الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
39. بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ»
باب: نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں“
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 373 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
سنن ترمذی: 36
ترقیم العلمیہ : 367 ترقیم الرسالہ : -- 373
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، تَوَضَّأَ فَمَسَحَ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَأْمُرُنَا بِالأُذُنَيْنِ" .
حمید بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، انہوں نے اپنے دونوں کانوں کے اندرونی حصے اور باہر والے حصے کا مسح کیا اور پھر یہ بتایا: ”سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ دونوں کانوں (کا مسح کرنے کا) حکم دیا کرتے تھے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 373]
ترقیم العلمیہ: 367
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2061، 2062، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 534، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 303، 304، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 372، 373، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 171، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 150، 151»
حدیث نمبر: 36
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " مَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ ظَاهِرِهِمَا وَبَاطِنِهِمَا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب عَنْ الرُّبَيِّعِ. قال أبو عيسى: وَحَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ يَرَوْنَ مَسْحَ الْأُذُنَيْنِ ظُهُورِهِمَا وَبُطُونِهِمَا.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اپنے سر کا اور اپنے دونوں کانوں کے بالائی اور اندرونی حصوں کا مسح کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ربیع رضی الله عنہا سے بھی روایت ہے،
۳- اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے، ان لوگوں کی رائے ہے کہ دونوں کانوں کے بالائی اور اندرونی دونوں حصوں کا مسح کیا جائے۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 36]
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ربیع رضی الله عنہا سے بھی روایت ہے،
۳- اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے، ان لوگوں کی رائے ہے کہ دونوں کانوں کے بالائی اور اندرونی دونوں حصوں کا مسح کیا جائے۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 36]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الوضوء 7 (140)، سنن ابی داود/ الطہارة 52 (137)، سنن النسائی/الطہارة 84 (101، 102)، (تحفة الأشراف: 5978) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس باب اور حدیث سے مؤلف کا مقصد اس طرف اشارہ کرنا ہے کہ کانوں کے اندورنی حصے کو چہرہ کے ساتھ دھونے اور بیرونی حصے کو سر کے ساتھ مسح کرنے کے قائلین کا رد کریں، اس قول کے قائلین کی دلیل والی حدیث ضعیف ہے، اور نص کے مقابلہ میں قیاس جائز نہیں۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، ابن ماجة (439)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (413)
مشكوة المصابيح (413)
ترقیم العلمیہ : 362 ترقیم الرسالہ : -- 368
وَرُوِيَ عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ ، نا الْيَمَانُ أَبُو حُذَيْفَةَ ، عَنْ عَمْرَةَ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الأُذُنَيْنِ، فَقَالَتْ: مِنَ الرَّأْسِ، وَقَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا إِذَا تَوَضَّأَ" . الْيَمَانُ ضَعِيفٌ.
عمرہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دونوں کانوں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا: ”یہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ پھر انہوں نے یہ بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں کانوں کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا وضو کرتے ہوئے مسح کیا کرتے تھے۔ اس روایت کا ایک راوی یمان ”ضعیف“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 368]
ترقیم العلمیہ: 362
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 368»
«وقال الدارقطني: اليمان ضعيف، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: 441/1»
«وقال الدارقطني: اليمان ضعيف، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: 441/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 365 ترقیم الرسالہ : -- 371
حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ الْمَعْمَرِيُّ ، نا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ ، حَدَّثَتْنِي الرُّبَيِّعُ بِنْتُ مُعَوِّذٍ ، قَالَتْ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَوَضَّأَ فَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ وَمُؤَخِّرَهُ وَصُدْغَيْهِ، ثُمَّ أَدْخَلَ إِصْبُعَيْهِ السَّبَّابَتَيْنِ فَمَسَحَ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا" .
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کے آگے والے حصے اور پیچھے والے حصے اور دونوں کنپٹیوں کا مسح کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت کی دونوں انگلیاں داخل کر کے ان کے ذریعے کان کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 371]
ترقیم العلمیہ: 365
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 542، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 126، بدون ترقيم، 129، 130، 131، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 33، 34، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 717، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 418، 438، 440، 441، 458، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 288، 289، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 345، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27657»