🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ الْمَهْرِ
باب: مہر کے احکام کا بیان
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3622 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 3622
السنن الكبرى للبيهقي: 13488
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 859
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3566 ترقیم الرسالہ : -- 3622
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أَرَادَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ أَنْ يَتَزَوَّجَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا، قَالَ: فَفَعَلَ ذَلِكَ، قَالَ: فَتَزَوَّجَهَا فَذَكَرَ مِنْ مُوَافَقَتِهَا" ، الصَّوَابَ عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے شادی کرنے کا ارادہ کیا، انہوں نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم جا کر اس عورت کو دیکھ لو، کیونکہ اس کے نتیجے میں تم دونوں کے درمیان محبت پیدا ہو گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر اس خاتون کے ساتھ شادی کر لی، اس کے بعد راوی نے ان کی موافقت کا ذکر کیا ہے، صحیح یہ ہے: یہ روایت ثابت کے حوالے سے بکر مزنی سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3622]
ترقیم العلمیہ: 3566
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحيح، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 732، 733، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4043، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2712، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3237، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5328، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1087، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2218، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1865، 1866، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3621، 3622، 3623، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17677، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18424»
«قال الدارقطني: صححه، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 305)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13488
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ، بِبَغْدَادَ ثنا ⦗١٣٦⦘ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَرَادَ الْمُغِيرَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا" قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَيْهَا فَذَكَرَ مِنْ مُوَافَقَتِهَا".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے ایک عورت سے شادی کا ارادہ کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جاؤ اور اس کو دیکھ کر آؤ، یہ بات زیادہ لائق ہے کہ تمہارے درمیان محبت زیادہ ہو۔“ فرماتے ہیں: میں نے اسے دیکھا، پھر اس سے موافقت کا ذکر کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13488]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 859
«اذهب فانظر إليها فإنه أحرى أن يؤدم بينكما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جاؤ اور اس (عورت جس سے نکاح کرنا چاہتے ہو) کو دیکھ لو، کیونکہ ایسا کرنا تم دونوں کے درمیان محبت اور موافقت پیدا کرنے کا زیادہ باعث بنے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 859]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم قط ك هق] عن أنس [حم هـ قط طب هق] عن المغيرة بن شعبة. الصحيحة 96.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں