🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3326 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 3326
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3873
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3281 ترقیم الرسالہ : -- 3326
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقِ بْنِ دِينَارٍ بِمِصْرَ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، قَالا: نَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى الثَّعْلَبِيِّ ، عَنْ أَبِي جَمِيلَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ جَارِيَةً لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَدَتْ مِنْ زِنًا، قَالَ:" فَأَمَرَنِي أَنْ أُقِيمَ عَلَيْهَا الْحَدَّ، قَالَ: فَإِذَا هِيَ لَمْ تَجِفَّ مِنْ دَمِهَا وَلَمْ تَطْهُرْ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا لَمْ تَجِفَّ مِنْ دَمِهَا، قَالَ: فَإِذَا طَهُرَتْ فَأَقِمْ عَلَيْهَا الْحَدَّ وَقَالَ: أَقِيمُوا الْحُدُودَ عَلَى مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ" ، تَابَعَهُ شُعْبَةُ، وَإِسْرَائِيلُ، وَشَرِيكٌ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ وَأَبُو وَكِيعٍ عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک کنیز نے زنا کے نتیجے میں بچے کو جنم دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں اس پر حد جاری کروں۔ اس کنیز کی حالت یہ تھی کہ ابھی اس کا نفاس ختم نہیں ہوا تھا، اور وہ پاک نہیں ہوئی تھی، میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ابھی اس کا نفاس ختم نہیں ہوا، اور یہ پاک نہیں ہوئی۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب یہ پاک ہو جائے، تو اس پر حد جاری کرنا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی ہے: ”اپنے زیر ملکیت (غلاموں اور کنیزوں پر) حد قائم کرو۔“ شعبہ، اسرائیل، شریک، ابراہیم بن طہمان، اور ابووکیع نے عبدالاعلی کے حوالے سے اسے نقل کرنے میں متابع کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3326]
ترقیم العلمیہ: 3281
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1705، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8199، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7201، 7227، 7228، 7229، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4473، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1441، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3326، 3327، 3328، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 690»
«‏‏‏‏قال ابن الملقن: في إسناده عبد الأعلى بن عامر الثعلبي قال فيه أحمد وأبو زرعة ضعيف الحديث، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 627)»

الحكم على الحديث:
[إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3873
«الصلاة وما ملكت أيمانكم الصلاة وما ملكت أيمانكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”نماز کا خیال رکھو! اور جن کے تم مالک ہو ان کا خیال رکھو! نماز کا خیال رکھو! اور جن کے تم مالک ہو ان کا خیال رکھو!“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3873]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن هـ حب] عن أنس [حم هـ] عن أم سلمة [طب] عن ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں