🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ ذِكْرِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ وَمَا يُجْزِي فِيهِمَا
باب: رکوع اور سجدے کا تذکرہ، ان میں کیا جائز ہے؟
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1307 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 1307
مصنف ابن ابی شیبہ: 2730
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1291 ترقیم الرسالہ : -- 1307
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَزِيدُ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا يَسْجُدُ تَقَعُ رُكْبَتَاهُ قَبْلَ يَدَيْهِ، وَإِذَا رَفَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ" . وَقَالَ ابْنُ أَبِي دَاوُدَ:" وَوَضَعَ رُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ". تَفَرَّدَ بِهِ يَزِيدُ، عَنْ شَرِيكٍ، وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، غَيْرُ شَرِيكٍ، وَشَرِيكٌ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، فِيمَا يَتَفَرَّدُ بِهِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدے میں جاتے، تو اپنے دونوں گھٹنے اپنے دونوں ہاتھوں سے پہلے رکھتے تھے اور جب اٹھتے تھے، تو دونوں ہاتھ گھٹنوں سے پہلے اٹھاتے تھے۔ ایک اور راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: آپ اپنے دونوں گھٹنے دونوں ہاتھوں سے پہلے رکھتے تھے۔ اس روایت کو شریک سے نقل کرنے میں راوی یزید منفرد ہیں، اور عاصم بن کلیب سے اسے شریک کے علاوہ کسی نے نقل نہیں کیا، اور شریک نامی راوی جس روایت کو نقل کرنے میں منفرد ہوں، اس میں وہ مستند نہیں ہیں۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1307]
ترقیم العلمیہ: 1291
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 626، 629، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1912، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1088، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 268، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1359، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 882، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1307، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4483»
«قال الدارقطني: تفرد به يزيد بن هارون عن شريك ولم يحدث به عن عاصم بن كليب غير شريك وشريك ليس بالقوي فيما ينفرد به والله أعلم، سنن الدارقطني: (2 / 150) برقم: (1307)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2720 ترقیم الشثری: -- 2730
حدثنا حدثنا يعقوب بن إبراهيم، عن ابن ابي ليلى، عن نافع، عن ابن عمر ، انه" كان يضع ركبتيه إذا سجد قبل يديه ويرفع يديه إذا رفع قبل ركبتيه"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عن).
(٢) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سجدہ میں جاتے ہوئے ہاتھوں سے پہلے گھٹنوں کو رکھا کرتے تھے، اور جب اٹھتے تھے تو گھٹنوں سے پہلے ہاتھوں کو اٹھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2730]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 2720»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں