🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
341. من كان يكره إذا أكل بصلا أو ثوما أن يحضر المسجد
جن حضرات کے نزدیک پیاز یا تھوم کھا کر مسجد میں آنا مکروہ ہے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 8891 (کل: 65 مقامات، 19 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 8891، 8892، 8894، 26073، 26080
صحیح بخاری: 853
صحیح مسلم: 1249، 1251، 1256
سنن ابوداود: 3824، 3825
سنن ابن ماجہ: 1015
معجم صغیر للطبرانی : 170
مسند احمد: 7583، 7610، 9545، 11084، 11583، 12937، 17741، 18205
صحیح ابن خزیمہ: 1661، 1663، 1667، 1672
اللؤلؤ والمرجان: 331
الفتح الربانی: 1354، 1355، 1357
صحیح ابن حبان: 1643، 2095
الجامع الكامل: 3143، 3146، 3148، 3151، 3154، 7399، 7404، 7405
السنن الكبرى للبيهقي: 5049، 5050، 5052، 5055، 5060، 5061
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1993
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6090، 6092، 6093، 6094، 6096، 6160
المعجم الکبیر للطبرانی: 10752، 15268، 18127، 18794
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1195، 5916، 6118
المعجم الاوسط: 326، 554، 613، 3230، 4690
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1023
41 تا 50
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5050
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ إِمْلَاءً، أنبأ مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهَا يَعْنِي الثُّومَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَرَوَاهُ أَيْضًا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ وَغَيْرُهُمَا.
نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس سبزی (یعنی لہسن) سے کھائے تو وہ ہماری مسجد کے قریب بھی نہ آئے جب تک اس کی بو ختم نہ ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5050]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 564»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5052
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَهَذَا حَدِيثُهُ قَالُوا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ، يَعْنِي الثُّومَ، فَلَا يُؤْذِنَا فِي مَسْجِدِنَا". وَفِي حَدِيثِ ابْنِ رَافِعٍ:" فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا، وَلَا يُؤْذِنَا بِرِيحِ الثُّومِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ.
(الف) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس درخت (یعنی لہسن) سے کھائے وہ ہمیں ہماری مسجدوں میں تکلیف نہ دے۔“
(ب) محمد بن رافع کی حدیث میں ہے کہ ”وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے اور لہسن کی بو کی وجہ سے تکلیف نہ دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5052]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 562»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5055
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ أَظُنُّهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ تَفَلَ تِجَاهَ الْقِبْلَةِ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَفْلُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَمَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ الْخَبِيثَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا ثَلَاثًا".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قبلے کی جانب تھوکا تو قیامت کے دن اس کا تھوک اس کی آنکھوں کے درمیان ہو گا اور جس نے اس خبیث سبزی سے کھایا وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔“ تین بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5055]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5060
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا إِسْمَاعِيلُ، أنبأ الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ⦗١١٠⦘ قَالَ:" لَمْ نَعْدُ أَنْ فُتِحَتْ خَيْبَرُ وَقَعْنَا فِي تِلْكَ الْبَقْلَةِ، يَعْنِي الثُّومَ، فَأَكَلْنَا مِنْهَا أَكْلًا شَدِيدًا وَنَاسٌ جِيَاعٌ، ثُمَّ رُحْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرِّيحَ، فَقَالَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْخَبِيثَةِ شَيْئًا فَلَا يَقْرَبْنَا فِي الْمَسْجِدِ". فَقَالَ النَّاسُ: حُرِّمَتْ، حُرِّمَتْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ لَيْسَ بِي تَحْرِيمُ مَا أَحَلَّ اللهُ، وَلَكِنَّهَا شَجَرَةٌ أَكْرَهُ رِيحَهَا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَمْرٍو النَّاقِدِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ ابْنِ عُلَيَّةَ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب خیبر فتح ہوا تو ہمیں سبزی ملی جس میں لہسن تھا تو ہم نے خوب کھایا اور بھوکے بھی تھے، پھر ہم مسجد کی طرف چلے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لہسن کی بو محسوس کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس خبیث درخت سے کھائے وہ مسجد کے قریب نہ آئے“ تو لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ حرام کردیا گیا، حرام کردیا گیا۔ یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! جو اللہ نے حلال قرار دیا وہ حرام نہیں۔ لیکن میں اس کو بو کی وجہ سے ناپسند کرتا ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5060]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 565»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5061
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ أَبُو هِلَالٍ الرَّاسِبِيُّ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، وَغَيْرُهُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ:" أَكَلْتُ الثُّومَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُ الْمَسْجِدَ وَقَدْ سُبِقْتُ بِرَكْعَةٍ، فَدَخَلْتُ مَعَهُمْ فِي الصَّلَاةِ فَوَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِيحَهُ فَقَالَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْخَبِيثَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مُصَلَّانَا حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهَا". فَأَتْمَمْتُ صَلَاتِي، فَلَمَّا سَلَّمْتُ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ لَمَا أَعْطَيْتَنِي يَدَكَ، فَنَاوَلَنِي يَدَهُ، فَأَدْخَلْتُهَا فِي كُمِّي حَتَّى انْتَهَيْتُ إِلَى صَدْرِي فَوَجَدَهُ مَعْصُوبًا، فَقَالَ:" إِنَّ لَكَ عُذْرًا، أَوْ أَرَى لَكَ عُذْرًا".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں لہسن کھایا، پھر میں مسجد میں آیا تو نماز کی ایک رکعت ہو چکی تھی، میں نماز میں شامل ہو گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بو محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس خبیث درخت سے کھائے وہ ہماری نماز کی جگہ کے قریب نہ آئے جب تک اس کی بو ختم نہ ہو جائے۔“ میں نے نماز پوری کی، جب میں نے سلام پھیرا تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ مجھے پکڑائیں گے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ مجھے پکڑا دیا تو میں نے اسے اپنی قمیص کی آستین میں داخل کر کے اپنے سینے تک لے گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں پٹی بندھی ہوئی پائی تو فرمایا: ”تیرا عذر ہے۔“ یا فرمایا: ”میں سمجھتا ہوں کہ تیرا عذر ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5061]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ احمد 4/252»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1993
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ وَقَعَ النَّاسُ فِي الثُّومِ فَجَعَلُوا يَأْكُلُونَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ الْخَبِيثَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي الْقَاسِمِ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کیا تو لوگوں کو لہسن ملا انہوں نے وہ کھانا شروع کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ بدبودار سبزی کھا لے وہ ہماری مسجد (یا نماز کی مخصوص جگہ) کے قریب ہرگز نہ آئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے غلام ابوالقاسم کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے میں نے کسی کو اس شخص کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1993]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6090
«من أكل من هذه الشجرة الخبيثة شيئا فلا يقربنا في المسجد: يا أيها الناس إنه ليس لي تحريم ما أحل الله ولكنها شجرة أكره ريحها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس بدبودار پودے میں سے کچھ کھائے تو وہ مسجد میں ہمارے قریب نہ آئے۔ اے لوگو! میرے لیے یہ جائز نہیں کہ میں اس چیز کو حرام کروں جسے اللہ نے حلال کیا ہے، لیکن یہ ایک ایسا پودا ہے جس کی بو مجھے ناپسند ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6090]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6092
«من أكل من هذه الشجرة الخبيثة فلا يقربن مصلانا حتى يذهب ريحها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس بدبودار پودے میں سے کچھ کھائے تو وہ ہماری نماز کی جگہ کے قریب نہ آئے جب تک اس کی بو ختم نہ ہو جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6092]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د حب] عن المغيرة بن شعبة. إصلاح المساجد 71: هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6093
«من أكل من هذه الشجرة فلا يقربن المساجد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس پودے میں سے کچھ کھائے تو وہ مسجدوں کے قریب نہ آئے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6093]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د هـ حب] عن ابن عمر. صحيح الترغيب 329: م.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6094
«من أكل من هذه الشجرة فلا يقربن مسجدنا ولا يؤذينا بريح الثوم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس پودے میں سے کچھ کھائے تو وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے اور نہ لہسن کی بو سے ہمیں تکلیف دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6094]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م هـ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں