الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
7. الْحِجَامَةُ لِلْمُحْرِمِ
باب: احرام میں سنگی لگانے کا بیان
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2513 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارقطنی: 2513
السنن الكبرى للبيهقي: 11692
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5002
المعجم الکبیر للطبرانی: 13342
ترقیم العلمیہ : 2480/1 ترقیم الرسالہ : -- 2513
قَالَ: وَنا قَالَ: وَنا سُفْيَانُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ ، قَالَ:" احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ وَهُوَ صَائِمٌ مُحْرِمٌ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ اور مدینہ کے درمیان (یعنی سفر کے دوران) پچھنے لگوائے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت روزے کی حالت میں بھی تھے اور احرام کی حالت میں بھی تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2513]
ترقیم العلمیہ: 2480/1
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1835، 1938، 1939، 5694، 5695، 5700، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1202، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2651، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3531، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2848، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1835، 1836، 2372، 2373، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 775، 776، 777، 839، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1682، 3081،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2512، 2513، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1874»
حدیث نمبر: 11692
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفُ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُفِّفَ عَلَى دَاوُدَ الْقُرْآنُ، فَكَانَ يَأْمُرُ بِدَوَابِّهِ تُسْرَجُ، فَكَانَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مِنْ قَبْلِ أَنَ تُسْرَجَ دَابَّتُهُ، وَكَانَ لَا يَأْكُلُ إِلَّا مِنْ عَمَلِ يَدَيْهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ مُوسَى عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ آخِرَ الْخَبَرِ. وَرُوِيَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَإِسْحَاقَ بْنِ نَصْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ أَوَّلَ الْخَبَرِ. وَقَدْ رُوِّينَا عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْمًا عُمَّالَ أَنْفُسِهِمْ، وَفِي رِوَايَةٍ: كَانُوا يُعَالِجُونَ أَرَضِيهِمْ بِأَيْدِيهِمْ وَرُوِّينَا عَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ قَيْنًا وَرُوِّينَا عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فِي قِصَّةِ إِبْرَاهِيمَ ابْنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ دَفَعَهُ إِلَى أُمِّ سَيْفٍ، امْرَأَةِ قَيْنٍ بِالْمَدِينَةِ وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي قِصَّةِ الْمِنْبَرِ، بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى امْرَأَةٍ:" أَنْ مُرِي غُلَامَكِ النَّجَّارَ يَعْمَلُ لِي أَعْوَادًا أَجْلِسُ عَلَيْهِنَّ" وَعَنْ سَهْلٍ فِي الْمَرْأَةِ الَّتِي جَاءَتْ بِبُرْدَةٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي نَسَجْتُ هَذِهِ بِيَدِي أَكْسُوكَهَا وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: أَبُو شُعَيْبٍ، وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، وَفِي رِوَايَةٍ: قَصَّابٌ، فَقَالَ: اصْنَعْ لِي طَعَامًا أَدْعُو رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فِي قِصَّةِ تَحْرِيمِ مَكَّةَ، قَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِلَّا الْإِذْخَرَ؛ لِصَاغَتِنَا وَلِسُقُفِ بُيُوتِنَا، قَالَ:" إِلَّا الْإِذْخَرَ" وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: احْتَجَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَعْطَى الْحَجَّامَ أَجْرَهُ، وَلَوْ عَلِمَهُ خَبِيثًا لَمْ يُعْطِهِ وَفِي كُلِّ هَذَا دَلَالَةٌ عَلَى جَوَازِ الِاكْتِسَابِ بِهَذِهِ الْحِرَفِ وَمَا فِي مَعْنَاهَا، وَقَدْ مَرَّ فِي الْكِتَابِ إِسْنَادُ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهَا، أَوْ سَيَمُرُّ إِنْ شَاءَ اللهُ، وَفِي الْأَحَادِيثِ الثَّلَاثَةِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الَّذِي:.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”داؤد (علیہ السلام) پر زبور کی تلاوت آسان کر دی گئی تھی۔ چنانچہ وہ اپنی سواری پر زین کسنے کا حکم دیتے تھے اور زین کسی جانے سے پہلے ہی پوری زبور پڑھ لیتے تھے اور وہ صرف اپنے ہاتھوں کی کمائی ہی کھاتے تھے۔“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کام کرنے والے لوگ تھے۔ ایک روایت میں ہے کہ وہ اپنی زمینوں میں اپنے ہاتھوں سے کام کرتے تھے۔ سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں لوہار کا کام کرتا تھا۔“ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ابراہیم کے قصہ میں فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابراہیم کو مدینہ کے ایک لوہار کی بیوی ام سیف کی طرف بھیجا۔ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ منبر والے قصہ میں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کو پیغام بھیجا کہ وہ اپنے بڑھئی غلام کو حکم دے کہ وہ میرے بیٹھنے کے لیے منبر بنائے۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے چادر لے کر آئی اور عرض کرنے لگی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے اسے اپنے ہاتھ سے تیار کیا ہے تاکہ آپ کو پہناؤں۔“ سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انصاریوں کا ایک آدمی تھا جس کا نام ابو شعیب تھا، اس کا غلام گوشت کا کام کرنے والا تھا۔ ایک روایت میں قصاب کے لفظ ہیں؛ اس نے کہا: ”کھانا تیار کرو تاکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلاؤں۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حرمتِ مکہ کے قصہ میں منقول ہے کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اذخر (بوٹی) کو چھوڑ دیں، ہمارے سناروں کے لیے اور اپنی چھتوں کے لیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اذخر کو چھوڑ دیا جائے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگوائی اور حجام کو اس کی اجرت دی۔ اگر یہ آپ کے نزدیک خبیث چیز ہوتی تو نہ دیتے اور یہ سارے آثار کمائی کے جواز پر دلالت کرتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الإجارة/حدیث: 11692]

تخریج الحدیث: «بخاري 2073»
الحكم على الحديث:
بخاري 2073
حدیث نمبر: 5002
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ صَائِمٌ وَأَعْطَى الْحَجَّامَ أَجْرَهُ، وَلَوْ كَانَ حَرَامًا لَمْ يُعْطِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے اور پچھنے لگانے والے کو اس کا اجر عطا کیا اگر یہ حرام ہوتا تو آپ اسے عطا نہ کرتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلم بن سالم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5002]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلم بن سالم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5002]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13399)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13399»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 13342
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: احْتَجَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ صَائِمٌ، وَأَعْطَى الْحَجَّامَ أَجْرَهُ، وَلَوْ كَانَ حَرَامًا لَمْ يُعْطِهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے، اور پچھنے لگانے والے کو اس کی اجرت دی، اگر یہ حرام ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اجرت نہ دیتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13342]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 378، حدیث 13399»