🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. الْوِتْرُ بِخَمْسٍ أَوْ بِثَلَاثٍ أَوْ بِوَاحِدَةٍ أَوْ بِأَكْثَرَ مِنْ خَمْسٍ
باب: وترپانچ ہوتے ہیں ‘ وترتین ہوتے ہیں ‘ وترایک ہوتا ہے یاوترپانچ سے زیادہ ہوتے ہیں
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1646 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 1646
المعجم الکبیر للطبرانی: 3947
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1628 ترقیم الرسالہ : -- 1646
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْوَرْدِ ، ثنا أبِي ، ثنا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْوِتْرُ حَقٌّ، فَمَنْ شَاءَ فَلْيُوتِرْ بِخَمْسٍ، وَمَنْ شَاءَ فَلْيُوتِرْ بِثَلاثٍ، وَمَنْ شَاءَ فَلْيُوتِرْ بِرَكْعَةٍ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ إِلا أَنْ يُومِئَ فَلْيُومِئْ" . هَكَذَا رَوَاهُ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ مَعْمَرٍ مُسْنِدًا، وَوَقَفَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، وَوَقَفَهُ أَيْضًا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، وَاخْتُلِفَ عَنْهُ هُوَ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”وتر حق ہے، جو شخص چاہے وہ پانچ وتر ادا کرے، جو شخص چاہے وہ تین رکعت ادا کرے اور جو شخص چاہے وہ ایک رکعت وتر ادا کرے اور جو شخص صرف اشارہ کرنے کی استطاعت رکھتا ہو، وہ اشارہ کرے۔“ عدی بن فضل نے معمر کے حوالے سے اس روایت کو اسی طرح مسند روایت کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ عبدالرزاق نے معمر کے حوالے سے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے، سفیان بن عیینہ نے بھی اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور زہری کے حوالے سے سفیان اور محمد بن اسحاق سے (اس کے نقل کرنے میں) اختلاف کیا گیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1646]
ترقیم العلمیہ: 1628
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2407، 2410، 2411، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1132، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1709، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1422، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1623، 1624، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1190، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4853، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1422، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1623، 1624، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1190، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4853، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1640، 1641، 1642، 1643، 1644، 1645، 1646، 1647، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24028»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3947
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، ثَنَا قُرَيْشُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْوِتْرُ حَقٌّ فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيُوتِرْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِثَلَاثٍ فَلْيُوتِرْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِوَاحِدَةٍ فَلْيُوتِرْ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر حق ہے، جو پانچ رکعت وتر پڑھنا چاہے پڑھے، جو تین رکعت پڑھنا چاہے پڑھے، اور جو ایک رکعت پڑھنا چاہے پڑھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3947]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 147، حدیث 3962»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں