🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ
باب قبرپر (نماز جنازہ) ادا کرنا
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1852 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 1852
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1899
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1828 ترقیم الرسالہ : -- 1852
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، نا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ" أَنَّ ابْنَ عُمَرَ صَلَّى عَلَى سَبْعِ جَنَائِزَ رِجَالٍ وَنِسَاءٍ، فَجَعَلَ الرِّجَالَ مِمَّا يَلِيهِ وَالنِّسَاءَ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ، وَصَفَّهُمْ صَفًّا وَاحِدًا، وَقَالَ: وَوَضَعَ جِنَازَةَ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ عَلِيٍّ امْرَأَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَابْنٍ يُقَالُ لَهُ: زَيْدُ بْنُ عُمَرَ، وَالإِمَامُ يَوْمَئِذٍ سَعِيدُ بْنُ الْعَاصِ، وَفِي النَّاسِ يَوْمَئِذٍ ابْنُ عَبَّاسٍ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ، وَأَبُو سَعِيدٍ، وَأَبُو قَتَادَةَ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: السُّنَّةُ" .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سات افراد کی نماز جنازہ ایک ساتھ پڑھائی، جن میں مرد بھی تھے اور خواتین بھی، تو آپ نے مردوں کو اپنے آگے رکھا اور خواتین کو قبلہ والی سمت میں رکھا، آپ نے ان سب کے لیے ایک ہی صف بنائی۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا اور ان کے صاحبزادے کی میت رکھی گئی۔ ان صاحبزادے کا نام زید بن عمر تھا۔ ان دنوں سیدنا سعید بن العاص گورنر تھے اور حاضرین میں سیدنا عبداللہ بن عباس، ابوہریرہ، سیدنا ابوسعید خدری اور سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہم تھے۔ میں نے دریافت کیا: یہ کیا طریقہ ہے؟ انہوں نے بتایا: ”یہ سنت ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الجنائز/حدیث: 1852]
ترقیم العلمیہ: 1828
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 596، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1977، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2116، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7020، 7053، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1852، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 6331، 6336، 6337، 6340، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 11682، 11695»
«قال ابن حجر: إسناده صحيح، عون المعبود شرح سنن أبي داود: (3 / 183)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1899
عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: "صَلَّيْتُ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَلَى جَنَائِزِ رِجَالٍ وَنِسَاءٍ، فَجَعَلَ الرِّجَالَ مِمَّا يَلِيهِ وَجَعَلَ النِّسَاءَ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ، وَكَبَّرَ أَرْبَعًا".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی معیت میں مردوں اور عورتوں کے جنازوں پر نمازِ جنازہ پڑھی، تو انہوں نے مردوں (کے جنازوں) کو اپنی جانب (یعنی امام کے قریب) رکھا اور عورتوں کے جنازوں کو قبلہ کی جانب رکھا، اور آپ نے چار تکبیریں کہیں۔“ اسے امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 1899]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد موقوفا، ورجاله ثقات»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں