الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ مَا جَاءَ فِي ذَهَابِهِ ﷺ إِلَى الْطَائِفِ لَمَّا اشْتَدَّ عليه إيذاء قريش بَعْدَ مَوْتِ عَمِّهِ أَبِي طَالِبٍ مسْتَنْجِدًا وَرَدَهُمْ عَلَيْهِ أَسْوَأَرَدٍ
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا ابو طالب کی وفات کے بعد قریش کا آپ کو سخت ایذا پہنچانا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مدد طلب کرنے کے لیے طائف کی طرف جانا، لیکن ان کا بہت بری طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ردّ کر دیا
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 10563 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 10563
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16066
المعجم الکبیر للطبرانی: 18630
حدیث نمبر: 10563
عَنْ جُنْدُبٍ الْبَجَلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَصَابَ إِصْبَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ وَقَالَ جَعْفَرٌ أَحَدُ الرُّوَاةِ حَجَرٌ فَدَمِيَتْ فَقَالَ ( (هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبَعٌ دَمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ) )
۔ سیدنا جندب بَجَلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگلی کسی چیز اور ایک راوی کی روایت کے مطابق پتھر لگنے سے خون آلود ہو گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس انگلی سے فرمایا: تو ایک انگلی ہی ہے جو خون آلود ہوئی ہے اور اللہ کے راستے میں اس تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب سيرة أول النبيين وخاتم المرسلين نبينا محمد بن عبد الله صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 10563]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2802، ومسلم: 1796، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18797 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19004»
وضاحت: فوائد: … درج ذیل حدیث میں سفرِ طائف کا ذکر ہے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: ہَلْ أَتٰی عَلَیْکَیَوْمٌ کَانَ أَشَدَّ مِنْ یَوْمِ أُحُدٍ؟ قَالَ: ((لَقَدْ لَقِیتُ مِنْ قَوْمِکِ مَا لَقِیتُ وَکَانَ أَشَدَّ مَا لَقِیتُ مِنْہُمْ یَوْمَ الْعَقَبَۃِ إِذْ عَرَضْتُ نَفْسِی عَلَی ابْنِ عَبْدِ یَالِیلَ بْنِ عَبْدِ کُلَالٍ فَلَمْ یُجِبْنِی إِلٰی مَا أَرَدْتُ فَانْطَلَقْتُ وَأَنَا
مَہْمُومٌ عَلٰی وَجْہِی فَلَمْ أَسْتَفِقْ إِلَّا وَأَنَا بِقَرْنِ الثَّعَالِبِ فَرَفَعْتُ رَأْسِی فَإِذَا أَنَا بِسَحَابَۃٍ قَدْ أَظَلَّتْنِی فَنَظَرْتُ فَإِذَا فِیہَا جِبْرِیلُ فَنَادَانِی فَقَالَ: إِنَّ اللّٰہَ قَدْ سَمِعَ قَوْلَ قَوْمِکَ لَکَ وَمَا رَدُّوا عَلَیْکَ وَقَدْ بَعَثَ إِلَیْکَ مَلَکَ الْجِبَالِ لِتَأْمُرَہُ بِمَا شِئْتَ فِیہِمْ فَنَادَانِی مَلَکُ الْجِبَالِ فَسَلَّمَ عَلَیَّ ثُمَّ قَالَ: یَا مُحَمَّدُ! فَقَالَ ذٰلِکَ فِیمَا شِئْتَ إِنْ شِئْتَ أَنْ أُطْبِقَ عَلَیْہِمُ الْأَخْشَبَیْنِ۔)) فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((بَلْ أَرْجُو أَنْ یُخْرِجَ اللّٰہُ مِنْ أَصْلَابِہٖمْمَنْیَعْبُدُ اللّٰہَ وَحْدَہُ لَا یُشْرِکُ بِہٖشَیْئًا۔)) … کیایوم احد سے بھی سخت دن آپ پر آیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہاری قوم کی جو جو تکلیفیں اٹھائی ہیں وہ اٹھائی ہیں اور سب سے زیادہ تکلیف جو میں نے اٹھائی وہ عقبہ کے دن تھی، جب میں نے اپنے آپ کو ابن عبد یا لیل بن عبدکلال کے سامنے پیش کیا تو اس نے میری خواہش کو پورا نہیں کیا، پھر میں رنجیدہ ہو کر سیدھا چلا ابھی میں ہوش میں نہ آیا تھا کہ قرن الثعالب میں پہنچا، میں نے اپنا سر اٹھایا تو بادل کے ایک ٹکڑے کو اپنے اوپر سایہ فگن پایا، میں نے جو دیکھا تو اس میں جبرائیل علیہ السلام تھے، انہوں نے مجھے آواز دی اور کہا: اللہ تعالیٰ نے آپ سے آپ کی قوم کی گفتگو اور ان کا جواب سن لیا ہے، اب پہاڑوں کے فرشتہ کو آپ کے پاس بھیجا ہے تاکہ آپ ایسے کافروں کے بارے میں جو چاہیں حکم دیں پھر مجھے پہاڑوں کے فرشتہ نے آواز دی اور سلام کہا، پھر کہا: اے محمد! یہ سب کچھ آپ کی مرضی ہے اگر آپ چاہیں تو میں أَخْشَبَیْنکو ان کافروں پر لا کر رکھ دو۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (نہیں) بلکہ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کافروں کی نسل سے ایسے لوگ پیدا کرے گا جو صرف اسی کی عبادت کریں گے اور اس کے ساتھ بالکل شرک نہ کریں گے۔ (صحیح بخاری: ۳۲۳۱، صحیح مسلم: ۳۳۵۲)
أَخْشَبَیْن سے مراد مکہ کے دو پہاڑ ہیں: اباقبیس اور اس کے سامنے والا قعیقعان۔
اَبْوَابُ قِصَّۃُ الْاِسْرَائِ وَالْمِعْرَاجِ بِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اسراء اور معراج کے قصے کے ابواب
اسراء و معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عظیم معجزہ ہے، اہل ایمان کو یہی زیب دیتا ہے کہ اس معجزہ سے متعلقہ جتنی احادیث ِ صحیحہ منقول ہیں، وہ ان کو تسلیم کریں،یہ معجزہ مکی دور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسد ِ اطہر اور روحِ مقدس سمیت پیش آیا، اسرا سے مراد راتوں رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مکہ مکرمہ سے بیت المقدس تک اور معراج سے مراد بیت المقدس سے عالم بالا میں تشریف لے جانا ہے، مکہ مکرمہ سے بیت المقدس تک چالیس دنوں کا سفر ہے۔اسراء و معراج کا واقعہ پانچ سن نبوییا ستائیس رجب دس سن نبوییا سترہ رمضان بارہ سن نبوییا محرم یا سترہ ربیع الأول تیرہ سن نبوی کو پیش آیا۔
ہمارے ہاں واقعۂ اسرا و معراج کی مناسبت سے ہر سال ستائیس رجب کی رات کو مخصوص انداز میں گزارا جاتا ہے، پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ کوئی حتمی بات نہیں کہ یہ معجزہ ستائیس رجب کو ہی عطا کیا گیا تھا، جیسا کہ مذکورہ بالا تاریخوں سے پتہ چل رہا ہے، دوسری بات یہ ہے کہ اس مناسبت سے کوئی مخصوص عمل کرنا بدعت کے زمرے میں آتا ہے، کیونکہ جس پاک ہستی نے یہ معجزہ وصول کیا، اس نے اس دن کوئی مخصوص عمل پیش نہیں کیا، اب اس واقعہ سے متعلقہ طویل احادیث کا ذکر کیا جاتا ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2802
حدیث نمبر: 16066
عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَيُّوبَ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ مَخْزُومٍ: أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ كَانَ مَحْبُوسًا بِمَكَّةَ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يُهَاجِرَ بَاعَ مَالًا لَهُ يُقَالُ لَهُ: الْمَنَا بِنَاقَةْ بِالطَّائِفِ، وَقَالَ:
وَإِنْ أُهَاجِرْ وَأَبِعْ بِنَاقَةٍ ثُمَّ اشْتَرِ مِنْهَا حِلًى وَنَاقَةْ ثُمَّ ارْمِهِمْ بِنَفْسِكَ الْمُشْتَاقَةْ
.
فَوَجَدَ غَفْلَةً مِنَ الْقَوْمِ، فَخَرَجَ هُوَ وَعَيَّاشُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، وَسَلَمَةُ بْنُ هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، مُشَاةً يَخَافُونَ الطَّلَبَ، فَسَعَوْا حَتَّى تَعِبُوا، وَقَصَّرَ الْوَلِيدُ فَقَالَ:
يَا قَدَمَيَّ أَلْحِقَانِي بِالْقَوْمِ لَا تَعِدَانِي كَسَلًا بَعْدَ الْيَوْمِ
.
فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الْأَجْرَاسِ نُكِبَ، فَقَالَ:
هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبَعٌ دَمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ
.
فَدَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جُزْتُ وَأَنَا مَيِّتٌ، فَكَفِّنِّي فِي قَمِيصِكَ، وَاجْعَلْهُ مِمَّا يَلِي جِلْدِي. فَتُوُفِّيَ، فَكَفَّنَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَمِيصِهِ، وَدَخَلَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَبَيْنَ يَدَيْهَا صَبِيٌّ وَهِيَ تَقُولُ:
يَا عَيْنُ ابْكِ ] الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ [ أَبَا الْوَلِيدِ ] بْنِ الْمُغِيرَهْ إِنَّ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَبَا الْوَلِيدِ بْنَ الْمُغِيرَهْ
قَدْ كَانَ غَيْثًا فِي السِّنِينَ وَجَعْفَرًا غَدَقًا وَمِيرَهْ..
فَقَالَ:" إِنْ كِدْتُمْ تَتَّخِذُونَ الْوَلِيدَ حَنَانًا". فَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

اسماعیل بن ایوب بن سلمہ بن عبدالولید بن مغیرہ بن عبدالله بن عمر بن مخزوم بیان کرتے ہیں: سیدنا ولید بن ولید رضی اللہ عنہ مکہ میں پابند تھے، جب انہوں نے ہجرت کرنے کا ارادہ کیا، تو انہوں نے مکہ میں موجود اپنی زمین فروخت کر دی، جس کا نام منا بناقہ تھا وہ طائف میں تھی، انہوں نے یہ اشعار کہے:
”اگر میں ہجرت کر لوں اور بناقہ کو فروخت کر دوں، اور پھر اس کے بدلے زیور اور اونٹنی خرید لوں، اور پھر تمہارے مشتاق نفس کے ہمراہ ان پر تیر ماروں۔“
پھر انہیں لوگوں کی طرف سے غفلت محسوس ہوئی، تو وہ نکل کھڑے ہوئے، اُن کے ساتھ سیدنا عیاش بن ربیعہ بن مغیرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمہ بن ہشام بن مغیرہ رضی اللہ عنہ تھے، یہ لوگ پیدل روانہ ہوئے، انہیں یہ اندیشہ تھا کہ لوگ ان کے پیچھے نہ آ جائیں، پھر یہ دوڑنے لگے، یہاں تک کہ یہ تھک گئے، ولید پیچھے رہ گئے، انہوں نے یہ اشعار کہنے شروع کیے:
”اے میرے دونوں پاؤں مجھے قوم سے ملا دو، آج کے بعد تم میرے ساتھ کسلمندی کا وعدہ نہیں کرو گے۔“
جب وہ ”بحرہ اضراس“ کے پاس تھے تو وہ گر گئے، تو انہوں نے کہا:
”تم صرف ایک انگلی ہو جو خون آلود ہوئی ہے، اور اللہ کی راہ میں تمہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔“
جب وہ مدینہ منورہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں مر جاؤں تو آپ اپنی قمیص میں مجھے کفن دیجئے گا اور وہ قمیص میرے جسم کے ساتھ لگائی جائے، پھر ان کا انتقال ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص میں انہیں کفن دیا، ایک مرتبہ آپ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے، تو ان کے سامنے ایک بچہ موجود تھا اور وہ یہ شعر پڑھ رہی تھیں:
”تم ولید بن ولید پر روؤ! جو ابوالولید بن مغیرہ ہے، بیشک ولید بن ولید ابوالولید، خاندان کے لیے کفایت کرتا تھا، قحط سالی میں وہ بادل تھا، وہ زیادہ پانی والی ندی تھا اور طعام تھا۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ تم لوگ ولید کو مہربان بنا لو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کا نام عبداللہ تجویز کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16066]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 152/22»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18630
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ مَخْزُومٍ : أَنَّ الْوَلِيدَ كَانَ مَحْبُوسًا بِمَكَّةَ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يُهَاجِرَ بَاعَ مَالًا لَهُ يُقَالُ لَهُ الْمَنَا بِنَاقَةٍ بِالطَّائِفِ وَقَالَ:
وَلَدُ هَاجِرْ وَبِعْ عِلْمَ بَاقَةٍ ثُمَّ اشْتَرِ بِهَا حَبْلًا وَنَاقَةً ثُمَّ ارْمِهِمْ بِنَفْسِكَ الْمُشْتَاقَةِ فَوَجَدَ غَفَلَةً مِنَ الْقَوْمِ عَنْهُ فَخَرَجَ هُوَ وَعَيَّاشُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، وَسَلَمَةُ بْنُ هِشَامٍ مُشَاةً يَخَافُونَ الطَّلَبَ، فَسَعَوْا حَتَّى تَلَحَّوْا وَقَصَّرَ الْوَلِيدُ فَقَالَ:
يَا قَدَمَيَّ أَلْحِقَانِي بِالْقَوْمِ لَا تَعِدَانِي بِسَلَا بَعْدَ الْيَوْمِ فَلَمَّا كَانَ بِحَرَّةِ الْأَضْرَاسِ نَكَبَ، فَقَالَ:
هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبَعٌ دَمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللهِ مَا لَقِيتِ فَدَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ حَسَرْتُ، وَأَنَا مَيِّتٌ فَكَفِّنِّي فِي قَمِيصِكَ وَاجْعَلْهُ مِمَّا كَانَ يَلِي جِلْدِي، فَتُوُفِّي فَكَفَّنَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَمِيصِهِ وَدَخَلَ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَبَيْنَ يَدَيْهَا صَبِيٌّ وَهِيَ تَقُولُ:
ابْكِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَبَا الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةْ إِنَّ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَبَا الْوَلِيدِ كَفَى الْعَشِيرَهْ قَدْ كَانَ غَيْثًا فِي السِّنِينَ وَجَعْفَرًا غَدَقًا وَمِيرَةْ فَقَالَ: إِنْ كِدْتُمْ لَتَتَّخِذُونَ الْوَلِيدَ جِنَانًا فَسَمَّاهُ عَبْدَ اللهِ .

اسماعیل بن ایوب بن سلمہ بن عبداللہ بن ولید بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ولید بن ولید مکہ میں قید تھے، جب انہوں نے ہجرت کا ارادہ کیا تو انہوں نے اپنی ایک زمین جسے“المنیٰ”کہا جاتا تھا، طائف میں ایک اونٹنی کے بدلے بیچ دی اور شعر کہا: ”ہجرت کرنے والے کی اولاد! علم کی گٹھڑی بیچ دو، پھر اس سے ایک رسی اور اونٹنی خرید لو، پھر اپنے آپ کو مشتاق دل کے ساتھ ان کی طرف پھینک دو۔“ چنانچہ انہوں نے لوگوں کی غفلت کا موقع پایا تو وہ، عیاش بن ابی ربیعہ بن مغیرہ اور سلمہ بن ہشام پیدل نکلے، انہیں پیچھا کیے جانے کا خوف تھا، چنانچہ وہ دوڑتے رہے یہاں تک کہ تھک گئے اور ولید پیچھے رہ گئے، تو انہوں نے شعر کہا: ”اے میرے پاؤں! مجھے ان لوگوں کے ساتھ ملا دو، آج کے بعد میرے ساتھ سستی کا وعدہ نہ کرنا۔“ جب وہ حرۃ الاضراس پہنچے تو ٹھوکر کھا گئے، تو کہا: ”تو تو بس ایک انگلی ہی ہے جو خون آلود ہوئی، اور تجھے جو کچھ پیش آیا وہ اللہ کی راہ میں ہے۔“ پھر وہ مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں تھک چکا ہوں اور میں مرنے والا ہوں، مجھے اپنی قمیص میں کفن دیجیے اور اسے میری جلد سے لگا دیجیے۔ چنانچہ ان کی وفات ہو گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی قمیص میں کفن دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے جن کے سامنے ایک بچہ تھا اور وہ مرثیہ کہہ رہی تھیں: ”ولید بن ولید، ابوالولید بن مغیرہ پر روؤ! بے شک ولید بن ولید ابوالولید اپنے قبیلے کے لیے کافی تھے۔ وہ قحط کے سالوں میں بارش تھے، اور لبریز نہر اور غلہ رسد تھے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ سن کر) فرمایا: ”تم تو قریب تھے کہ ولید کو معبود بنا لیتے۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام عبداللہ رکھ دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18630]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 152، حدیث 410»