🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. ما يقرأ به في العيد
عید کی نمازوں میں کہاں سے قراءت کرے؟
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 5858M (کل: 62 مقامات، 9 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 5858M، 5859، 5861، 12520، 20701، 20938، 21044، 21880، 22221، 22279، 24521، 25565، 25694، 25708، 26673، 26962، 27536، 27885، 27979، 28354، 29360، 29770، 31206، 32019، 32343، 32522، 33227، 34443، 34931، 35624، 35973، 36208، 36570، 38508، 39099، 39162، 39370، 39441، 39739، 39820، 39845، 39927، 39994، 40010، 40011، 40319، 40404، 40486، 40725، 10418M، 17167M، 17881M، 23164M
سنن ترمذی: 538
مسند احمد: 5212
سنن دارقطنی: 1725
الفتح الربانی: 2871
المستدرک علی الصحیحین: 1107
الجامع الكامل: 3170، 3181
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3236
المعجم الاوسط: 7827
61 تا 62
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3236
وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ سَرِيعٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فِي يَوْمِ عِيدٍ فَسَأَلَهُ قَوْمٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالُوا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَا تَقُولُ فِي الصَّلَاةِ يَوْمَ الْعِيدِ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا؟ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِمْ شَيْئًا ثُمَّ جَاءَ قَوْمٌ فَسَأَلُوا كَمَا سَأَلُوهُ - الَّذِينَ كَانُوا قَبْلَهُمْ - فَمَا رَدَّ عَلَيْهِمْ فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى الصَّلَاةِ وَصَلَّى بِالنَّاسِ فَكَبَّرَ سَبْعًا وَخَمْسًا ثُمَّ خَطَبَ النَّاسَ ثُمَّ نَزَلَ فَرَكِبَ فَقَالُوا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ هَؤُلَاءِ قَوْمٌ يُصَلُّونَ؟ قَالَ: فَمَا عَسَيْتُ أَنْ أَصْنَعَ؟ سَأَلْتُمُونِي عَنِ السُّنَّةِ إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا فَمَنْ شَاءَ فَعَلَ وَمَنْ شَاءَ تَرَكَ أَتَرَوْنِي أَمْنَعُ قَوْمًا يُصَلُّونَ فَأَكُونُ بِمَنْزِلَةِ مَنْ مَنَعَ عَبْدًا إِذَا صَلَّى؟ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ قُلْتُ: وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ
ولید بن سریع بیان کرتے ہیں: ہم لوگ امیرالمؤمنین سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ عید کے دن (نماز عید کی ادائیگی کے لئے نکلے) آپ کے ساتھیوں میں سے کچھ لوگوں نے آپ سے سوال کرتے ہوئے عرض کی: اے امیرالمؤمنین! عید کے دن نماز عید سے پہلے، یا اس کے بعد (نفل) نماز ادا کرنے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو کوئی جواب نہیں دیا، پھر کچھ اور لوگ آئے انہوں نے بھی پہلے لوگوں کی مانند سوال کیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں بھی کوئی جواب نہیں دیا، جب ہم عیدگاہ پہنچے تو انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے سات اور پانچ تکبیریں کہیں، پھر انہوں نے لوگوں کو خطبہ دیا اور پھر منبر سے نیچے اترے اور سوار ہو گئے، لوگوں نے عرض کی: اے امیرالمؤمنین! یہ کچھ لوگ (نفل) نماز ادا کر رہے ہیں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں کیا کر سکتا ہوں؟ تم لوگوں نے مجھ سے سنت کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نماز سے پہلے، یا اس نماز کے بعد کوئی نفل نماز ادا نہیں کی ہے، جو شخص چاہے وہ ایسا کرے اور جو شخص چاہے وہ اسے ترک کر دے، کیا تم لوگ میرے بارے میں یہ رائے رکھتے ہو؟ کہ میں نماز پڑھنے والوں کو منع کروں گا، اور میں اس شخص کی مانند ہو جاؤں گا (جس کا ذکر قرآن میں ہے) کہ اس نے بندے کو روکا، جب وہ نماز پڑھ رہا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ روایت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3236]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 487، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2129»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7827
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، نَا زَكَرِيَّا زَحْمَوَيْهِ ، نَا الْفَضْلُ ، نَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَجَلِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، لَمْ يُصَلِّ قَبْلَ الْعِيدِ وَلَا بَعْدَهَا، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ: لَمْ أَرَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا أَبَانُ ، وَلَا عَنْ أَبَانَ إِلَّا الْفَضْلُ .
ابوبکر بن حفص رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے عید سے پہلے نفل نماز پڑھی نہ اس کے بعد۔ ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید سے پہلے نماز پڑھی ہو اور نہ اس کے بعد۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے ابوبکر سے ابان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابان سے فضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7827]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 622، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1099، والترمذي فى «جامعه» برقم: 538، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6312، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5308، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5715، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 838، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5611، 5612، 5613، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5787، 5786، 5791، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13770، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6651»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں