءَ سَفْكًا شَدِيدًا، وَفِينَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيُّ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ مِنَ السَّبْعَةِ الَّذِينَ بَعَثَهُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يُفَقِّهُونَ أَهْلَ الْبَصْرَةِ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ لَهُ: انْتَهِ عَنْ مَا أَرَاكَ تَصْنَعُ فَإِنَّ شَرَّ الرِّعَاءِ الْحُطَمَةُ فَقَالَ لَهُ: مَا أَنْتَ وَذَاكَ؟ إِنَّمَا أَنْتَ حُثَالَةٌ مِنْ حُثَالَاتِ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: وَهَلْ كَانَتْ فِيهِمْ حُثَالَةٌ لَا أُمَّ لَكَ؟ بَلْ كَانُوا أَهْلَ بُيُوتَاتٍ وَشَرَفٍ مِمَّنْ كَانُوا مِنْهُ، أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ:" مَا مِنْ إِمَامٍ وَلَا وَالٍ بَاتَ لَيْلَةً سَوْدَاءَ غَاشًّا لِرَعِيَّتِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ".
ثُمَّ خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ حَتَّى أَتَى الْمَسْجِدَ فَجَلَسَ وَجَلَسْنَا إِلَيْهِ وَنَحْنُ نَعْرِفُ فِي وَجْهِهِ مَا قَدْ لَقِيَ مِنْهُ فَقُلْتُ لَهُ: يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ أَبَا زِيَادٍ مَا كُنْتَ تَصْنَعُ بِكَلَامِ هَذَا السَّفِيهِ عَلَى رُؤُوسِ النَّاسِ؟ فَقَالَ: إِنَّهُ كَانَ عِنْدِي عِلْمٌ خَفِيٌّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَحْبَبْتُ أَنْ لَا أَمُوتَ حَتَّى أَقُولَ بِهِ عَلَى رُؤُوسِ النَّاسِ عَلَانِيَةً، وَوَدِدْتُ أَنَّ دَارَهُ وَسِعَتْ أَهْلَ هَذَا الْمِصْرِ فَسَمِعُوا مَقَالَتِي وَسَمِعُوا مَقَالَتَهُ، ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا قَالَ: بَيْنَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ نَازِلٌ فِي ظِلِّ شَجَرَةٍ وَأَنَا آخِذٌ بِبَعْضِ أَغْصَانِهَا مَخَافَةَ أَنْ تُؤْذِيهِ إِذْ قَالَ:" لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ أَكْرَهُ أَنْ أُفْنِيَهَا لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا، فَاقْتُلُوا مِنْهَا كُلَّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ فَإِنَّهُ شَيْطَانٌ، وَلَا تُصَلُّوا فِي مَعَاطِنِ الْإِبِلَ فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الْجِنِّ أَلَا تَرَوْنَ إِلَى هَيْآتِهَا وَعُيُونِهَا إِذَا نَظَرَتْ، وَصَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ فَإِنَّهَا أَقْرَبُ مِنَ الرَّحْمَةِ".
ثُمَّ قَامَ الشَّيْخُ وَقُمْنَا مَعَهُ، فَمَا لَبِثَ أَنْ مَرِضَ مَرَضَهُ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ فَأَتَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ يَعُودُهُ فَقَالَ لَهُ: أَتَعْهَدُ إِلَيْنَا شَيْئًا نَفْعَلُ بِهِ الَّذِي تُحِبُّ؟ قَالَ: أَوَفَاعَلٌ أَنْتَ؟ قَالَ: نَعَمْ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ طَرَفٌ مِنْهُ فِي أَمْرِ الْكِلَابِ وَغَيْرِهَا.
حسن بیان کرتے ہیں: عبیداللہ بن زیاد امیر بن کر ہمارے پاس آئے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں ہمارا امیر مقرر کیا تھا وہ ہمارے پاس ایک بے وقوف نوجوان کے طور پر آئے جو بہت زیادہ خون بہاتا تھا اس وقت ہمارے درمیان سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ موجود تھے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے یہ ان سات افراد میں سے ایک تھے جنہیں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اہل بصرہ کی دینی تعلیم و تربیت کے لئے بھیجا تھا ایک دن سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ عبیداللہ بن زیاد کے پاس گئے، اور اس سے کہا: تم اس چیز سے باز آ جاؤ جو میں دیکھ رہا ہوں کہ تم کر رہے ہو کیونکہ سب سے برے حکمران وہ ہوتے ہیں جو (غیر ضروری) سختی کریں، اس نے ان سے دریافت کیا: آپ کا کیا معاملہ ہے آپ، تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے چھان بورے کے طور پر باقی رہ گئے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: تمہاری ماں نہ رہے کیا ان اصحاب میں چھان بورا ہونا تھا؟ بلکہ وہ لوگ، تو عزت والے اور معزز لوگ تھے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی حکمران، یا والی ایک سیاہ رات ایسی حالت میں گزارتا ہے کہ وہ اپنی رعایا کے ساتھ دھوکہ کرنے والا ہو تو اللہ تعالی اس پر جنت کو حرام کر دیتا ہے“۔ پھر وہ اس شخص کے پاس سے نکلے یہاں تک کہ مسجد میں آئے، اور تشریف فرما ہوئے ہم ان کے پاس بیٹھ گئے انہیں جس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کا اندازہ ہمیں ان کے چہرے سے ہو گیا میں نے ان سے کہا: اے ابوزیاد! اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت کرے لوگوں کے سامنے آپ کو اس بے وقوف کے ساتھ بات چیت نہیں کرنی چاہیے تھی انہوں نے فرمایا: اگر میرے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی پوشیدہ علم تھا تو میں نے اس بات کو پسند کیا کہ میں ایسے نہ مر جاؤں جب تک میں لوگوں کے سامنے علانیہ طور پر اسے بیان نہیں کر دیتا اور میری یہ خواہش ہے کہ اس کا گھر اس شہر کے تمام لوگوں کے لئے گنجائش والا ہوتا (یعنی ہر کوئی اس کے پاس آ سکتا) اور میری گفتگو اور اس کی گفتگو سن لیتا پھر انہوں نے ہمیں یہ بات بیان کرنا شروع کی: ”ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک درخت کے سائے میں پڑاؤ کیا ہوا تھا میں نے اس درخت کی کچھ ٹہنیاں پکڑی ہوئی تھیں تاکہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت نہ پہنچائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کتے مخلوق کی مستقل قسم نہ ہوتے اور میں اس بات کو ناپسند نہ کرتا کہ میں اس مخصوص قسم کو ہی فنا کر دوں، تو میں نے انہیں مار دینے کا حکم دینا تھا تا ہم تم ان میں سے ہر ایک کالے سیاہ کتے کو مار دو کیونکہ وہ شیطان ہو گا، اور تم اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہ پر نماز ادا نہ کرو کیونکہ انہیں جنات سے پیدا کیا گیا ہے کیا تم نے ان کی ہیئت اور ان کی آنکھوں کو نہیں دیکھا ہے کہ جب وہ دیکھتے ہیں تم بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لو کیونکہ وہ رحمت کے زیادہ قریب ہوتی ہیں“۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ بزرگ کھڑے ہوئے ان کے ساتھ ہم بھی اٹھ گئے اس کے بعد وہ اس بیماری میں مبتلاء ہو گئے جس میں ان کا انتقال ہوا تھا اس بیماری کے دوران عبیداللہ بن زیاد ان کی عیادت کرنے کے لئے آیا اس نے ان سے کہا: کیا آپ ہمیں کوئی تلقین کرنا چاہیں گے جس کے بارے آپ یہ پسند کریں کہ ہم ویسا کریں انہوں نے دریافت کیا: تم ایسا کر لو گے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح اور دیگر کتابوں میں اس کا ایک حصہ مذکور ہے جو کتوں کے بارے میں حکم اور دیگر امور پر مشتمل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9072]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1439
"إن لم تجدوا إلا مرابض الغنم وأعطان الإبل
فصلوا في مرابض الغنم ولا تصلوا في أعطان الإبل فإنها خلقت من الشياطين"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر تمہیں بکریوں کے باڑوں اور اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہوں کے سوا (نماز کے لیے) کوئی اور جگہ نہ ملے، تو بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھ لیا کرو لیکن اونٹوں کے باڑوں میں نماز ادا نہ کرو، کیونکہ وہ شیاطین (کی خصلتوں) سے پیدا کیے گئے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن/حدیث: 1439]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن أبي هريرة1. المشكاة 739، الضعيفة 2209.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3788
«صلوا في مرابض الغنم ولا تصلوا في أعطان الإبل فإنها خلقت من الشياطين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھو اور اونٹوں کے باڑوں میں نماز نہ پڑھو، کیونکہ وہ شیاطین سے پیدا کیے گئے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3788]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن عبد الله بن مغفل. الإرواء 176, حقيقة الصيام 62 - 63, الضعيفة 2209: حم, حب»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15009
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ السَّرْحِيُّ قَالَا: ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَاصِمُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ أَوْ مَبَارِكِ الْإِبِلِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھو، اور اونٹوں کے باڑوں یا ان کے بیٹھنے کی جگہوں میں نماز نہ پڑھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15009]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 340، حدیث 938»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 17625، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6537، 8074»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6537
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ سَوَادٍ السَّرْحِيُّ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَاصِمُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ I ".
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ وَهْبٍ I ".
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بھیڑ بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھ لیا کرو، اور اونٹوں کے باڑوں (بیٹھنے کی جگہوں) میں نماز نہ پڑھا کرو۔“
یہ حدیث سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابن وہب رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6537]
تخریج الحدیث: «قال الطبراني: لا يروى عن عقبة إلا بهذا الإسناد تفرد به ابن وهب «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 5، ص 7» »
«قال المباركفوري: عقبة بن عامر عند الطبراني ورجال إسناده ثقات «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 1، ص 282» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 17625، والطبراني فى «الكبير» برقم: 938، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8074»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات، تفرد به ابن وهب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں