🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ صِفَةِ الْوِتْرِ وَأَنَّهُ لَيْسَ بِفَرْضٍ , وَأَنَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوتِرُ عَلَى الْبَعِيرِ
باب: وترکاطریقہ ‘ یہ فرض نہیں ہیں ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹ پر بھی وتراداکیے ہیں
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1634 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 1634
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4965
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1616 ترقیم الرسالہ : -- 1634
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، وَمُوسَى يَعْنِي ابْنَ عُقْبَةَ ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ كَانَ يُوتِرُ عَلَى رَاحِلَتِهِ، وَيُصَلِّي التَّطَوُّعَ عَلَيْهَا حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ يُومِئُ بِرَأْسِهِ إِيمَاءً" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری کے اوپر ہی وتر ادا کر لیتے تھے اور اس کے اوپر ہی نوافل ادا کر لیتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی سمت میں ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سر کے ذریعے اشارہ کر کے (رکوع اور سجدہ) کیا کرتے تھے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1634]
ترقیم العلمیہ: 1616
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1000، 1096، 1105، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 700، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 509، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1090، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2421، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3071، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 489، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1224، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2958، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1634، 1679، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 748، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4556»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4965
«كان يصلي على راحلته حيثما توجهت به فإذا أراد أن يصلي المكتوبة نزل فاستقبل القبلة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر نفل نماز پڑھ لیتے، خواہ وہ کسی بھی رخ چلے، لیکن جب فرض نماز پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو اتر کر قبلہ رخ ہو جاتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4965]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں