الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
8. بَابُ تَفْسِيرِ الْخَلِيطَيْنِ وَمَا جَاءَ فِي الزَّكَاةِ عَلَى الْخَلِيطَيْنِ
باب دو چیزوں کو ملانے کی وضاحت ‘ دوملی ہوئی چیزوں پر زکوۃ لازم ہونے کا حکم
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1943 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 1943
صحیح بخاری: 1450
مصنف ابن ابی شیبہ: 10236
ترقیم العلمیہ : 1920 ترقیم الرسالہ : -- 1943
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثنا الْوَلِيدُ ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: صَحِبْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ فَذَكَرَ كَلامًا، فَقَالَ: أَلا إِنِّي سَمِعْتُهُ ذَاتَ يَوْمٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ وَلا يُجْمَعُ بَيْنَ مُفَرَّقٍ، وَالْخَلِيطَانِ مَا اجْتَمَعَ عَلَى الْحَوْضِ وَالرَّاعِي وَالْفَحْلِ" .
سائب بن یزید بیان کرتے ہیں: میں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا ہوں، اس کے بعد انہوں نے کوئی کلام ذکر کیا، پھر انہوں نے یہ بھی بتایا: ایک دن انہوں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”(زکوٰۃ کی وصولی یا زکوٰۃ سے بچنے کے لیے) اکٹھے مال کو الگ، الگ نہیں کیا جائے اور الگ، الگ مال کو اکٹھا نہیں کیا جائے گا اور دو حصے دار وہ لوگ ہوں گے، جو حوض، چرواہے اور (جفتی کے لیے دینے والے جانور کے بارے میں) حصے دار ہوں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1943]
ترقیم العلمیہ: 1920
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7428، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1943،»
«قال البيهقي: أجمع أصحاب الحديث على ضعف ابن لهيعة وترك الاحتجاج بما ينفرد به، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 304)»
«قال البيهقي: أجمع أصحاب الحديث على ضعف ابن لهيعة وترك الاحتجاج بما ينفرد به، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 304)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1450
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ , قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي , قَالَ: حَدَّثَنِي ثُمَامَةُ، أَنَّ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ،" أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَتَبَ لَهُ الَّتِي فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا يُجْمَعُ بَيْنَ مُتَفَرِّقٍ، وَلَا يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ خَشْيَةَ الصَّدَقَةِ".
ہم سے محمد بن عبداللہ انصاری نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے ثمامہ نے بیان کیا ‘ اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں وہی چیز لکھی تھی جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ضروری قرار دیا تھا۔ یہ کہ زکوٰۃ (کی زیادتی) کے خوف سے جدا جدا مال کو یکجا اور یکجا مال کو جدا جدا نہ کیا جائے۔ [صحيح البخاري/كتاب الزكاة/حدیث: 1450]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں زکاۃ کے احکام لکھ کر دیے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقرر فرمائے تھے (ان میں سے ایک یہ تھا کہ) ”صدقے کے خوف سے متفرق مال کو یکجا اور یکجا کو متفرق نہ کیا جائے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الزكاة/حدیث: 1450]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 10236
راوی حدیث محمد فرماتے ہیں کہ ہمیں حضرت عامر (شعبی) نے بتایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ متفرق کو جمع نہیں کیا جائے گا اور جمع کو متفرق نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10236]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10211، 28495، 28507، 28529، 28566، 28729، 28853، 39019»