الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3934 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 3934
ترقیم العلمیہ : 3868 ترقیم الرسالہ : -- 3934
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو أُسَامَةَ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ يُطَلِّقُ مَا لا يَمْلِكُ فَلا طَلاقَ لَهُ، وَمَنْ أَعْتَقَ مَا لا يَمْلِكُ فَلا عَتَاقَ لَهُ، وَمَنْ نَذَرَ فِيمَا لا يَمْلِكُ فَلا نَذْرَ لَهُ، وَمَنْ حَلَفَ عَلَى مَعْصِيَةٍ فَلا يَمِينَ لَهُ، وَمَنْ حَلَفَ عَلَى قَطِيعَةِ رَحِمٍ فَلا يَمِينَ لَهُ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایسی طلاق دے، جس کا وہ مالک نہ ہو، تو وہ طلاق نہیں ہو گی، جو شخص اسے آزاد کرے، جس کا وہ مالک نہ ہو، تو وہ آزاد نہیں ہو گا، جو شخص اس چیز کے بارے میں نذر مانے، جس کا وہ مالک نہیں ہے، تو اس کی نذر (معتبر) نہیں ہو گی، اور جو شخص کسی گناہ کے بارے میں قسم اٹھائے، اس کی قسم کا اعتبار نہیں ہو گا، اور جو شخص قطع رحمی کے بارے میں قسم اٹھائے، اس کی قسم کا اعتبار نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3934]
ترقیم العلمیہ: 3868
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 803، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2836، 2837، 7917، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3803، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4715، 6161، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2190، 3274، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1181، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2047، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3931، 3932، 3933، 3934، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6887، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 18113، 37465»
«حديث عبد الله بن عمرو حديث حسن صحيح وهو أحسن شيء روي في هذا الباب، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (20 / 245)»
«حديث عبد الله بن عمرو حديث حسن صحيح وهو أحسن شيء روي في هذا الباب، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (20 / 245)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 5398
«ليس على الرجل طلاق فيما لا يملك ولا عتاق فيما لا يملك ولا بيع فيما لا يملك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی پر اس چیز میں طلاق واقع نہیں ہوتی جس کا وہ مالک نہیں، نہ اس چیز میں آزادی واقع ہوتی ہے جس کا وہ مالک نہیں، اور نہ اس چیز میں بیع واقع ہوتی ہے جس کا وہ مالک نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5398]

تخریج الحدیث: «(حسن) [حم ن] عن ابن عمرو. الصحيحة 2184.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 7548
«لا نذر لابن آدم فيما لا يملك ولا يمين له فيما لا يملك ولا طلاق له فيما لا يملك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابن آدم کی نذر اس چیز میں معتبر نہیں جس کا وہ مالک نہیں، اس کی قسم بھی اس چیز میں معتبر نہیں جس کا وہ مالک نہیں، اور اس کی طلاق بھی اس چیز میں واقع نہیں ہوتی جس کا وہ مالک نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7548]

تخریج الحدیث: «(حسن) [ت] عن ابن عمرو. الإرواء 1751.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 7549
«لا نذر ولا يمين فيما لا يملك ابن آدم ولا في معصية الله ولا في قطيعة رحم،......»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابن آدم کی نذر اور قسم نہ اس چیز میں معتبر ہے جس کا وہ مالک نہیں، نہ اللہ کی نافرمانی میں اور نہ قطع رحمی میں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7549]
”ابن آدم کی نذر اور قسم نہ اس چیز میں معتبر ہے جس کا وہ مالک نہیں، نہ اللہ کی نافرمانی میں اور نہ قطع رحمی میں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7549]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ك] عن ابن عمرو. الضعيفة 1365.»
قال الشيخ الألباني: صحيح