🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
347. في قراءة القرآن
قرآن مجید کی قراء ت کا بیان
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 8967 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 8967
صحیح مسلم: 1908
الجامع الكامل: 11805
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8819 ترقیم الشثری: -- 8967
حدثنا وكيع ، قال: حدثنا الاعمش ، عن ابي وائل ، قال:" جاء رجل من بني نخلة يقال له: نهيك بن سنان: إلى ابن مسعود، فقال: يا ابا عبد الرحمن كيف تقرا هذا الحرف، اياء تجده ام الفا؟" من ماء غير ياسن او من ماء غير آسن سورة محمد 15 فقال له عبد الله: وكل القرآن احصيت غير هذا؟ قال: فقال له: إني لاقرا المفصل في ركعة، قال: هذا كهذ الشعر... إن قوما يقرءون القرآن، لا يتجاوز تراقيهم، ولكن القرآن إذا وقع في القلب، فرسخ ؛ نفع. إن افضل الصلاة الركوع، والسجود، قال: وقال عبد الله: إني لاعرف النظائر التي كان يقرا بهن رسول الله صلى الله عليه وسلم"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ك]: (بحيلة).
(٢) في: [ص] (سبار).
(٣) سقط من: [أ]، وفي [ط، هـ]: (ياسٍ).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) في [أ، ز، ك] زيادة: (قال).
(٦) في [هـ]: (كذا).
(٧) في [أ، ط، هـ]: (يتجاوز).
(٨) في [أ]: (يقع).
(٩) صحيح، أخرجه البخاري (٤٩٩٦)، ومسلم (٨٢٢).

حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ بنو بجیلہ کا ایک آدمی جس کا نام نہیک بن سنان تھا وہ حضرت ابن مسعود کے پاس آیا، اس نے کہا کہ اے ابو عبدا لرحمن! آپ اس لفظ کو کیسے پڑھیں گے یاء کے ساتھ یا الف کے ساتھ یعنی { مِنْ مَائٍ غَیْرِ یَاسِنٍ } پڑھیں گے یا { مِنْ مَائٍ غَیْرِ آسِنٍ } حضرت عبد اللہ نے اس سے فرمایا کہ کیا تم نے اس مقام کے علاوہ باقی سارا قرآن مجید یاد کرلیا اور سمجھ لیا ہے؟ اس نے کہا کہ میں ایک رکعت میں مفصل کی تلاوت کرتا ہوں۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ تم اشعار کی طرح قرآن کو بھی بغیر سوچے سمجھے پڑھتے ہو! بعض لوگ ایسے ہیں جو قرآن کی تلاوت تو کرتے ہیں لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترتا، قرآن نفع تب دے گا جب دل میں اتر کر راسخ ہوجائے۔ نماز کا افضل حصہ رکوع اور سجدہ ہے۔ حضرت عبداللہ نے یہ بھی فرمایا کہ میں ان ملتی جلتی (ہم مثل) سورتوں کو جانتا ہوں جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8967]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 775، 4996، 5043، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 822، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 538، (1/584) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1813، 2607، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1003 / 1، 1004 / 2، 1005 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1080، 1078، 1079، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1396، والترمذي فى «جامعه» برقم: 602، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 156، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2502، 4764، 4763، 4766، 4767، 4768، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3677، 3987، 4037، 4048، 4080، 4143، 4237، 4436، 4496، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 257، 265، 271، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5222، والبزار فى «مسنده» برقم: 1566، 1567، 1714، 1746، 1748، 1980، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2036، 2033، 2034، 2037، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (3/402) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8901، 9855، 9858، 9857، 9861، 9859، 9860، 9863، 9862، 9866، 9864، 9865، 9867، 9868، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1977، 5811، ترقيم محمد عوامة: 8819»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 822 ترقیم شاملہ: -- 1908
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ جميعا، عَنْ وَكِيعٍ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ، يُقَالُ لَهُ: نَهِيكُ بْنُ سِنَانٍ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، كَيْفَ تَقْرَأُ هَذَا الْحَرْفَ، أَلِفًا تَجِدُهُ، أَمْ يَاءً مِنْ مَاءٍ غَيْرِ آسِنٍ، أَوْ مِنْ مَاءٍ غَيْرِ يَاسِنٍ؟ قَالَ: فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : وَكُلَّ الْقُرْآنِ قَدْ أَحْصَيْتَ غَيْرَ هَذَا؟ قَالَ: إِنِّي لَأَقْرَأُ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ، إِنَّ أَقْوَامًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، وَلَكِنْ إِذَا وَقَعَ فِي الْقَلْبِ فَرَسَخَ فِيهِ، نَفَعَ إِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَاةِ، الرُّكُوعُ، وَالسُّجُودُ، إِنِّي لَأَعْلَمُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرُنُ بَيْنَهُنَّ، سُورَتَيْنِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ، ثُمَّ قَامَ عَبْدُ اللَّهِ، فَدَخَلَ عَلْقَمَةُ فِي إِثْرِهِ، ثُمَّ خَرَجَ، فَقَالَ: قَدْ أَخْبَرَنِي بِهَا، قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ فِي رِوَايَتِهِ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي بَجِيلَةَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ، وَلَمْ يَقُلْ: نَهِيكُ بْنُ سِنَانٍ.
ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابن نمیر نے وکیع سے، انہوں نے اعمش سے اور انہوں نے ابووائل سے روایت کی، انہوں نے کہا: ایک آدمی جو نہیک بن سنان کہلاتا تھا، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: ابوعبدالرحمن! آپ اس کلمے کو کیسے پڑھتے ہیں؟ آپ اسے الف کے ساتھ «مِّن مَّاءٍ غَیْرِ آسِنٍ» سمجھتے ہیں یا پھر یاء کے ساتھ «مِّن مَّاءٍ غَیْرِ یاسِنٍ» ؟ تو عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس سے پوچھا: تم نے اس لفظ کے سوا تمام قرآن مجید یاد کر لیا ہے؟ اس نے کہا: میں (تمام) مفصل سورتیں ایک رکعت میں پڑھتا ہوں۔ اس پر حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: شعر کی سی تیز رفتاری کے ساتھ پڑھتے ہو؟ کچھ لوگ قرآن مجید پڑھتے ہیں وہ ان کے گلوں سے نیچے نہیں اترتا، لیکن جب وہ دل میں پہنچتا اور اس میں راسخ ہوتا ہے تو نفع دیتا ہے۔ نماز میں افضل رکوع اور سجدے ہیں اور میں ان ایک جیسی سورتوں کو جانتا ہوں جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ملایا کرتے تھے، دو دو (ملا کر) ایک رکعت میں پڑھتے تھے، پھر عبداللہ اٹھ کر چلے گئے، اس پر علقمہ بھی ان کے پیچھے اندر چلے گئے، پھر واپس آئے اور کہا: مجھے انہوں نے وہ سورتیں بتا دی ہیں۔ ابن نمیر نے اپنی روایت میں کہا: بنو بجیلہ کا ایک شخص حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ (بن مسعود) کے پاس آیا، انہوں نے "نہیک بن سنان" نہیں کہا۔ [صحيح مسلم/کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به/حدیث: 1908]
ابو وائل سے روایت ہے کہ نہیک بن سنان نامی ایک آدمی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور پوچھنے لگا: ”اے ابو عبدالرحمان! آپ اس کلمے کو کیسے پڑھتے ہیں؟ آپ اسے الف سمجھتے ہیں یا ﴿مِّنْ مَّاءٍ غَيْرِ آسِنٍ﴾ [سورة محمد: 15] یا ﴿مِّنْ مَّاءٍ غَيْرِ يَاسِنٍ﴾ ؟“ (پانی جس کا ذائقہ اور رنگ بدلا نہیں ہوگا) تو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس سے پوچھا: ”اس لفظ کے سوا تمام قرآن مجید کی تحقیق تم نے کر لی ہے؟“ اس نے کہا: ”میں تمام مفصل سورتیں ایک رکعت میں پڑھتا ہوں۔“ اس پر حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”شعروں کی سی تیز رفتاری سے پڑھتے ہو؟ کچھ لوگ قرآن مجید پڑھتے ہیں اور وہ ان کے حلقوں سے نیچے نہیں اترتا، لیکن جب وہ دل پر پڑتا ہے اور اس میں راسخ ہو جاتا ہے تو نفع دیتا ہے۔ بہترین نماز وہ ہے جس میں رکوع اور سجدہ کو اہمیت حاصل ہے اور میں ان ملتی جلتی سورتوں کو جانتا ہوں، جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو دو ملا کر ایک رکعت میں پڑھتے تھے۔“ پھر حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اٹھ کر چلے گئے، اور علقمہ رحمہ اللہ بھی ان کے پیچھے اندر چلے گئے، پھر واپس آئے اور کہا: ”مجھے انہوں نے وہ سورتیں بتا دی ہیں۔“ [صحيح مسلم/کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به/حدیث: 1908]
ترقیم فوادعبدالباقی: 822
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11805
11805- عن أبي وائل قال: جاء رجل يقال له: نُهَيك بن سِنان إلى عبدالله، فقال: يا أبا عبد الرحمن! كيف تقرأ هذا الحرف، ألفا تجده أم ياء: من ماء غير آسن أو من ماء غير ياسن؟ قال: فقال عبدالله: وكل القرآن قد أحصيت غير هذا؟ قال: إني لأقرأ المفصل في ركعة.فقال عبدالله: هَذّاً كهَذِّ الشعر؟ إن أقواما يقرؤون القرآن لا يجاوز تراقيهم، ولكن إذا وقع في القلب فرسخ فيه نفع، إن أفضل الصلاة الركوع والسجود، إني لأعلم النظائر التي كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرُنُ بينهن، سورتين في كل ركعة.ثم قام عبدالله فدخل علقمة في إثره، ثم خرج فقال: قد أخبرني بها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في صلاة المسافرين (822: 275) من طرق عن وكيع، عن الأعمش، عن أبي وائل، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں