🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. السَّبْقِ بَيْنَ الْخَيْلِ
گھوڑوں کے درمیان دوڑکامقابلہ
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4819 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 4819
صحیح بخاری: 7336
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5839
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4733 ترقیم الرسالہ : -- 4819
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْمَخْزُومِيُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ. ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، عَنْ سُفْيَانَ . ح وَنا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، وَأَبُو حُذَيْفَةَ ، قَالا: نَا سُفْيَانُ . ح وَنا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا أَبُو مَسْعُودٍ ، نَا أَبُو عَامِرٍ ، نَا سُفْيَانُ . ح وَنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" أَجْرَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُضَمَّرَةَ مِنَ الْخَيْلِ مِنَ الْحَفْيَاءِ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ، وَأَجْرَى مَا لَمْ تُضَمَّرْ مِنْ ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ قَالَ: فَوَثَبَ بِي الْجِدَارَ" ، قَالَ سُفْيَانُ: مَا بَيْنَ ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ إِلَى الْحَفْيَاءِ خَمْسَةُ أَمْيَالٍ أَوْ سِتَّةٌ، وَمَا بَيْنَ ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ مِيلٌ. هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيِّ، عَنِ الثَّوْرِيِّ. وَقَالَ هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ فِي حَدِيثِهِ: إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ، وَذَكَرُوا أَنَّهَا سِتَّةُ أَمْيَالٍ، وَقَالَ الرَّمَادِيُّ، عَنْ أَبِي حُذَيْفَةَ: قَالَ سُفْيَانُ: مَا بَيْنَ الْحَفْيَاءِ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ سِتَّةُ أَمْيَالٍ، وَمَا بَيْنَ مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ مِيلٌ. وَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ فِي حَدِيثِهِ: وَأَجْرَى مَا لَمْ تُضَمَّرْ مِنَ الثَّنِيَّةِ الْعُلْيَا إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَكُنْتُ فِيمَنْ أَجْرَى.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تربیت یافتہ گھوڑوں کے درمیان حفیاء سے لے کر ثنیۃ الوداع تک اور غیر تربیت یافتہ گھوڑوں کے درمیان ثنیۃ الوداع سے لے کر مسجد بنو زریق تک دوڑ کا مقابلہ کروایا تھا۔ میرا گھوڑا مجھے لے کر دیوار پر چڑھ گیا تھا۔ سفیان نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ ثنیۃ الوداع سے لے کر حفیاء تک پانچ یا چھ میل کا راستہ ہے، جبکہ ثنیۃ الوداع سے لے کر مسجد بنو زریق تک کا فاصلہ ایک میل تک کا ہے۔ یہ عبداللہ بن ولید عدنی کی ثوری سے نقل کردہ روایت کے الفاظ ہیں۔ ہارون بن اسحاق نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: مسجد بنو زریق تک، اور ان لوگوں نے یہ ذکر کیا ہے کہ یہ چھ میل ہے۔ رمادی نے ابوحذیفہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ سفیان نے یہ بیان کیا ہے: حفیاء سے لے کر ثنیۃ الوداع تک چھ میل کا فاصلہ ہے اور مسجد بنو زریق تک ایک میل کا فاصلہ ہے۔ ابومسعود نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر تربیت یافتہ گھوڑوں کے درمیان مقابلہ ثنیۃ علیا سے لے کر مسجد بنو زریق تک کروایا تھا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں بھی اس دوڑ میں حصہ لینے والوں میں شامل تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب السبق بين الخيل وما روي فيه عن النبى صلى الله عليه وسلم وهو زيادة فى الكتاب/حدیث: 4819]
ترقیم العلمیہ: 4733
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 420، 2868، 2869، 2870، 7336، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1870،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1696، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3614، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2575، 2576، 2577، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1699، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2473، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2877، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4815، 4816، 4817، 4818، 4819، 4820، 4821، 4822، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4573، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 701، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 34243»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7336
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" سَابَقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْخَيْلِ، فَأُرْسِلَتِ الَّتِي ضُمِّرَتْ مِنْهَا وَأَمَدُهَا إِلَى الْحَفْيَاءِ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ وَالَّتِي لَمْ تُضَمَّرْ أَمَدُهَا ثَنِيَّةُ الْوَدَاعِ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ كَانَ فِيمَنْ سَابَقَ".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے جویریہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کی دوڑ کرائی اور وہ گھوڑے چھوڑے گئے جو گھوڑ دوڑ کیلئے تیار کئے گئے تھے تو ان کے دوڑنے کا میدان مقام حفیاء سے ثنیۃ الوداع تک تھا اور جو تیار نہیں کئے گئے تھے ان کے دوڑنے کا میدان ثنیۃ الوداع سے مسجد بنی زریق تک تھا اور عبداللہ رضی اللہ عنہ بھی ان لوگوں میں تھے جنہوں نے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7336]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کی دوڑ کرائی۔ جو گھوڑے مقابلے کے لیے تیار کردہ تھے، دوڑ کے لیے چھوڑا گیا تو ان کے دوڑنے کا میدان مقام حفیاء سے ثنیۃ الوداع تک تھا اور جو تیار شدہ نہ تھے، ان کی دوڑ ثنیۃ الوداع سے مسجد بنو زریق تک تھی۔ اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بھی ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7336]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5839
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ فَيُرْسِلُ مِنَ الْحَفْيَاءِ الْخَيْلَ الَّتِي أُضْمِرَتْ، وَكَانَ أَمَدُهَا مِنْ ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ، وَسَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي لَمْ تُضَمَّرْ وَكَانَ أَمَدُهَا مِنْ ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ.
قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَنَّ عَبْدَ اللهِ كَانَ يُسَابِقُ بِهَا.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ منعقد کروایا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ حفیاء سے ان گھوڑوں کو روانہ فرماتے تھے جنہیں (مقابلے کی غرض سے) دبلا اور چست کیا گیا ہوتا تھا اور ان کی آخری حد ثنیۃ الوداع تھی، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان گھوڑوں کے درمیان بھی دوڑ کا مقابلہ کروایا جنہیں دبلا نہیں کیا گیا تھا اور ان کی مسافت ثنیۃ الوداع سے لے کر بنو زریق کی مسجد تک تھی، اور (راویِ حدیث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ) مجھے یہ بتایا گیا کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ خود بھی ان دوڑ کے مقابلوں میں شریک ہوا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5839]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 411، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1870، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1699، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2575، 2576، 2577، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4473، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2429، وأخرجه فتح الباري برقم: 739، 2713، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10642، 11817، 13363، 13459، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8964، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1898، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6406، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 19444، وأخرجه شرح السنة برقم: 2650، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3981، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5813»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں