🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْعِيدَيْنِ
عیدین کے متعلقہ احکام کا بیان
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1725 (کل: 37 مقامات، 21 کتب)
سنن دارقطنی: 1725
صحیح بخاری: 964، 989، 1431، 5881، 5883
صحیح مسلم: 2057
سنن ترمذی: 537، 538
سنن نسائی: 1588
سنن ابن ماجہ: 1291
بلوغ المرام: 391
سنن دارمی: 1644
مسند احمد: 2533، 3333، 5212
صحیح ابن خزیمہ: 1436
المنتقى ابن الجارود: 261
مصنف ابن ابی شیبہ: 5859، 5860، 5861، 5980، 5858M
الفتح الربانی: 2871، 2872
صحیح ابن حبان: 2818
المستدرک علی الصحیحین: 1107
مسند امام شافعی: 480
الجامع الكامل: 3167، 3170
السنن الكبرى للبيهقي: 6197، 6226، 6227
المعجم الکبیر للطبرانی: 12212، 13199
المعجم الاوسط: 7827
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1585
31 تا 37
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6197
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، وَأَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ قَالَا: ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمَ الْفِطْرِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ وَمَعَهُ بِلَالٌ، فَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ فَجَعَلْتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي خُرْصَهَا وَسِخَابَهَا". لَفْظُهُمَا سَوَاءٌ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ، مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ شُعْبَةَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ فِي الْحَدِيثِ: يَوْمُ أَضْحَى أَوْ فِطْرٍ.
(الف) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کی نماز دو رکعت پڑھتے تھے، اس سے پہلے اور بعد میں نماز نہ پڑھتے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کے پاس آئے اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ساتھ تھے، ان کو صدقہ کا حکم دیا تو عورتیں اپنی بالیاں اتار کر ڈال رہی تھیں۔
(ب) بعض نے حدیث میں کہا کہ عید الاضحی اور عید الفطر کے دن۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 6197]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6226
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ بِطُوسَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَوْذَبٍ الْمُقْرِئُ بِوَاسِطَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيٍّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ خَرَجَ يَوْمَ الْفِطْرِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ، وَمَعَهُ بِلَالٌ، فَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ، فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي خُرْصَهَا، وَتُلْقِي سِخَابَهَا". ⦗٤٢٤⦘ وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ الْمِنْهَالِ وَغَيْرِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي رِوَايَةِ حَجَّاجٍ" فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي قُرْطَهَا". وَأَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ أَحَالَ رِوَايَتَهُ عَلَى رِوَايَةِ غَيْرِهِ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ، مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ شُعْبَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الفطر کے دن دو رکعت نماز پڑھائی، اس سے پہلے اور بعد میں نماز نہیں پڑھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو صدقہ کا حکم دیا تو عورتیں اپنی بالیاں اور کانٹے صدقہ میں دے رہی تھیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 6226]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم 6197»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6227
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي عِيسَى ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا أَبَانُ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَجَلِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ:" خَرَجْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ يَوْمَ أَضْحَى أَوْ يَوْمَ فِطْرٍ، فَخَرَجَ يَمْشِي حَتَّى أَتَى الْمُصَلَّى، أَظُنُّهُ قَالَ: فَقَعَدَ حَتَّى أَتَى الْإِمَامُ ثُمَّ صَلَّى وَانْصَرَفَ، ثُمَّ انْصَرَفَ ابْنُ عُمَرَ، فَلَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا، قُلْتُ: يَا ابْنَ عُمَرَ مَا قُدَّامَهَا وَمَا خَلْفَهَا صَلَاةٌ قَالَ:" هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ".
ابوبکر بن حفص رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں عید الاضحی یا عید الفطر کے دن سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ نکلا، وہ پیدل چلتے ہوئے عید گاہ آئے اور بیٹھ گئے۔ امام آیا، اس نے نماز پڑھائی اور چلا گیا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی چلے گئے، انہوں نے اس سے پہلے اور بعد میں نماز نہیں پڑھی۔ میں نے کہا: اے ابن عمر! کیا اس سے پہلے اور بعد میں نماز نہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 6227]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه عبد بن حميد في المنتخب 838»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12212
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، وَعَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ (ح) ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، قَالُوا: ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى يَوْمَ الْفِطْرِ، فَلَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ وَمَعَهُ بِلَالٌ فَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ "، فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي خُرْصَهَا وَسِخَابَهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الفطر کی نماز پڑھی، اس سے پہلے اور نہ اس کے بعد کوئی نماز پڑھی، پھر عورتوں کے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بھی تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں صدقہ کرنے کا حکم دیا، چنانچہ عورتیں اپنی بالیاں اور گلوبند اتار کر دینے لگیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12212]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 446، حدیث 12264»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 98، 863، 960، 962، 964، 975، 977، 979، 989، 1431، 1449، 4895، 5249، 5880، 5881، 5883، 7325، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 884، 886، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 285، 291، 289، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1436، 1437، 1458، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2823، 2818، 2824، 3325، 3322، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1100، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1568 / 1، 1585 / 1، 1586 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 497، 498، 1779، 1781، 1789، 1791، 1805، 5863، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1142، 1147، 1146، 1159، (1/444) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 537، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1644، 1645، 1646، 1652، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1274، 1273، 1291، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6250، 6283، 6285، 6286، 6291، 6311، 6331، 11449، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1927، 2008، 2031، 2091، 2203، 2207، 2205، 2574، 2617، 2636، 3121، 3122، 3164، 3214، 3288، 3287، 3289، 3378، 3396، 3421، 3556، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2759، 2777، والحميدي فى «مسنده» برقم: 482، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2572، 2701، والبزار فى «مسنده» برقم: 4850، 4862، 4962، 4961، 4963، 5067، 5178، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5617، 5624، 5627، 5633، 5632، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5705، 5719، 5722، 5725، 5785، 5902، 9897، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7303، 7302، 7304، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5937، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10942، 10983، 11340، 11357، 11583، 11849، 12251، 12294، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2616»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13199
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، حَدَّثَنِي عَمِّي مُوسَى بْنُ طَلْحَةَ ، قَالَ: سَايَرْتُ ابْنَ عُمَرَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، فَلَمْ يَكُنْ يَزِيدُ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا، وَقَالَ: " أُصَلِّي كَمَا رَأَيْتُ أَصْحَابِي يُصَلُّونَ، وَمَا أَنَا بِمَانِعٍ أَحَدًا يَسْتَزِيدُ مِنْ خَيْرٍ إِنْ أَرَادَهُ ".
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: میں مکہ اور مدینہ کے درمیان ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ چلا، وہ (فرض نماز میں) دو رکعتوں سے زیادہ نہ پڑھتے تھے، نہ ان سے پہلے کچھ پڑھتے نہ بعد میں، اور فرماتے: ”میں ویسے ہی نماز پڑھتا ہوں جیسے میں نے اپنے ساتھیوں (صحابہ) کو پڑھتے دیکھا، اور میں کسی کو اگر وہ زیادہ نیکی چاہے تو اس سے نہیں روکتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13199]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 328، حدیث 13256»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13257»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7827
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، نَا زَكَرِيَّا زَحْمَوَيْهِ ، نَا الْفَضْلُ ، نَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَجَلِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، لَمْ يُصَلِّ قَبْلَ الْعِيدِ وَلَا بَعْدَهَا، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ: لَمْ أَرَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا أَبَانُ ، وَلَا عَنْ أَبَانَ إِلَّا الْفَضْلُ .
ابوبکر بن حفص رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے عید سے پہلے نفل نماز پڑھی نہ اس کے بعد۔ ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید سے پہلے نماز پڑھی ہو اور نہ اس کے بعد۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے ابوبکر سے ابان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابان سے فضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7827]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 622، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1099، والترمذي فى «جامعه» برقم: 538، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6312، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5308، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5715، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 838، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5611، 5612، 5613، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5787، 5786، 5791، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13770، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6651»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1585
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، حَدَّثَنِي عَمِّي عِيسَى بْنُ طَلْحَةَ قَالَ: "كُنْتُ مَعَهُ فِي سَفَرٍ فَصَلَّيْتُ بَعْدَمَا صَلَّى هُوَ، فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، مَا لِي أَرَاكَ تَرَكْتَ ابْنَ أَخِيكَ يُصَلِّي وَلَمْ تُصَلِّ أَنْتَ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ؟ قَالَ: إِنِّي سَايَرْتُ ابْنَ عُمَرَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ فَلَمْ يَكُنْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ. فَقَالَ: لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا. وَقَالَ: أُصَلِّي كَمَا رَأَيْتُ أَصْحَابِي يُصَلُّونَ، وَمَا أَنَا بِمَانِعٍ أَحَدًا يَسْتَزِيدُ مِنْ خَيْرٍ أَرَادَهُ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
طلحہ بن یحییٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں اپنے چچا عیسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ کے ساتھ ایک سفر میں تھا، تو جب انہوں نے نماز پڑھ لی تو میں نے ان کے بعد (مزید نفل) نماز پڑھی، جبکہ انہوں نے دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھی تھیں، تو قریش کے ایک شخص نے ان سے کہا: اے ابو محمد! کیا معاملہ ہے کہ میں آپ کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ نے اپنے بھتیجے کو تو (نفل) نماز پڑھنے دیا لیکن خود صرف دو رکعتیں ہی پڑھیں؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے مکہ اور مدینہ کے درمیان سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی رفاقت اختیار کی تو وہ دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے، اور انہوں نے بتایا کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نہ اس (فرض) سے پہلے کچھ پڑھا اور نہ اس کے بعد، اور فرمایا: میں اسی طرح نماز پڑھتا ہوں جیسے میں نے اپنے ساتھیوں (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) کو نماز پڑھتے دیکھا ہے، اور میں کسی ایسے شخص کو نہیں روکتا جو اس خیر (نفل نماز) میں اضافے کا ارادہ رکھتا ہو“۔ اس روایت کو امام مسدد نے سندِ صحیح کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب قصر الصلاة/حدیث: 1585]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد بسند صحيح»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں