الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ فِي مَثَلِهِ صلى الله عليه وسلم فِي النَّبِيِّينَ وَأَنَّهُ خَاتَمُهُمْ
انبیاء میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مثال اور اس امر کا بیان کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 11116 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 11116
المعجم الاوسط: 3274
حدیث نمبر: 11116
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِثْلُهُ وَزَادَ فِيهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”فَأَنَا مَوْضِعُ اللَّبِنَةِ جِئْتُ فَخَتَمْتُ الْأَنْبِيَاءَ“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسی طرح کی حدیث ِ نبوی بیان کی ہے، البتہ اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں اس اینٹ کی جگہ پر آیا ہوں اور میں نے آکر انبیاء کے سلسلہ کو مکمل کر دیا ہے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11116]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2287، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14888 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14949»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2287
حدیث نمبر: 3274
وَبِهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ قَالَ: نَا أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُ الْأَنْبِيَاءِ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى دَارًا فَأَكْمَلَهَا وَحَسَّنَهَا، وَبَقِيَتْ مِنْ زَاوِيَةٍ مِنْ زَوَايَاهَا مَوْضِعُ لَبِنَةٍ، فَجَعَلَ النَّاسُ يُطِيفُونَ بِبُنْيَانِهِ، يَتَعَجَّبُونَ، وَيَقُولُونَ: فَهَلَّا وَضَعَ هَاهُنَا لَبِنَةً فَأَكْمَلَ بِهَا بِنَاءَهُ؟ فَأَنَا ذَلِكَ، أَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ، لَا نَبِيَّ بَعْدِي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری اور دیگر انبیاء کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے ایک گھر بنایا اور اسے مکمل کر کے خوب آراستہ کیا، مگر اس کے کونوں میں سے ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ خالی رہ گئی۔ لوگ اس عمارت کے گرد چکر لگانے لگے، تعجب کرتے اور کہتے: ”اس جگہ ایک اینٹ کیوں نہ رکھ دی گئی کہ اس کی عمارت مکمل ہو جاتی؟“ تو وہ (آخری) اینٹ میں ہوں، میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3274]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3535، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2286، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6406، 6407، 6405، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11358، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7603، 8231، 9290، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1067، والبزار فى «مسنده» برقم: 7778، 8233، 9151، 9150»